دنیا
عالمی توانائی بحران: ایران امریکہ جنگ کے باعث تیل کی قیمت 115 ڈالر سے متجاوز
نیویارک، ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پیر کی صبح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے توانائی کے ایک بڑے عالمی بحران کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
جنگ کے آغاز سے اب تک عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ، امریکی خام تیل کی قیمت 1.57 فیصد اضافے کے بعد 101.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 19 مارچ کو قیمتیں مختصر وقت کے لیے 119 ڈالر تک پہنچی تھیں، جس کے بعد یہ موجودہ قیمت اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
قیمتوں میں اس حالیہ تیزی کی سب سے بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی موثر بندش ہے۔ ماہرین کے مطابق
“دنیا بھر میں تیل اور ایل این جی کی سپلائی کا پانچواں حصہ (20%) اسی راستے سے گزرتا ہے جو فی الحال معطل ہو چکا ہے، جس نے دنیا کو دہائیوں کے سب سے بڑے توانائی بحران میں دھکیل دیا ہے۔”
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی افواج کی آمد کے منتظر ہیں تاکہ انہیں “آگ کے حوالے” کر سکیں اور ان کے علاقائی اتحادیوں کو سزا دی جا سکے۔ پہلی بار ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اسرائیل پر براہ راست میزائل داغے ہیں۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کے طور پر جنوبی لبنان میں اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
اب یہ خطرہ صرف خلیج تک محدود نہیں رہا بلکہ بحیرہ احمر اور باب المندب جیسے اہم تجارتی راستے بھی جنگ کی زد میں آ چکے ہیں۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
امریکہ ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ
برگن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا طے شدہ دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ہے، جس کے باعث سوئس شہر برگن اسٹاک میں آج ہونے والے امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے مابین یہ اہم مذاکرات حال ہی میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونا تھے، تاہم مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہ ہونے کی وجہ سے امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔
دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ آج برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد نہیں ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکا ایران کے درمیان معاہدہ ہوگیا لیکن اسرائیل کی جدوجہد باقی ہے؛ نیتن یاہو
تل ابیب،اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے ہوجانے کے باوجود لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانے سے صاف انکار کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کا اعلان اسرائیلی
وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ معاہدے اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے واپس نہیں ہٹے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل کی سلامتی کا تقاضا ہوگا جنوبی لبنان میں قائم سکیورٹی زون برقرار رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ شمالی اسرائیل کے شہروں میں امن اور خوشحالی کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ناگزیر ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہم شمالی شہروں میں سیکیورٹی اور خوشحالی بحال کریں گے اس کے لیے جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون برقرار رکھنا ضروری ہے اور جب تک اسرائیل کی سلامتی کا تقاضا ہوگا ہم وہاں سے نہیں جائیں گے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو ضرورت سے زیادہ جارحانہ قرار دیا تھا اور یہ محاذ شامی صدر احمد الشرح کے حوالے کرنے کی تجویز دی تھی۔
دریں اثنا ایران نے بھی امریکا کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی معاہدے میں جنوبی لبنان سے مکمل اسرائیلی انخلا کو ایک بنیادی شرط قرار دیا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ روز دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت میں بھی لبنان سمیت تمام جنگی محاذ بند کرنے کی شق شامل ہے تاہم اسرائیل اس معاہدے کا فریق نہیں ہے اور اس نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو اس کی شرائط کا پابند نہیں سمجھتا۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
ایرانی صدر نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تصویر شیئر کردی
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے طے پانے والے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور ایک طاقتور ایران کا پیغام ہے کہ امن باہمی احترام کے سائے میں حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے معاہدے کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کے بھی بطور ثالث معاہدے پر دستخط موجود ہیں، پاکستان نے بطور ثالث معاہدے کی توثیق کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا، پیش رفت ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت نہایت اہم رہی۔
وزیراعظم نے معاہدے پر صدر ٹرمپ ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر کو مبارک باد بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا7 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب






































































































