دنیا
جامعات پر حملوں کے جواب میں ایران کا امریکا کو سخت انتباہ جاری
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں قائم تمام امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو اپنے لیے جائز اہداف قرار دیتے ہوئے وہاں موجود طلبہ اور عملے کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
پاسداران انقلاب کا یہ بیان تہران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اصفہان یونیورسٹی پر ہونے والی حالیہ بمباری کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام نے ان حملوں کا ذمہ دار امریکی اور اسرائیلی افواج کو ٹھہراتے ہوئے اسے تعلیمی مراکز کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اپنی علاقائی جامعات کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے تو اسے پیر کی دوپہر تک ایرانی جامعات پر ہونے والے حملوں کی باضابطہ مذمت کرنا ہوگی۔ بصورت دیگر، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا جس کے نتائج بہت سنگین ہو سکتے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی جامعات کے اساتذہ، طلبہ اور مقامی رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے ان مقامات سے کم از کم ایک کلومیٹر دور رہیں۔ یہ دھمکی تب تک برقرار رہے گی جب تک اتحادی افواج تعلیمی مراکز پر حملے نہیں روکتی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد ایران کی سائنسی اور ثقافتی بنیادوں کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری پروگرام کا بیانیہ محض ایک بہانہ ہے جس کا مقصد اپنے گھناؤنے عزائم کو چھپانا ہے۔
اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ جامعات اور تحقیقی مراکز کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک کی علمی ترقی کو روکا جا سکے۔ ایران نے واضح کیا کہ وہ اپنی سائنسی اور تعلیمی روایات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
حکام کے مطابق ایرانی جامعات کو نشانہ بنانا دراصل ملک کی ترقی یافتہ نسل کو کمزور کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ تہران نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں پر ہونے والی ان کارروائیوں کا نوٹس لے تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب پہنچ گئی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے معاہدے کی تکمیل پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے لہذا حتمی شکل دیے جانے تک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ معاہدے کے مندرجات سے متعلق غیرمصدقہ خبروں پر تبصرہ مناسب نہیں، ذمہ دار اور شفاف پالیسی کے تحت تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی، معاہدے کی حتمی منظوری کے بعد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ممکنہ نکات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول یا فیس کے دوبارہ کھول دیا جائے۔ اس کے بدلے ایران پر پابندیوں میں نرمی یا ریلیف دیا جائے۔ جنگ بندی ڈیل میں ساٹھ دن کی توسیع ہو گی، جس کا اطلاق لبنان میں بھی ہوگا۔ اس عرصے کے دوران جوہری مذاکرات جاری رہیں گے۔
معاہدے کے مطابق ایران یہ وعدہ کرے گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، اور اپنے افزودہ یورینیم کے معاملے پر جاری تنازع کو حل کرے گا۔
سمندری تجارت اور جہازوں کی آمدورفت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آ جائے گی۔ اس کے بدلے میں امریکا بھی اپنی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ ایران کو عارضی طور پر پابندیوں میں نرمی دی جائے گی تاکہ وہ ساٹھ دن تک اپنا تیل فروخت کر سکے۔ ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران منجمد اثاثوں کی فوری ادائیگی چاہتا ہے جبکہ امریکا مرحلہ وار اور شرائط پوری ہونے پر دینے کا خواہاں ہے۔
نیوزویب سائیٹ کے مطابق امریکہ اور ایران معاہدے کے مسودے پر اتفاق کر چکے ہیں، لیکن معاہدے کے نافذ ہونے سے پہلے دونوں جانب سے آخری منظوری ابھی باقی ہے۔ صدر ٹرمپ کے امریکا ایران ڈیل کے اعلان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو حیران کر دیا، کیونکہ انہیں اس پیش رفت کی توقع نہیں تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان آنے کا امکان
تہران، عرب ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا میں امریکہ ایران معاہدہ پاکستان کی موجودگی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن: ذرائع ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو خصوصی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان جنیوا میں ملاقات کا امکان ہے جس میں معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کی لیگل ٹیم نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی جانب سے معاملات کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے اس ہفتے کے آخرتک معاہدے پر دستخط کا امکان ہے جس کا مقام یورپ ہوگا تاہم انہوں نے کسی یورپی ملک کا نام لینے سے گریز کیا تھا۔
اس سوال پر کہ امریکہ ایران معاہدے کی تفصیلات کیا ہیں، لیگل ٹیم نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان موجود ہے کہ اسرائیل معاملے کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کرےگا۔ ٹیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر بداعتمادی حد درجے تک موجود ہے، اس لیے ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ آخر کار نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ بعض مغربی میڈیا کا کہنا ہےکہ امریکہ ایران معاہدے کو اسلام آباد ایگریمنٹ کا نام دیا جارہا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے وقت پاکستانی ٹیم بھی موجود ہوگی، اس پاکستانی ٹیم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ قانونی امور کی ماہر ہے۔ اس نمائندے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار سے اس بات کی تصدیق یا تردید کا پوچھا تو خبر فائل کرنے تک جواب موصول نہیں ہوسکا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا1 week agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا2 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا5 days agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک





































































































