دنیا
بغداد میں خونی حملوں کا خطرہ: امریکی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں عراق چھوڑنے کا حکم
بغداد،عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکورٹی کی انتہائی سنگین صورتحال اور ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر امریکی سفارت خانے نے اپنے تمام شہریوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری کردہ سیکورٹی الرٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نواز عراقی ملیشیا بغداد میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی بھرپور منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
الرٹ کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نازک ہیں، جن کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں متوقع ہیں۔دہشت گردی کی ان کارروائیوں کا نشانہ امریکی کمپنیاں، یونیورسٹیاں، سفارتی مراکز، توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، ہوٹل اور ہوائی اڈے بن سکتے ہیں۔سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ماضی میں بھی ملیشیا گروپ امریکی شہریوں کے اغوا میں ملوث رہے ہیں، لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلا تاخیر ملک سے نکل جانا ہی واحد حل ہے۔”اگر آپ اس وقت عراق میں موجود ہیں تو فوراً روانہ ہو جائیں اور کسی بھی صورت یہاں کا سفر کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔”الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نہ صرف امریکی تنصیبات بلکہ وہ عراقی ادارے اور شہری مقامات بھی نشانے پر ہو سکتے ہیں جن کا تعلق کسی بھی طرح سے امریکہ سے جوڑا جاتا ہے۔ اس الرٹ کے بعد بغداد کے گرین زون اور دیگر حساس علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے تہران میں موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر نے تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، عاصم منیر اور وفد کے ارکان نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم، فیلڈمارشل اور وفد کے ارکان نے ایرانی صدر اور دیگر عہدیداروں سے تعزیت کی۔
وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر شریک تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے
تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
تہران پہنچنے پر ایران کے اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے فیلڈ مارشل کا بھرپور اور پروقار استقبال کیا۔ استقبال کرنے والی اہم شخصیات میں ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے۔ فیلڈ مارشل اپنے اس دورے کے دوران شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں وہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان کی جانب سے اس عظیم قومی سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہونے پر ایران جواب دے گا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل تہران کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو ایران اپنی جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بیلاروس کی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر ایگور سرگینکو سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم طے پانے والی مفاہمت پر مکمل عمل درآمد کا پُرزور مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور صہیونی ریاست جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتے تو ایران مناسب جواب دے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع کے دوران امریکہ یہ جان چکا ہے کہ وہ فوجی محاذ پر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست رمضان جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے، آج سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناکام رہی اور بالآخر انہوں نے خود ہی جنگ بندی کی درخواست کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘
ہندوستان6 days agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
دنیا1 week agoوینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی







































































































