دنیا
’جنگ کا بدلہ جنگ اور منطق کا جواب منطق سے‘: قالیباف کا ٹرمپ کو اہم پیغام
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے محمد باقر قالیباف کا بیان نشر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں خیر سگالی کے اظہار کیلیے بہترین اقدامات کیے تھے جس کے نتیجے میں پیشرفت بھی ہوئی۔
محمد باقر قالیباف نے بیان میں واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے اور اگر آپ منطق کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو ہم بھی منطق سے ہی جواب دیں گے۔
اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ آبنائے ہرمز میں دشمن کو موت کے بھنور میں پھنسا دیں گے، آبی گزر گاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی کوئی بھی غلط حرکت اسے مہلک بھنور میں جکڑ لے گی، اپنی آبی سرحدوں کے دفاع کیلیے پوری طرح تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے جا رہی ہے، آبی گزر گاہ سے کسی بھی جہاز کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی بحریہ کو بین الاقوامی سمندر میں ایرانی جہازوں کو روکنے کی ہدایت کر دی، آبنائے ہرمز میں ایران کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں تباہ کر دیں گے، پُرامن جہازوں پر گولی چلانے والے ایرانیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا، اس کی وعدہ خلافی سے دنیا بھر میں بے چینی اور مشکلات پیدا ہوئیں، تہران نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ کیا حالانکہ ایرانی بحریہ اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں تباہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں شاید بارودی سرنگیں نہ ہوں لیکن کون خطرہ مول لے گا کوئی شپنگ کمپنی نہیں چاہے گی کہ اس کا جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
واشنگٹن، امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ’جب تک ضرورت ہوگی‘ جاری رہے گی، ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے طے پانے والی عارضی جنگ بندی تاحال برقرار ہے، جبکہ امریکہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے بھی تیار ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آبنائے ہرمز اور خلیجی علاقوں میں ایران کی بندرگاہوں کا محاصرہ کیا جائے گا۔
امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ 13 بحری جہاز امریکی وارننگ کے بعد واپس ہوچکے ہیں، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر طاقت استعمال کی جائے گی۔ ایران نے امریکی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پرآئی ڈی ایف کے فضائی حملے، 380 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا
یروشلم، اسرائیلی دفاعی افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے لبنان میں موجود 380 سے زائد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
یروشلم سے جاری بیان کے مطابق، آئی ڈی ایف نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ یہ حملے جنوبی لبنان میں کارروائی کرنے والی زمینی افواج کی مدد کے لیے کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں کا ہدف حزب اللہ کے ارکان، ان کے ہیڈکوارٹرز اور راکٹ لانچ کرنے والے مقامات تھے۔
یو این آئی۔اسپوتنک۔ ایم جے
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ










































































































