ڈزنی ورلڈ دوبارہ کھل گیا

ب ڈیسک —
فلوریڈا میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے باوجود چار مہینوں کے بعد ڈزنی ورلڈ کے دو حصوں کو کھول دیا گیا۔ میجک کنگڈم اور چڑیا گھر عام پبلک کے آج کھل گیا ہے، جبکہ ایپ کوٹ اور ہالی ووڈ سٹوڈیوز کو چار دن بعد کھولا جائے گا۔

ڈزنی ورلڈ کو کھولتے ہوئے طئے شدہ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔ اس لیے، یہاں داخلے اور یہاں گھومنے پھرنے کے لیے نئے ضابطے بنائے گئے ہیں۔

یہ تفریح گاہ ایک ایسے وقت میں کھولی گئی ہے جب پوری ریاست فلوریڈا کرونا وائرس کی سخت لپیٹ میں ہے اور ہر روز کیسیز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت سے علاقوں اور شہروں میں دوبارہ لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

ڈزنی ورلڈ کی انتظامیہ نے کہا کہ پارکوں میں ماسک پہننا اور سماجی دوری قائم رکھنا لازمی ہو گی۔ پارک میں داخلے کی ریزرویشن پہلے سے کرانی ہوگی۔

شائقین اور پارکوں میں کام کرنے والے ملازمین کا ٹیمپریچر دیکھا جائے گا۔ آتش بازی اور پریڈ کو بند رکھا جائے گا، تاکہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکا جا سکے۔ی میں ڈزنی ورلڈ کی دوکانوں اور ریستورانوں کو کھول دیا گیا تھا۔ اب بھی یہ کھلی رہیں گی۔

ڈزنی ورلڈ میں داخلے کے لیے’ڈزنی پارک پاس’ استعمال کیے جائیں گے، جن کی پیشگی ریزرویشن ہو گی۔

ڈزنی آنے والوں کی تعداد محدود رکھی جا رہی ہے۔ داخلے کا فیصلہ پارک کے اندر موجود لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ لوگوں کی تعداد حد سے بڑھنے نہ پائے۔

ڈزنی ورلڈ اورنج کاونٹی میں قائم ہے، جہاں 475 کرونا وائرس کے مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں