نائیجیریا میں سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک

ابوجہ، نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوگن میں جمعرات کو ایک بس اور کار کے درمیان ٹکر میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹریفک پولیس نے یہ اطلاع دی۔

اوگن میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کی ترجمان فلورنس اوکپے نے ریاست کے دارالحکومت ابیوکوٹا میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ٹکر لاگوس-ابادان ایکسپریس وے کے ساتھ واقع فیڈیو پل پر ہوئی۔

اوکپے نے ٹریفک پولیس کی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’حادثہ حد سے زیادہ رفتار اور غلط اوور ٹیکنگ اور گاڑی کا کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔‘‘

نائیجیریا میں سڑک کے مہلک حادثات اکثر رپورٹ ہوتے ہیں، جن کی وجہ اکثر اوور لوڈنگ، سڑک کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہوتی ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں