تازہ ترین
بڈگام میونسل کمیٹی عمارت گھپلےمیں تین ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

سری نگر، کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں میونسپل کمیٹی عمارت کے غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ایک مبینہ گھپلے کے سلسلے میں خصوصی جج، انسداد بدعنوانی، سری نگر کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ونگ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چارج شیٹ سیکشن 420, 468, 120-بی کے تحت تین ملزموں کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعہ 5(2) میں داخل کی گئی ہے۔
بیان میں ملزموں کی شناخت غلام محی الدین ڈار سابق صدر میونسپل کمیٹی بڈگام ولد غلام قادر ساکن خان پورہ بڈگام، غلام محمد میر ولد علی محمد میر ساکن بڈگام اور عبد المجید بٹ ولد محمد اکبر بٹ ساکن بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ میونسپل کمیٹی بڈگام سے تعلق رکھنے والی سرکاری ملکیت والی میونسپل بلڈنگ کی بڑے پیمانے پر غبن اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام لگانے والی شکایت سے شروع ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’تحقیقات کے دوران، یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس وقت کے صدر میونسپل کمیٹی بڈگام نے، اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے، ملزم غلام محمد میر کو غیر مناسب اور غلط فائدہ پہنچایا۔‘
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی کمیٹی کی قرارداد اور ڈائریکٹر شہری بلدیاتی اداروں، کشمیر کی منظوری کی بنیاد پر مبینہ طور پر جاری کردہ الاٹمنٹ آرڈر کو جعلسازی اور غیر منظور شدہ پایا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ ملزم نے ایک مجرمانہ سازش میں حصہ لیا اور جعلی دستاویزات تیار کئے، جن میں بغیر کسی قانونی اتھارٹی یا منظوری کے ایک جعلی الاٹمنٹ آرڈر بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’تینوں ملزموں سے تفتیش کے دوران جانچ پڑتال کی گئی اور انہوں نے پارٹنرشپ ڈیڈ، ڈسسولیشن ڈیڈ اور جعلی الاٹمنٹ آرڈر جاری کرنے میں اپنے رول کا اعتراف کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے کافی زبانی اور دستاویزی شواہد کی بنیاد پر، تمام ملزمان کے خلاف آر پی سی کے سیکشن 120-بی، 420 اور 468 کے تحت موقف قائم کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران سرکاری عہدے کے غلط استعمال پر بدعنوانی کی روک تھام کے ایکٹ کے سیکشن 5(2) کے تحت اضافی چارج کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں چارج شیٹ عدالتی فیصلے کے لیے جمع کر دی گئی ہے۔
یو این آئی ایم افضل۔
دنیا
امریکہ لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے:مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اپنی عملداری بحال اور اپنے عوام کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرے، حزب اللّٰہ کی تشدد اور حکومت گرانے کی دھمکیاں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ وہ دور ختم ہورہا ہے جب ایک دہشتگرد گروہ نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی پلان نہیں۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی پیش رفت پاکستان کی ثالثی میں کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات اور رابطوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں، لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ممکنہ ایم او یو میں آبنائے ہرمز کے انتظام کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات نہیں، آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز کھلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہو گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گا، لیکن سروس چارجز لینا عام بات ہے، خدمات کی فراہمی کی فیس لینے کو ٹول نہیں کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یو جنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اگر مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے دی گئی تو اس کی بعض تفصیلات اور دیگر موضوعات بشمول جوہری معاملے پر آئندہ 60 روز کے دوران مذاکرات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ امریکی ویزا مسائل کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چوتھی جنگ کیلئے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے: محسن رضائی
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ چوتھی جنگ کے لیے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ گزشتہ 47 برس کی جدوجہد ایک ایسے نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کے لیے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
ہندوستان1 week agoہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا3 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام





























































































