جموں و کشمیر
لوگ سوپور آپریشن سے متعلق حساس تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کریں: پولیس

سری نگر، شمالی کشمیر کے سب ضلع سوپور میں دو دنوں کو محیط ملی ٹنسی مخالف آپریشن اختتام پذیر ہونے کے بیچ جموں و کشمیر پولیس نے اس آپریشن سے متعلق حساس معلومات شیئر کرنے کے خلاف سخت ایڈوائزری جاری کی ہے۔
بتادیں کہ ملی ٹنٹوں کی کمیں گاہ کے متعلق اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کی شام سوپور کے گجر پتی زالورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پیر کے روز بھی آپریشن جاری رہا تاہم طرفین کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے منگل کے روز بتایا کہ یہ آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے منگل کے روز لوگوں کو اس آپریشن کے بارے میں حساس تفصیلات کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے شیئر کرنے سے خبردار کیا۔
سوپور پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ اس طرح کی سرگرمی کے اثرات پر غور کیے بغیر گجر پتی/زالورہ واقعہ کے بارے میں حساس تفصیلات شیئر کر رہے ہیں’۔
انہوں نےکہا: ‘تمام سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ریاست کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے والے ایسے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے پرہیز کریں’۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
گلمرگ گونڈولا کیبل کار سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال
سرینگر، جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گونڈولا (کیبل کار) سروس ایک ماہ کی بندش کے بعد جمعرات کو دوبارہ شروع کر دی گئی۔یہ سروس گزشتہ ماہ 25 مئی کو اس وقت معطل کر دی گئی تھی جب پہلے مرحلے کے روپ وے میں تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 300 سیاح ہوا میں پھنس گئے تھے۔ بعد ازاں ایک بڑے ریسکیو آپریشن کے ذریعے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
اس واقعے کے دوران کیبل کار کارپوریشن کے عملے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو محفوظ نکالا۔بعد ازاں حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمود احمد شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بتایا کہ ابتدائی تکنیکی رپورٹ اور فرانسیسی کمپنی پوما(اصل آلات بنانے والی کمپنی) کی جانب سے تسلی بخش سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوبارہ آغاز سے قبل تمام حفاظتی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے تاکہ سیاحوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے اس ریسکیو آپریشن میں شامل اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ ہر ریسکیور کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ان کے مطابق اس واقعے کے دوران تقریباً 52 کیبنز ہوا میں پھنس گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر سیاحوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
1998 میں شروع ہونے والی یہ کیبل کار سروس ہندوستان اور فرانس کی مشترکہ ٹیکنالوجی کے تحت قائم کی گئی تھی اور اسے دنیا کے بلند ترین کیبل کار نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ دو مراحل پر مشتمل ہے۔
۔پہلا مرحلہ: گلمرگ سے کنگڈوری
دوسرا مرحلہ: افروات چوٹی (12,000 فٹ سے زائد بلندی)
حکام کے مطابق سروس کی بحالی سے گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو خطے کی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: جموں و کشمیر پولیس کا جموں شہر میں کرایہ داروں کی تصدیق کا عمل شروع
جموں، جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر، جموں و کشمیر پولیس نے جموں شہر، بالخصوص بھگوتی نگر میں واقع ‘یاتری نواس’ کے قریبی علاقوں میں کرایہ داروں کی بڑے پیمانے پر تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ 3 جولائی سے یاترا کے آغاز کے پیشِ نظر سیکورٹی فورسز نے حفاظتی اقدامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جموں پولیس شہر میں رہنے والے تمام کرایہ داروں کا ایک مکمل ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے، جس میں یاتری نواس کے گردونواح میں رہنے والے افراد پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔یاترا شروع ہونے سے پہلے، حساس علاقوں، یاتریوں کے ٹھہرنے کے مقامات، بڑی مارکیٹوں، لنگر خانوں اور شری امرناتھ یاتری نواس (جو کہ یاتریوں کا بنیادی بیس اسٹیشن ہے) کے ارد گرد کرایہ داروں کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔
بھگوتی نگر کے علاقے میں پولیس کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کرایہ داروں کی معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔ اس مہم کے تحت کرایہ داروں کے نام، فون نمبر، شناختی دستاویزات (جیسے آدھار کارڈ کی تفصیلات) اور ان کے ممکنہ مجرمانہ ریکارڈ کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق، جموں پولیس نے تمام اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 30 جون 2026 تک اپنے اپنے دائرہ اختیار میں 100 فیصد کرایہ داروں کی تصدیق کے عمل کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔دراصل، امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل جموں پولیس کرایہ داروں کا ایک جامع ڈیٹا بیس بنانا چاہتی ہے تاکہ علاقے میں رہنے والے کسی بھی قسم کے سماج دشمن یا ملک دشمن عناصر کی بروقت شناخت کی جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
کٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بلاو کے مقام پر بدھ کے روز ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں زائرین (عقیدت مندوں) سے بھری ایک مینی بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20عقیدت مند شدید زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ مینی بس سانبہ سے بلاور میں واقع مشہور ‘سکرالا ماتا مندر’ کی طرف جا رہی تھی۔ بدھ کی صبح بلاور قصبے سے محض چند کلومیٹر پہلے ہی یہ بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ڈرائیور گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث اس پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں بس سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں تقریباً 20 عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین4 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان2 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
کھیل1 week agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا7 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoکشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی







































































































