تازہ ترین
ڈیوون کونوے اور مچل کی نصف سنچریاں، نیوزی لینڈ کو برتری حاصل

ویلنگٹن، ڈیوون کونوے (60) اور مچل ہے (61) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر 73 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی۔ دن کے اختتام تک کیوی بولرز نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں صرف 32 رنز پر دو اہم وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنے گزشتہ روز کے 24 رنز بغیر نقصان کے اسکور سے کھیل کا آغاز کیا۔ صبح کے سیشن میں پہلا نقصان ٹام لیتھم (11) کی صورت میں ہوا جنہیں کیمار روچ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد کینو ولیمسن نے ڈیوون کونوے کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم کی، مگر اینڈرسن فلیپ نے ولیمسن کو 37 رنز پر بولڈ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دوسری کامیابی دلوائی۔راچن رویندرا بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیوون کونوے نے 108 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لیکن 36ویں اوور میں جسٹن گریوز نے انہیں آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ مچل ہے نے 93 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل (25)، گلین فلپز (18)، جیکب ڈفی (11) اور مائیکل رے (13) نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بلیئر ٹکنر انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آئے جبکہ زیکری فاکس 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلیپ نے تین، کیمار روچ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جےڈن سیلز، او جے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا، اور دن کے خاتمے تک 32 کے اسکور پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ مہمان ٹیم اب بھی نیوزی لینڈ کے اسکور سے 41 رنز پیچھے ہے۔کریز پر برینڈن کنگ 15 اور کیوم ہوڈج 3 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی اور مائیکل رے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یو این آئی ۔م اع
دنیا
امریکہ لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے:مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ لبنان کی جائز حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اپنی عملداری بحال اور اپنے عوام کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرے، حزب اللّٰہ کی تشدد اور حکومت گرانے کی دھمکیاں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ وہ دور ختم ہورہا ہے جب ایک دہشتگرد گروہ نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی پلان نہیں۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی پیش رفت پاکستان کی ثالثی میں کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات اور رابطوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں، لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ممکنہ ایم او یو میں آبنائے ہرمز کے انتظام کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات نہیں، آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز کھلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہو گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گا، لیکن سروس چارجز لینا عام بات ہے، خدمات کی فراہمی کی فیس لینے کو ٹول نہیں کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یو جنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اگر مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے دی گئی تو اس کی بعض تفصیلات اور دیگر موضوعات بشمول جوہری معاملے پر آئندہ 60 روز کے دوران مذاکرات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ امریکی ویزا مسائل کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چوتھی جنگ کیلئے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے: محسن رضائی
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ چوتھی جنگ کے لیے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ گزشتہ 47 برس کی جدوجہد ایک ایسے نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کے لیے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان1 week agoفوجی سربراہ کا پاکستان کو واضح پیغام ، دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو مٹا دیا جائے گا نقشہ سے
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
ہندوستان1 week agoہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان






























































































