جموں و کشمیر
کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران موسم دگرگوں رہنے کا امکان

سری نگر، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہ سکتی ہے اور اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 31 جنوری کی شام کو کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ اس دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 2 اور 3 فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 4 سے 6 فروری کی شام تک موسم جزوی ابرآلود مگر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 7 فروری کو کچھ مقامات پر ایک بر پھر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 8 سے 10 فروری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں اختتام پذیر ہوا اور 20 دنوں کو محیط چلہ کورد شروع ہوا۔ گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف ہوسکتی ہے تاہم سردیوں کا زور بتدریج کم ہوتا ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
جنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
سرینگر، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو سرینگر اور شوپیاں اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، جن میں دارالعلوم سراج العلوم مدرسہ بھی شامل ہے، جسے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غیر قانونی ادارہ قرار دیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں واقع مدرسے میں علی الصبح تلاشی مہم چلائی۔
گزشتہ ماہ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے سب سے بڑے مدرسوں میں سے ایک، سراج العلوم کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی ادارہ قرار دے دیا تھا۔ انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ مدرسے کا کالعدم جماعت اسلامی (جے ای ایل) سے ”خفیہ تعلق“ ہے، ساتھ ہی ”سنگین قانونی، انتظامی اور مالی بے ضابطگیاں“ ہیں اور یہ ”شدت پسندی کو فروغ دینے والا ماحول“ پیدا کر رہا ہے۔
یہ مدرسہ جموں و کشمیر میں یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی قرار دیا جانے والا پہلا مذہبی تعلیمی ادارہ بن گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ این آئی اے نے سرینگر میں بھی ایک مقام پر تلاشی لی، تاہم اس مہم کی تفصیلات اور اس سے جڑے معاملے کی معلومات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
اس رپورٹ کے لکھے جانے تک این آئی اے کی جانب سے تلاشی کے سلسلے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
راجوری میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے گمبھیر مغلاں کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
ہندوستان فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تقریباً صبح 11:30 بجے، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کے دوران راجوری کے گمبھیر مغلاں علاقے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پوسٹ میں کہا گیاکہ ’’چوکنا دستوں نے فوری اور منظم کارروائی کرتے ہوئے جواب دیا۔ اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا اور علاقے کا مؤثر محاصرہ کر لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ایل جی سنہا نے شوپیان پدیاترا کے دوران منشیات کے نیٹ ورک سے روابط پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا
سرینگر، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی سے وابستہ کوئی بھی شخص اگر منشیات کے نیٹ ورک سے جڑا پایا گیا یا اس کی حمایت کرتا ملا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سنہا نے یہ بات شوپیان ضلع میں ’نشہ مکت جموں کشمیر پدیاترا‘ میں شرکت کے دوران کہی، جہاں لوگوں نے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے نارکو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ اجتماعی عزم ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ہر گلی اور کوچے سے ایک ہی آواز بلند ہو رہی ہے کہ کسی بھی منشیات فروش کو بخشا نہ جائے۔ جو تحریک 43 دن قبل جموں سے شروع ہوئی تھی، وہ اب ایک طاقتور عوامی تحریک بن چکی ہے اور معاشرے کے ہر طبقے میں اس کی گونج سنائی دے رہی ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لاکھوں لوگ ایک ہی مقصد کے تحت متحد ہیں اور اس جنت نظیر سرزمین سے منشیات پر مبنی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’اب عوام کے ذہنوں میں یہ بات راسخ ہو چکی ہے کہ یہ کوئی دور کا مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے دروازے پر کھڑا ایک چیلنج ہے، جس کا ہمیں ہمت اور عزم کے ساتھ سامنا کرنا ہوگا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ’’منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کو ترقی کی راہ سے ہٹا رہا ہے۔ دہشت گرد گروہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم سے ہتھیار خریدتے ہیں اور انہی ہتھیاروں سے عام کشمیریوں کا خون بہایا جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’آج میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ خواہ کوئی سرکاری افسر ہو یا عوامی زندگی سے وابستہ شخص، اگر وہ کسی بھی طرح منشیات کے نیٹ ورک سے جڑا ہوا پایا گیا یا اس کی مدد کرتا ملا تو اسے سخت قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔
میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر اس زہر کا ذرا سا بھی اثر ہمارے نظام میں پایا گیا تو اسے بے رحمی سے ختم کر دیا جائے گا۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoفوجی سربراہ کا پاکستان کو واضح پیغام ، دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو مٹا دیا جائے گا نقشہ سے
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان1 week agoہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا3 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا































































































