تازہ ترین
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، وادی کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے جس نے لوگوں کو خاص طور پر صبح اور شام کے وقت گھروں میں ہی محصور کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شوپیاں ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں آنے والے دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 14 اور 15 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
یو این آئی ۔ایم افضل۔ایف اے
دنیا
پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی پلان نہیں۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی پیش رفت پاکستان کی ثالثی میں کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات اور رابطوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں، لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ممکنہ ایم او یو میں آبنائے ہرمز کے انتظام کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات نہیں، آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز کھلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہو گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گا، لیکن سروس چارجز لینا عام بات ہے، خدمات کی فراہمی کی فیس لینے کو ٹول نہیں کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یو جنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اگر مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے دی گئی تو اس کی بعض تفصیلات اور دیگر موضوعات بشمول جوہری معاملے پر آئندہ 60 روز کے دوران مذاکرات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ امریکی ویزا مسائل کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چوتھی جنگ کیلئے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے: محسن رضائی
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ چوتھی جنگ کے لیے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ گزشتہ 47 برس کی جدوجہد ایک ایسے نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کے لیے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران سے معاہدہ جوہری خطرے کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائے گا: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ جوہری خطرے کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائے گا۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران کی یورینیئم کی افزودگی کی تنصیبات ختم کی جائیں اور جوہری مواد کو ایرانی سر زمین سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی اور صدر ٹرمپ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیل کے حقِ دفاع کی بھی دوبارہ حمایت کی ہے، خاص طور پر لبنان سمیت دیگر محاذوں پر درپیش خطرات کے تناظر میں۔ دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ مذاکرات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات منظم اور مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور میں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی جلد بازی سے کام نہ لیا جائے کیونکہ وقت ہمارے حق میں ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکہ کے تعلقات زیادہ پیشہ ورانہ اور تعمیری سمت میں جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoفوجی سربراہ کا پاکستان کو واضح پیغام ، دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو مٹا دیا جائے گا نقشہ سے
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان1 week agoہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا3 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام






























































































