کھیل
ہندوستانی خواتین ٹیم نے آئرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

راجکوٹ، پرتیکا راول (89) اور تیجل ہسبانیس (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کو 93 گیندیں باقی رہ کر چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اسمرتی مندھانا اور پرتیکا راول نے آئرلینڈ کے 239 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی، اس نے پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے۔
فرییا سارجنٹ نے 10 اوور میں اسمرتی مندھانا کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اسمرتی مندھانا نے 29 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 41 رنز بنائے۔ اس کے بعد ہارلین دیول (20) اور جمائمہ روڈریگس (نو) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ 34ویں اوور میں ایمی میگوئیر نے سنچری کی جانب گامزن پرتیکا راول کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ پرتیکا راول نے 96 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 89 رنز بنائے۔
تیجل حسبانیس 46 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ریچا گھوش نے (آٹھ ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ ہندوستان نے 34.3 اوور میں چار وکٹ پر 241 رن بنانے کے بعد یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے ایمی میگوائر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ فرییا سارجنٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان گیبی لیوس (92) اور لی پال (59) کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر ہندوستان کو جیت کے لیے 239 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 56 کے اسکور پر اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔ سارہ فوربس (نو)، یونا ریمنڈ-ہوئے (پانچ)، اورلا پرڈرگاسٹ (نو) اور لورا ڈیلانی (صفر) آؤٹ ہوئیں۔ بحران کے ایسے وقت میں گیبی لیوس اور لی پال کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت ہوئی۔ 39ویں اوور میں ریچا اور ہارلین نے لی پال کو رن آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ لی پال نے 73 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ 44ویں اوور میں دیپتی شرما نے سنچری کی جانب گامزن گیبی لیوس کو اپنی ہی گیند پر کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ لیوس نے 129 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی ساتویں وکٹ 50ویں اوور میں آرلین کیلی (28) کی صورت میں گری۔ کرسٹینا کولٹر ریلی (15) اور جارجینا ڈیمپسی (پانچ) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آئرلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 238 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے پریا مشرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیتاس سادھو، سیالی ستگھرے اور دیپتی شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ظ ا
کھیل
پرگنانندھا نے فائنل راؤنڈ میں کلاسیکل جیت کے ساتھ ناروے شطرنج 2026 کا ٹائٹل جیت لیا
اوسلو (ناروے)، ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگنانندھا نے آخری راؤنڈ میں فتح حاصل کرکے ناروے چیس 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے دسویں اور آخری راؤنڈ میں جرمنی کے ونسنٹ کیمر کو کلاسیکل فارمیٹ میں شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
اس راؤنڈ میں ویسلے سو سے آدھا پوائنٹ پیچھے ہونے کے باوجود پرگنانندھا جانتے تھے کہ جیت انہیں قائد کھلاڑی سے آگے نکلنے کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دے گی۔ جمعہ کو سفید مہروں کے ساتھ ونسنٹ کیمر کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک اہم فتح حاصل کی۔ مکمل 3 پوائنٹس ملنے کے بعد پرگنانندھا کے مجموعی پوائنٹس 18 ہو گئے اور انہوں نے پہلی پوزیشن یقینی بنا لی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔
ویسلے سو، جو آخری دن سے قبل ٹورنامنٹ میں سرفہرست تھے، نے علی رضا فیروزہ کے خلاف اپنا کلاسیکل میچ ڈرا کھیلا۔ بعد ازاں سو نے آرمگیڈن گیم جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔ اوسلو میں شاندار کارکردگی کے بعد فیروزہ تیسرے نمبر پر رہے۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور عالمی چیمپئن گوکیش دوماراجو کے درمیان مقابلہ کارلسن کی کلاسیکل جیت پر ختم ہوا۔ ناروے کے اسٹار نے طویل جدوجہد کے بعد فتح حاصل کی اور ٹورنامنٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی
کنگسٹن، کپتان کُسل مینڈس (72) اور پاتھم نسانکا (79) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد دشمنتھا چمیرا (چار وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کسل مینڈس کو ان کی شاندار بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
304 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز سری لنکن باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکے اور ٹیم 49.2 اوورز میں 262 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جان کیمبل اور جسٹن گریبس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز جوڑکر شاندار آغاز فراہم کیا۔ ساتویں اوور میں جان کیمبل (17) کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ لڑکھڑائی اور اس نے اپنا دوسرا وکٹ بھی جلد ہی گنوادیا۔ 10ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے جسٹن گریبس (45) کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ نے کیسی کارٹی کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسیتھا فرنینڈو نے 21ویں اوور کی آخری گیند پر کیسی کارٹی (27) کو اپنا شکار بنالیا۔
شیرفین ردرفورڈ (5) رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ 31ویں اوور میں دشمنتھا چمیرا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شائی ہوپ نے 66 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اس کے بعد 40ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے گڈاکیش موتی (22) کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیس (33)، الزاری جوزف (0) اور میتھیو فورڈ (15) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 50ویں اوور کی دوسری گیند پر چرتھ اسالنکا نے جیڈن سیلز (2) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز 262 پر ختم کر دی۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش تھیکشنا کو دو وکٹ ملے۔ اسیتھا فرنینڈو، وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بدھ کی رات گئے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 303 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے 103 گیندوں میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 79 رنز بنائے۔ کپتان کسل مینڈس نے 62 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔ چارتھ اسالنکا (45)، جنیت لیاناگے (44 ناٹ آؤٹ)، پون رتنائیکے (24)، اور کامندو مینڈس (12) نے رنوں کا تعاون دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
نئی دہلی، جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی، جو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، ان چھ گیند بازوں میں شامل ہیں جنہیں بطور نیٹ بولر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ یہ گیند باز 6 جون سے ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ) میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں ہندوستانی بلے بازوں کو پریکٹس فراہم کریں گے۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیٹ پریکٹس کے لیے
عاقب نبی (تیز گیند باز)
گرجپنیت سنگھ (تیز گیند باز)
پرنس یادو (تیز گیند باز)
سارنش جین (آف اسپنر)
ذیشان انصاری (لیگ اسپنر)
شیوانگ کمار (اسپنر)
چھ گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عاقب نبی کے علاوہ تیز گیند بازی کے شعبے میں دو اور باصلاحیت بولرز شامل ہیں۔ ان میں نوجوان اور انتہائی متاثر کن فاسٹ بولر پرنس یادو اور تامل ناڈو کے گرجپنیت سنگھ شامل ہیں۔ پرنس یادو، جنہوں نے حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا ہے، اس واحد ٹیسٹ میچ کے بعد ہونے والی ون ڈے (محدود اوورز) سیریز کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب، اتر پردیش کے لیگ اسپنر ذیشان انصاری اپنی لیگ بریک گیند بازی سے دوسری سمت کی موومنٹ کو کور کریں گے۔ شیوانگ اور ذیشان انصاری دونوں کے پاس اپنی گیند بازی میں خطرناک ‘رانگ ون’ (گوگلی) پھینکنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، جس سے ہندوستانی بلے بازوں کو افغان اسپنرز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین تیاری کا موقع ملے گا۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر5 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان5 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا6 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک




































































































