تازہ ترین
آئے روز بھرتی عملوں کی منسوخ کوئی اتفاق کی بات نہیں ہوسکتی: این سی ترجمان اعلیٰ

سری نگر، 29اگست(یو این آئی)جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے فائنانس اکاﺅنٹ اسسٹنٹ اور جے ای سول بھرتیوں کو منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام یہاں کے نوجوانوں کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت پشت بہ دیوار کرنے کا ایک اور برملا ثبوت بن کر سامنے آگیا۔
پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ان بھرتی عملوں کو منسوخ کرکے سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل تاریخ بنانے کی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ منتخب اُمیدوار گذشتہ2ماہ سے احتجاج پر بیٹھے تھے اور حکومت کی طرف سے ان کی داد رسی بھی نہیں کی گئی۔
انہوں نے ایک ہزار کے قریب ان مستحق امیدواروں کو چند لوگوں کی بددیانتی کی سزا دینا کہاں کا انصاف ہے؟
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منتخب امیدوار چند بدعنوان ،کورپٹ عناصر اور سسٹم میں خرابی کا خمیازہ کیوں بھگتیں؟
تنویر صادق نے مذکورہ اُمیدواروں کے تئیں حکومت کا رویہ تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران یہاں کے نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھرتی عمل کی سی بی آئی تحقیقات کرکے خاطیوں کو قرارواقعی سزا دی جانی چاہئے لیکن سبھی منتخب اُمیدواروں کی سالوں کی محنت پر بیک جنبش قلم پانی پھیر دینا ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ نظر آرہا ہے جس کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیل کر باہری اُمیدواروں کو یہاں نوکریاں فراہم کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بارڈر بٹالین، جے کے بینک ،سب انسپکٹر اور اب فائنانس اکاﺅنٹ اسسٹنٹ و جے ای سول بھری عمل کی منسوخی کوئی اتفاق کی بات نہیں ہوسکتی ۔
انہوں نے کہا کہ 2020-21میں مختلف محکموں میں 7نوٹیفکیشنوں کے ذریعے مشتہر کی گئی 1543اسامیاں کیلئے ٹاپنگ ٹیسٹ، تحریری امتحان کے بعد حتمی نتائج کا اعلان 20مارچ2022کو کیاگیا اور اُمیداروں نے مذکورہ پوسٹس کیلئے اپنی ترجیحات بھی پیش کی تھی لیکن ابھی تک پرویژنل سلیکشن لسٹ جاری نہیں کی جارہی ہے اور مذکورہ نوجوانوں کے ذہنوں میں بھی ایسی ہی خدشات لاحق ہوگئے ہیں ۔
ترجمانِ اعلیٰ نے سنتور ہوٹل کے ملازمین کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا کہ مذکورہ ملازمین کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں اور حکومت نے اس جانب اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھی ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جس طرح سے تحلیل شدہ سٹیشنری و پرنٹنگ محکمہ کے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا اُسی طرح سینٹور ہوٹل کے ملازمین کی بھی تعیناتی الگ الگ محکموں میں کئے جائے تاکہ اُن کے اہل خانہ فاقہ کشی کے شکار نہ ہوں ۔
جموں و کشمیر
سری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے 2020 میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق صدر مبین احمد شاہ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔
حکام کے مطابق سی آئی کے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے کے بچھوارہ میں واقع مبین احمد شاہ کی رہائش گاہ پر کارروائی کی، جہاں ریونیو محکمہ کے افسر کی موجودگی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی انجام دی گئی۔
ضبط کی گئی جائیداد میں بچھوارہ اسٹیٹ میں واقع 12 مرلہ اراضی شامل ہے۔
حکام نے بتایا کہ مبین احمد شاہ دسمبر 2019 سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملائیشیا میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج ایف آئی آر نمبر 07/2020 کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
حکام نے فی الحال مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
بڈگام میں ایک کروڑ سے زائد کی مبینہ دھوکہ دہی
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے بڈگام ضلع میں بینکاری لین دین میں مبینہ دھوکہ دہی اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) قرض کی حد میں غیر مجاز اضافہ کرکے ایک کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 141 روپے کی خردبرد کے الزام میں جموں و کشمیر بینک کے ایک سابق یومیہ اجرتی ملازم کے خلاف فردِ جرم پیش کر دی ہے۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ اقتصادی جرائم ونگ نے یہ فردِ جرم سری نگر کی انسدادِ بدعنوانی عدالت کے ایڈیشنل اسپیشل جج کے روبرو پیش کی۔ یہ مقدمہ 2018 میں رنبیر تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات اور انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ملزم کی شناخت بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے ہنجورہ گاؤں کے رہنے والے رؤف محمد وانی کے طور پر کی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق رؤف محمد وانی، جو دادا اوم پورہ، چاڈورہ میں جموں و کشمیر بینک کی ایک کاروباری شاخ میں یومیہ اجرتی ملازم کے طور پر کام کرتا تھا، نے مبینہ طور پر صارفین کے کھاتوں سے غیر قانونی طور پر رقوم نکالیں، اجازت کے بغیر کسان کریڈٹ کارڈ قرض کی حد میں اضافہ کیا اور بینک کی اسناد کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 141 روپے کی خردبرد کی۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے یہ دھوکہ دہی اپنے اور اپنے اہل خانہ کو ناجائز مالی فائدہ پہنچانے کے لیے کی، جس کے نتیجے میں بینک کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کرائم برانچ نے عدالتی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت میں فردِ جرم پیش کر دی ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
وادیٔ کشمیر میں 6 سے 19 جولائی تک اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے وادیٔ کشمیر کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 6 جولائی سے دو ہفتوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ تعطیلات کے دوران تمام اسکول بند رہیں گے اور 20 جولائی سے دوبارہ کھلیں گے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، “وادیٔ کشمیر میں موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 6 جولائی سے 19 جولائی 2026 تک گرمیوں کی تعطیلات رہیں گی۔ اسکول 20 جولائی 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔”
محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت نے جاری گرمی کی لہر کے دوران طلبہ، اساتذہ اور اسکولی عملے کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے طلبا، اساتذہ اور اسکول ملازمین سے کہا کہ تعطیلات کے دوران اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، شدید گرمی میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس وقفے کو مطالعہ، آرام اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مثبت انداز میں استعمال کریں۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران وادیٔ کشمیر میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ





































































































