جموں و کشمیر
اننت ناگ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

سری نگر، امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے تسلسل میں اننت ناگ پولیس نے پیر کے روز متعدد مقامات پر محاصرہ و تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائیاں ان عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں، دہشت گرد تنظیموں کے نیٹ ورکس اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، پولیس کی ٹیموں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لال چوک اننت ناگ اور ضلع جیل کہری بل کے نزدیکی علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ اس دوران متعدد مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی اور کئی افراد کی شناخت کی تصدیق عمل میں لائی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد مخالفِ قوم عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی، مشتبہ حرکات پر نظر رکھنا اور امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھنا ہے۔
اننت ناگ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’عوامی تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی منظم اور مربوط انداز میں جاری رہیں گی۔‘
پولیس نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد مل رہی ہے بلکہ شہریوں میں اعتماد اور سلامتی کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔
یو این آئی ۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں اپریل کے اختتام تک موسم خشک رہے گا، کہیں کہیں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
سری نگر، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم اپریل کے آخر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور گرج چمک کے مختصر سلسلے متوقع ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 22 اور 23 اپریل کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر گئے دوپہر کے وقت چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
24 اور 25 اپریل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش یا گرج چمک کے امکانات ہیں، خاص طور پر دوپہر اور شام کے اوقات میں۔ 26 اپریل کو موسم زیادہ تر خشک رہے گا، البتہ دوپہر کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جب کہ 27 اور 28 اپریل کو دوبارہ موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
29 اور 30 اپریل کے دوران بادلوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگا اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 23 اپریل تک کئی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیئس تک بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر کسی بڑی موسمی تبدیلی کی توقع نہیں ہے، تاہم وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں عارضی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں۔
رات کے کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کشمیر میں کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 0 سے 2 ڈگری سیلسیئس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ڈویژن میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے قریب رہا اور مختلف علاقوں میں یہ 1 سے 3 ڈگری سیلسیئس کے درمیان رہا۔
اہم مقامات میں کشمیر کا سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ڈویژن میں بھدرواہ سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
پہلگام واقعہ ہماری یادوں میں زندہ رہے گا، ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتا ہوں۔
مسٹر سنہا نے ان عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان معصوم روحوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت جنہوں نے 2025 میں آج ہی کے دن پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتے ہیں۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
جموں ڈویژن کے سمر زون دسویں جماعت کے نتائج میں لڑکیوں نے ماری بازی
جموں، جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نتائج میں ایک بار پھر لڑکیوں نے برتری حاصل کی ہے۔
محکمے کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ جموں ڈویژن کے سمر زون کی سالانہ اور باقاعدہ دسویں جماعت کے نتائج میں یہ رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ حکام نے بتایا کہ امتحان میں کل 50,754 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 45,094 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس سال کل کامیابی کا تناسب 88.85 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے 79.94 فیصد کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ کل امیدواروں میں سے 27,486 لڑکے اور 23,268 لڑکیاں امتحان میں بیٹھی تھیں۔ ان میں سے 24,054 لڑکے اور 21,040 لڑکیاں کامیاب رہیں۔ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 87.51 فیصد رہا، جبکہ لڑکیوں نے 90.42 فیصد کے ساتھ اعلیٰ کامیابی درج کی۔
یہ امتحان 527 مراکز پر خوش اسلوبی سے منعقد کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سرکاری اسکولوں سے 26,706 امیدوار امتحان میں بیٹھے، جن میں سے 22,283 پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 83.44 فی صد رہا۔ پرائیویٹ اسکولوں سے 24,048 امیدوار شامل ہوئے اور 22,811 کامیاب رہے، جس سے ان کی کامیابی کا تناسب 94.86 فی صد درج کیا گیا۔
وزیر تعلیم سکینہ اتّو نے دسویں جماعت (سمر زون) کے طلبہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر موصوفہ نے طلبہ کی محنت اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج اساتذہ، والدین اور پورے تعلیمی نظام کی مشترکہ کوششوں کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کا 83.44 فیصد پاس ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے اور یہ سرکاری اداروں میں تعلیمی معیار میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
طالبات کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فخر کے ساتھ اس بات کا تذکرہ کیا کہ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو ان کے پختہ ارادے اور تعلیمی فضیلت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ کامیابی نہ صرف فخر کی بات ہے بلکہ تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات کی واضح علامت بھی ہے۔‘‘
طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کے اہداف کو خود اعتمادی کے ساتھ حاصل کریں۔ انہوں نے ان طلبہ کو بھی ناامید نہ ہونے اور مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا جو توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے اور اس بات پر زور دیا کہ کامیابی ایک مسلسل سفر ہے۔ انہوں نے ایک جامع، منصفانہ اور اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا5 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی کا ‘ناری شکتی’ کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ
جموں و کشمیر6 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا5 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر5 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا2 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا5 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا6 days agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا5 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا6 days agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 day agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ








































































































