دنیا
انڈونیشیائی فضائیہ کا 12 بی این ٹی-250 بموں کا کامیاب تجربہ

جکارتہ، انڈونیشیائی فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بی این ٹی-250 بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد امریکی ساختہ اسلحے پر انحصار کم کرنا ہے۔ جکارتہ پوسٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 3ویں ایئر اسکواڈرن کے پائلٹس نے 18 نومبر کو دو ایف-16 اے ایم لڑاکا طیاروں کے ذریعے مجموعی طور پر 12 بی این ٹی-250 بم فائر کیے۔ ہر طیارے نے آٹھ بار بمباری کی۔
ایئر بیس کے کمانڈر مُچتادی انظر لیگووو نے بتایا کہ یہ تجربات تکنیکی ڈیٹا جمع کرنے اور بم کی عملی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے۔
جکارتہ پوسٹ کے مطابق لیگووو نے کہا،”یہ ٹیسٹ ایف-16 فائٹنگ فالکن (3ویں ایئر اسکواڈرن) پر بی این ٹی-250 بم کے فنکشن، درستگی اور انضمام کو جانچنے کے لیے کیا گیا۔”
اس سے قبل، انڈونیشیائی پائلٹس فضائی مشقوں میں امریکی ساختہ مارک 82 بم استعمال کرتے تھے۔ انڈونیشیا نے 2022 میں بی این ٹی-250 کی تیاری شروع کی تھی، جس کا ابتدائی پروٹوٹائپ مارچ میں آزمایا گیا، جبکہ مکمل آپریشنل ٹیسٹنگ اس ماہ مکمل ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، کئی آسیان ممالک نے اس نئے بم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بی این ٹی-250، جس کا وزن 250 کلوگرام (551 پاؤنڈ) ہے، ایک مقامی طور پر تیار کردہ نیٹو معیار کا جنگی بم ہے جسے مالانگ (مشرقی جاوا) میں نجی دفاعی کمپنی پی ٹی ساری باہاری اور سرکاری اسلحہ ساز کمپنی پی ٹی داہانا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
جکارتہ پوسٹ نے رپورٹ شائع کی ہے کہ ساری باہاری روسی اور نیٹو دونوں طرز کے طیاروں کے لیے کئی “ڈمب” بم بھی تیار کرچکی ہے، جن میں روسی طیاروں کے لیے پی-100، پی-250، پی-500، اور پی-100ایم شامل ہیں، جبکہ نیٹو طیاروں کے لیے بی این ایل-125، بی این ایل-250، بی این ایم -250 اور بی این ٹی-250 شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران امریکہ معاہدہ، پاکستان و شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کیں: قطر
دوحہ، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کیلئے پاکستان و دیگر شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کی گئیں۔
قطری وزیراعظم نے کہ اکہ ثالثوں نے مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کیے ابتدائی معاہدے کا ہدف جنگ روکنا اور مزید مذاکرات کےلیے بنیاد قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے اور آبنائےہرمزکی حیثیت، علاقائی سلامتی جیسےدیگر امور پر بھی بات جاری ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے خوب صورت پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں امریکہ ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے اور ایران اور امریکہ کے وفود آج واپس روانہ ہوں گے۔
مرکزی ثالث ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سوئس وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وطن واپسی کے لیے اڑان بھریں گے۔
پاکستان اور قطر نے امریکہ ایران مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز فوری ہوگا، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سید علی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19محرم الحرام کو تہران میں ہوگا
تہران،شہید سیدعلی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19 محرم الحرام کو تہران میں ہوگا اور 9 جولائی کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے فیملی ممبرز کے الوداعی مراسم اور نمازِ جنازہ کا تفصیلی پروگرام شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ان الوداعی مراسم کا آغاز 4 جولائی بروز ہفتہ (بمطابق 19 محرم الحرام) تہران میں ہوگا۔
انچارج مرکزی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ 6 جولائی کو ادا کی جائے گی، 8 جولائی بروز بدھ شہید سیدعلی خامنہ ای کے جنازے کو نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔
اس موقع پر شہید سید علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے ان 4 دیگر شہداء کی بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جن میں شہید کے داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری ، شہید کی بیٹی سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای ، موجودہ رہبرِ انقلاب کی زوجہ اور شہید کی بہو زہرا حداد عادل اور شہید کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی شامل ہیں۔
عراق میں مراسم کی ادائیگی کے بعد شہداء کو ایران میں مشہدِ مقدس لایا جائے گا، جہاں 9 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک (حرمِ مطہر) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس تاریخی اور بڑے جنازے میں دنیا بھر سے اعلیٰ مذہبی، سیاسی، علمی اور مختلف ممالک کے حکومتی عہدیداران اور لاکھوں سوگواران کی شرکت متوقع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکہ ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور




































































































