تازہ ترین
ایلن مسک نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹویٹر ملازمین کو فارغ کرنا شروع کیا

واشنگٹن، 4 نومبر (یو این آئی) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلن مسک نے جمعہ کو دنیا بھر میں ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا۔
امریکی ارب پتی اورگزشتہ ہفتے 44 ارب ڈالر کے معاہدے میں فرم خریدنے کے بعد ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسربنے مسٹر ایلن مسک سوشل میڈیا کمپنی کو ’کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے” کے لئے ایک ہفتے کے بعد جمعہ سے ٹویٹر ملازمین کی چھنٹنی شروع کردی۔
یہ معلومات امریکی میڈیا کی جانب سے شائع ٹوئٹر کے اپنے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں دی گئی۔
واشنگٹن پوسٹ کے ایک صحافی کی جانب سے سوشل نیٹ ورک پر موصول اورشائع اس مکتوب میں کہا گیا، ’’ٹویٹر کو درست راستے پر لانے کی کوشش میں ہم اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس سے بہت سے لوگوں پر اثر پڑے گا جنہوں نے ٹویٹر کے لیے قابل قدر تعاون کیا ہے لیکن بدقسمتی سے کمپنی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔”
ٹویٹر نے ملازمین کو جمعہ کے روز گھر پر رہنے کی ہدایت کی، کیونکہ کٹوتی کے درمیان ملازمین کے تحفظ کو مبینہ طورسے برقرار رکھنے کے لئے کمپنی کے تمام “دفاتر” عارضی طور پر بند کر دیے جائیں گے اور تمام بیج ایکسیزمعطل کردئے جائیں گے۔
تاہم خط میں ان ملازمین کی کل تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا جنہیں برطرف کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں کمپنی کے ساتھ کئی مہینوں کی گفت و شنید اور قانونی تنازعات کے بعد، مسٹرمسک نے گزشتہ جمعہ کو ٹوئٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، جس پر کاروباری شخص کا خیال تھا کہ کمپنی کی رپورٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا نیٹ ورک کا حصول مکمل کرنے کے بعد، مسٹر مسک نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سہگل اور چیف لیگل آفیسر وجیا گڈے کو نکال دیا۔ امریکی ارب پتی نے یہ بھی کہا کہ پلیٹ فارم کو ’ماڈریٹ‘ کرنے کے لئے’وسیع پیمانے پرمتنوع نقطہ نظر کے ساتھ” ایک خصوصی کونسل قائم کی جائے گی۔
ہندوستان
انڈیگو نے ممبئی-جام نگر روٹ پر پروازیں شروع کیں
نئی دہلی، ہندوستان کی معروف ایئر لائن، انڈیگو نے جمعرات کو ممبئی اور گجرات کے جام نگر کے درمیان براہ راست پرواز شروع کی ہے اس کے ساتھ ہی انڈیگو اب گجرات کے چھ شہروں میں کے لیے اب انڈیگو کی سروس دستیاب ہوگی احمد آباد، بڑودہ، سورت، راجکوٹ اور بھاو نگر کو وہ پہلے ہی ممبئی سے جوڑتی ہے۔ کمپنی اس روٹ پر اے320 طیارے کا آپریشن کررہی ہے۔
ایئر لائن کی طرف سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ گجرات میں بڑھتی ہوئی سفری مانگ کی حمایت کرتی رہی ہے، جو ریاست کی مضبوط صنعتی بنیاد، تجارتی تعلقات اور عالمی تارکین وطن برادری کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔
ایئر لائن ریاست سے فی ہفتہ 700 سے زیادہ پروازیں چلاتی ہے، جو 30 سے زیادہ گھریلو مقامات کو براہ راست رابطہ فراہم کرتی ہے نیز سنگاپور، بنکاک، نیروبی، شنگھائی اور لندن سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی شہروں کے لیے آسان ون اسٹاپ کنکشن بھی فراہم کراتی ہے۔
اس نے کہا کہ اس کے نیٹ ورک میں جام نگر کا اہم کردار ہے، جہاں منظم بندرگاہ اور توانائی، پیٹرو کیمیکل اور مینوفیکچرنگ صنعتیں ہیں۔ یہ نئی سروس جام نگر اور ممبئی کے درمیان رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔
مسافر انڈیگو کی آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ، یا مجاز ٹریول پارٹنرز کے ذریعے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی درخواست کی ہے: امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ کئی خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی سہولت کے لیے درخواست کی ہے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کرنسی سواپ کی درخواست کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ کرنسی سواپ کا مقصد امریکا میں اتحادی ممالک کے اثاثوں کی بے ہنگم فروخت روکنا بھی ہوتا ہے، کرنسی سواپ معاہدے کے تحت امریکا کسی ملک کو عارضی طور پر ڈالر فراہم کرتا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ڈالر کے بدلے میں امریکا اس ملک کی کرنسی لیتا ہے، تاکہ مالیاتی نظام مستحکم رہے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
چند ہزار فالوورز، ہزاروں ڈالر آمدنی : لیکن کیسے حیران کن کہانی
نیویارک ، امریکی فیشن ڈیزائنر ایلیسا پوپلاسکی خود کو بڑی سوشل میڈیا انفلوئنسر تو نہیں سمجھتیں، لیکن سوشل میڈیا سے ان کی آمدنی حیران کن حد تک قابل ذکر ہے ایک اعلیٰ ترین فیشن برانڈ کے لیے 32 سالہ تکنیکی ڈیزائنر کے ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ 8 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فالوورز کی چند ہزار کی محدود تعداد کے باوجود انہوں نے مالی طور پر آن لائن نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں وہ برانڈ پارٹنرشپس، افیلی ایٹ لنکس اور ایمازون کمشنز کے ذریعے ٹیکس سے قبل 4 ہزار 355 ڈالر کماچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں انہیں ایک بیوٹی برانڈ کی جانب سے چار ہندسوں پر مشتمل معاوضے کی پیشکش موصول ہوئی، جسے ابتدا میں انہوں نے جعلی سمجھا۔ بعد ازاں انہیں ایک 30 سیکنڈ کی ویڈیو کے عوض ایک ہزار 500 ڈالر ادا کیے گئے، جسے انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جہاں ان کے 4 ہزار فالوورز ہیں۔ پاپلاسکی کا سوشل میڈیا پر آنے کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ محض ایک مشغلہ تھا، وہ ایک مختلف تخلیقی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھیں، جس کے لیے انہوں نے دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ یہ سرگرمی اب اضافی آمدن کا ذریعہ بن چکی ہے، تاہم وہ اپنی مستقل ملازمت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
ان کے مطابق مستقل آمدن اور سہولیات انہیں مالی تحفظ فراہم کرتی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا ان کی آمدن میں اضافہ کر رہا ہے۔ وہ ویڈیوز کی تیاری اور اس کی ایڈیٹنگ اپنی ملازمت کے اوقات سے پہلے یا بعد میں کرتی ہیں جبکہ ویک اینڈ پر پورا دن بھی اس کام میں مصروف رہتی ہیں تاکہ ہفتے بھر کے لیے مواد تیار ہوسکے۔ وہ برانڈز کے ساتھ شراکت داری میں محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور کم معاوضے والی پیشکشیں مسترد کردیتی ہیں۔ ان کی آمدن کا ایک اور ذریعہ افیلی ایٹ لنکس ہیں، جن کے ذریعے ہر دو ہفتے بعد ادائیگی ہوتی ہے جبکہ ایمازون کے افیلی ایٹ پروگرام سے ماہانہ کمیشن بھی حاصل ہوتا ہے۔ پاپلاسکی کے مطابق وہ وائرل ہونے کے بجائے ایک حقیقی اور مضبوط کمیونٹی بنانے پر یقین رکھتی ہیں وہ اپنے آن لائن امیج کو بڑی بہن جیسا رکھنا چاہتی ہیں۔ مالیاتی پلیٹ فارم لومانو کی 2025 رپورٹ کے مطابق، 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے نینو انفلوئنسرز کی اوسط سالانہ آمدن 4 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2024 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے جبکہ 10 ہزار سے ایک لاکھ فالوورز رکھنے والے مائیکرو انفلوئنسرز کی اوسط آمدن 38 ہزار 500ڈالر رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی










































































































