دنیا
بولیویہ میں بس پہاڑی سڑک سے نیچے گرنے سے کم از کم 16 لوگوں کی موت

لا پاز، بولیویہ کے وسطی کوچابامبا علاقے میں پیر کے روز بین ریاستی روٹ کی بس پہاڑی سڑک سے 600 میٹر سے زیادہ نیچے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔
ریجنل پولس کمانڈر راجر کوسٹاس نے تصدیق کی کہ زخمیوں بشمول 23 سالہ ڈرائیور کو کوئلاکلو کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
بولیویہ کے قومی ٹرانسپورٹ کے سربراہ، عمر زیگادا کے مطابق گاڑی میں موڑ پر گر کر تباہ ہوگئی، جہاں پر سڑک بہت تنگ تھی اور حد بصارت بھی کم تھی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں امدادی کارکنوں اور مقامی افراد کو ملبے سے لاشوں اور زندہ بچ جانے والوں کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ہنگامی عملے کے پہنچنے سے پہلے امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے والے مقامی باشندے نے بتایا کہ”بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور بہت سے مسافر تباہ شدہ ڈھانچے میں پھنس گئے”۔
ٹرانسپورٹ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ گاڑی اصل میں کارگو ٹرک تھی جسے بعد میں مسافروں کی نقل و حمل کے لیے تبدیل کیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بس اوور لوڈ تھی اور تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ ڈرائیور کو لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔
دنیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، متعدد فلسطینی شہید
رام اللہ، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے، جس کی تصدیق فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوا، جبکہ غزہ سٹی میں ایک اور حملے میں ایک شخص شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں مزید تین افراد شہید ہو گئے، جس کی تصدیق ناصر ہسپتال کے حکام نے کی۔
یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سالہ جنگ کے بعد اکتوبر میں امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، تاہم اس کے اہم نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت تعطل کا شکار ہے۔ دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی کے ایک حالیہ سیٹلائٹ تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے فوجی اڈوں اور انفرااسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر توسیع شروع کر دی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نئے فوجی اڈے، چوکیاں اور سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں کم از کم 13 نئی فوجی آؤٹ پوسٹس (چوکیوں) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ان تعمیرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں طویل المدتی موجودگی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے نہ صرف نئے اڈے قائم کیے ہیں بلکہ موجودہ فوجی تنصیبات کو بھی پہلے سے زیادہ مضبوط اور وسیع کر لیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق خان یونس اور سرحدی علاقوں میں فوجی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو مسمار کر کے وہاں فوجی تنصیبات قائم کی جا رہی ہیں۔ حیران کن طور پر، جنگ بندی کے بعد بھی ان تعمیراتی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ کام تیزی سے جاری رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے دارالحکومت تہران کے ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے
تہران، تہران کے امام خمینی اور مہر آباد ہوائی اڈوں کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے دو بڑے ہوائی اڈوں، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پر مسافر پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کا آغاز پیر سے ہو گیا ہے۔
نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ ارمیہ، کرمانشاہ، آبادان، شیراز، اور کرمان ایئر پورٹ کو بھی جلد کھول دیا جائے گا، رشت، یزد، زاہدان، گورگان، بیرجند کے ہوائی اڈے بھی اس ہفتے سے کھل سکتے ہیں۔
ایران نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے مشہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں اگلے دن دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ ایران نے ہفتے کے روز اپنی مشرقی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دی تھیں، جس سے ہوائی اڈوں کی جزوی بحالی کی راہ ہموار ہوئی۔ ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کے باعث ملک بھر میں شہری ہوا بازی کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔
فضائی حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی اور سول ادارے تکنیکی اور آپریشنل تیاریاں مکمل کر لیں گے، ایرانی ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام بتدریج معمول پر آ جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: سربراہ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر
تہران، ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللّہی نے کہا ہےکہ ایران مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیارہے۔
ایک بیان میں جنرل عبداللّہی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مضبوط ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زمینی صورتحال کے بارے میں غلط بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کافوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ادھر ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملوں کا امکان نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ایرانی جہاز کے خلاف اقدام کا یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی کا ‘ناری شکتی’ کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ












































































































