تازہ ترین
جماعت اسلامی ہند کی اپنی 75سالہ تاریخ میں ملک و ملت کےلئے نمایاں خدمات ۔ سید سعادت اللہ حسینی

نئی دہلی، 9مارچ (یو این آئی)جماعت اسلامی ہند کی 75 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہاکہ جماعت نے ہندوستانی مسلمانوں کے مختلف شعبوں میں ان کی تعلیمی، سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے حتی المقدور کام کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہا ںجماعت ا سلامی ہند کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔
انہوں نے جماعت اسلامی کی کوشش رہی ہے کہ ہندوستان میں صاف ستھری اور اخلاقی اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کی سیاست تجارتی مفاد پر مبنی سیاست ہوتی جارہی ہے اور اس میں سےاسی جرائم کی آمیزش ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست پر مبنی جرائم کا داخلہ سیاست میں ہوچکا ہے اور نفرت کازہر گھولنے والے اور اشتعال انگیزی کرنے والے سیاست میں داخل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت تک ترقی کرے گا جب معاشی انصاف ہوگا، دولت کی مساوی تقسیم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی دولت چند افراد کی مٹھیوں میں سمٹ گئی ہے۔ جہاں ہندوستان کے چند افراد کاشمار دنیا کے امیرترین لوگوں میں ہوتا ہے وہیں المیہ یہ ہے کہ یہاں کی آدھی سے زائد آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
مسٹر سعادت اللہ حسینی نے جماعت اسلامی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جماعت کی تاریخ بڑی انوکھی ہے، اس کے افرد کبھی ثابت نہ ہونے والے الزامات میں بار بار جیلوں میں بند کئے جاتے رہے اور ہر بڑی آفت پر تن من دھن کے ساتھ ریلیف کے کاموں میں مصروف نظر آتے رہے۔ایک طرف سےکولر قوتیں جماعت کا گلا گھونٹنے کے درپے ہوتی ہیں ، تودوسری طرف جماعت کا فاشزم کا سیلاب روکنے اور سےکولر قوتوں کو مضبوط کرنے میں لگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملت کے درمیان جماعت معتوب بھی رہتی ہے اور ملت کو متحد و مضبوط کرنے کے لئے کوشاں بھی رہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جماعت کی تاریخ معتدد سمتوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ دعوت و تبلیغ، اصلاح و تربیت، رفاہی خدمات، تعلیمی خدمات، ملت کا تحفظ و ترقی، ملک میں عدل و انصاف،اخلاقی اقدار کا فروغ، فرقہ وارانہ منافرت کا خاتمہ، سماجی منکرات کا ازالہ۔ ان تمام جہتوں کا اگر کوئی عنوان بن سکتا ہے تو وہ اقامت دین کی جامع اصطلاح ہے۔
انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ہند کا کام بہت سے میدانوں میں بڑھا ہے۔ ہم ےہاں خدمت، دعوت اور مسلم معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے کچھ اعداد و شمار پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 75سال کی جہد مسلسل کے بعد جماعت کوملک کو ملک و ملت میں بڑے پےمانے پر اعتماد حاصل ہو ہے۔ اس اعتماد کے نتیجے میں ملک و ملت کے وسائل ، ملک و ملت کی ضرورتوں پر خرچ کرنے میں جماعت کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 2022میں پیش کی گئی دو سالہ رپورٹ کے مطابق دو سال کی مدت میں 13,14,595 کی تعداد میں ضرورت مندوں کی مختلف ضرورتیں پوری کی گئیں۔ ملک گھر میں ناگرک سیوا کیندر قائم کئے گئے۔ سرکاری اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جماعت کے وژن 2026، موومنٹ فار پیس اینڈجسٹس(ایم پی جے)، سدبھاونا منچ، دھارمک جن مورچہ، فورم فور ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمٹی (ایف ڈی سی اے)،سنٹر فار اسٹڈےز اینڈ ریسرچ (سی ایس آر)ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، شریعہ کونسل، اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ کے ساتھ ہی متعدد رفاہی اور رضاکاروں اداروں کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند ملک و ملت کی خدمات میں مصروف ہے۔
اسی کے ساتھ مختلف صحافیوں نے جماعت اسلامی کی کارکردگی کے سلسلے میں سوالات کئے اور بہترکارکردگی کے سلسلے میں متعدد مشورے بھی دئے۔ اس کے بعد امیر جماعت نے مختصرا جوابات دئے۔
جموں و کشمیر
میرواعظ عمر فاروق کی قوم سے دردمندانہ اپیل “سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی خود احتسابی ضروری
سری نگر، کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کے روز مسلم معاشرے سے اجتماعی غور و فکر، خود احتسابی اور سماجی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کی پرزور اپیل کی ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تاریخی ‘جامع مسجد اچگام’ میں اسلامی سال کے آخری جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ موقع انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر گہرے غور و فکر اور خود احتسابی کا تقاضا کرتا ہے۔میرواعظ عمر فاروق نے اپنے خطبے میں وقت کی اہمیت اور ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ایک اور اسلامی سال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کچھ لمحوں کے لیے رکیں اور وقت کے گزرنے، سال کے دوران ملنے والی نعمتوں، درپیش چیلنجوں اور اللہ اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر غور کریں۔
اسلام میں ‘محاسبہ’ (خود احتسابی) کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح افراد کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے، اسی طرح معاشروں کو بھی اپنی حالت اور سمت پر غور کرنا چاہیے۔ کمیونٹیز کو مسلسل یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ ایمان، ہمدردی، انصاف، دیانتداری اور باہمی احترام کی اقدار کے قریب آ رہی ہیں یا نہیں۔
کشمیر میں درپیش سماجی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا”گزشتہ برسوں کے دوران ہمارے معاشرے کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ بہت سے خاندانوں نے دکھ، غیر یقینی صورتحال اور مشکلات کا سامنا کیا ہے، جبکہ نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید فکر مند ہے۔”انہوں نے واضح کیا کہ ایک مضبوط معاشرہ صرف مادی ترقی سے نہیں بنتا، بلکہ اس کی بنیاد مضبوط خاندانی نظام، تعلیم یافتہ اور ذمہ دار نوجوان، غریب اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی دیکھ بھال، اور انصاف و وقار کے مشترکہ عزم پر ہوتی ہے۔
میرواعظ نے معاشرے کی رہنمائی میں علمائے کرام، خطیبوں اور مبلغین کے اہم کردار اور ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا مسجد کا منبر ایک مقدس امانت ہے اور اس کا استعمال ایمان، اخلاقی اصلاح، حکمت، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ فروعی اختلافات سے بالاتر ہوں اور ایسی بیان بازی سے پرہیز کریں جو مسلمانوں کے درمیان نفاق یا تقسیم کا باعث بنے۔
آخر میں اتحادِ امت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں امت مسلمہ کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، مسلمانوں کو تقسیم کرنے والے اختلافات کے بجائے ان مشترکہ رشتوں پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے جو انہیں ایک لڑی میں پروتے ہیں۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان آنے کا امکان
تہران، عرب ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا میں امریکہ ایران معاہدہ پاکستان کی موجودگی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی امرناتھ یاترا سے قبل ننون بیس کیمپ میں موک ڈرل، سیکیورٹی تیاریوں کا جائزہ
سری نگر، ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جمعہ کے روز پہلگام کے ننون بیس کیمپ میں ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا، تاکہ آئندہ امرناتھ یاترا سے قبل سیکیورٹی تیاریوں اور ہنگامی ردِعمل کے نظام کا جائزہ لیا جا سکے۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں واقع مقدس امرناتھ گپھا کی سالانہ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس مشق کا مقصد یاترا کے دوران ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی تیاری، باہمی رابطے اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔
موک ڈرل میں مختلف ہنگامی صورتحال کی نقل تیار کی گئی، جس کے ذریعے شریک اداروں نے اپنی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور ردِعمل کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی۔
اس مشق میں اننت ناگ پولیس، سی اے پی ایف، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے فعال طور پر حصہ لیا۔ مشق کے دوران فوری کارروائی، مؤثر مواصلاتی نظام، انخلا کے طریقہ کار، ہجوم کے انتظام اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
سینئر افسران نے مشق کی نگرانی کی اور شریک ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یاترا کے دوران تعینات تمام اداروں کے درمیان مزید بہتر رابطہ اور تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
ہندوستان1 week agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا7 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا7 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
دنیا2 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ




































































































