دنیا
جی20 میں عالمی اقتصادی ترقی کے معیارات کو تبدیل کرنے کی ضرورت :مودی

جوہانسبرگ، ہندوستان نے جی 20 ممالک سے عالمی اقتصادی ترقی کے معیارات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معیارات کی وجہ سے ایک بڑی آبادی وسائل سے محروم ہو گئی ہے اور اس کے لیے تہذیبی اقدار پر مبنی ‘عالمی روایتی نالج فنڈ’ تشکیل دیا جانا چاہیے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز یہاں جی20 سمٹ کے 20 ویں چوٹی کانفرنس میں منشیات کے چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ‘عالمی روایتی علم کے ذخیرے’، صحت کی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ‘جی 20 عالمی صحت رسپانس ٹیم’، اور ‘منشیات دہشت گردی کے گٹھ جوڑ اور اس کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے جی20 اقدام’ کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے افریقہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو ہنر مند بنانے کے لیے ‘جی افریقہ اسکلس انیشیٹیو20 ‘ کے آغاز کی تجویز بھی پیش کی۔
وزیراعظم نے جی 20 رہنماؤں سے اپیل کی کہ عالمی اداروں میں گلوبل ساؤتھ کی آواز بلند کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
مسٹر مودی نے جنوبی افریقہ کی جی20 صدارت کے تحت ہنر مندی، امیگریشن، سیاحت، خوراک کی حفاظت، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، اختراع اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں کئے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی نے جی 20 چوٹی کانفرنس میں شروع کی گئی تاریخی اقدامات کو یہاں آگے بڑھایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی ترقی کے نمونوں میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ایک بڑی آبادی وسائل سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ اس کا بڑا شکار رہا ہے۔
انہوں نے کہا، “پچھلی کئی دہائیوں کے دوران، جی20 نے عالمی مالیات اور عالمی اقتصادی ترقی کو شکل دی ہے۔ تاہم، اب تک اختیار کیے گئے ترقیاتی معیارات نے بڑی آبادی کو وسائل سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے فطرت کے حد سے زیادہ استحصال کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ افریقہ اس کا بڑا شکار ہے۔ آج جب افریقہ پہلی بار جی20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، ہمیں ترقی کے پیرامیٹر پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔”
حل کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک راستہ ہندوستان کی تہذیبی اقدار میں مضمر ہے اور یہ کہ ہمیں انسانیت، سماج اور فطرت کو ایک جامع انداز میں دیکھنا چاہیے۔ یہ ترقی اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو قابل بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سی کمیونٹیز نے اپنے روایتی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار طرز زندگی کو محفوظ رکھا ہے۔ یہ روایات نہ صرف پائیداری بلکہ ثقافتی حکمت، سماجی ہم آہنگی اور فطرت کے لیے گہرے احترام کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
ایک حل کے طور پر، مسٹر مودی نے انڈین نالج سسٹمز انیشی ایٹو پر مبنی ‘عالمی روایتی علم کے ذخیرے’ کے قیام کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا، “ہندوستان کی تجویز ہے کہ جی20 کے تحت ایک ‘عالمی روایتی علم کا ذخیرہ’ بنایا جائے۔ ‘انڈین نالج سسٹمز انیشیٹو’ اس کی بنیاد بن سکتا ہے۔ یہ عالمی پلیٹ فارم انسانیت کے ‘اجتماعی علم’ کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔”
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پر تیل سے متعلق پابندیاں عارضی طور پر ہٹا دی گئیں: وینس
برگن اسٹاک (سوئٹزرلینڈ)، امریکہ نے پیر کے روز ایران پر تیل سے متعلق عائد پابندیوں کو عارضی طور پر ہٹا لیا ہے۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں آنے کی اجازت دے گا۔
مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر وینس نے کہا کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپس آنے کی اجازت دے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے عالیشان برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہونے والی بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر وینس نے کہا، ’’ہم نے ایک کامیاب حتمی معاہدے کے لیے بہت مضبوط بنیاد قائم کر دی ہے۔‘‘ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے ساتھ امریکہ۔اسرائیل جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’’جوہری معاملے پر بہت مختصر گفتگو ہوئی، لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیلی مذاکرات نہیں ہوئے۔‘‘
امریکہ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جو کہ دنیا کے زیادہ تر تیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے، اب جہاز رانی کے لیے “مکمل طور پر کھلا” ہے۔ ایران نے جنگ کے اوائل میں ہی اس آبی گزرگاہ کو بند کردیا تھا جس سے دنیا بھر میں معاشی بحران پیدا ہو گیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران امریکہ معاہدہ، پاکستان و شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کیں: قطر
دوحہ، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کیلئے پاکستان و دیگر شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کی گئیں۔
قطری وزیراعظم نے کہ اکہ ثالثوں نے مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کیے ابتدائی معاہدے کا ہدف جنگ روکنا اور مزید مذاکرات کےلیے بنیاد قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے اور آبنائےہرمزکی حیثیت، علاقائی سلامتی جیسےدیگر امور پر بھی بات جاری ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے خوب صورت پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں امریکہ ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے اور ایران اور امریکہ کے وفود آج واپس روانہ ہوں گے۔
مرکزی ثالث ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سوئس وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وطن واپسی کے لیے اڑان بھریں گے۔
پاکستان اور قطر نے امریکہ ایران مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز فوری ہوگا، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سید علی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19محرم الحرام کو تہران میں ہوگا
تہران،شہید سیدعلی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19 محرم الحرام کو تہران میں ہوگا اور 9 جولائی کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے فیملی ممبرز کے الوداعی مراسم اور نمازِ جنازہ کا تفصیلی پروگرام شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ان الوداعی مراسم کا آغاز 4 جولائی بروز ہفتہ (بمطابق 19 محرم الحرام) تہران میں ہوگا۔
انچارج مرکزی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ 6 جولائی کو ادا کی جائے گی، 8 جولائی بروز بدھ شہید سیدعلی خامنہ ای کے جنازے کو نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔
اس موقع پر شہید سید علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے ان 4 دیگر شہداء کی بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جن میں شہید کے داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری ، شہید کی بیٹی سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای ، موجودہ رہبرِ انقلاب کی زوجہ اور شہید کی بہو زہرا حداد عادل اور شہید کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی شامل ہیں۔
عراق میں مراسم کی ادائیگی کے بعد شہداء کو ایران میں مشہدِ مقدس لایا جائے گا، جہاں 9 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک (حرمِ مطہر) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس تاریخی اور بڑے جنازے میں دنیا بھر سے اعلیٰ مذہبی، سیاسی، علمی اور مختلف ممالک کے حکومتی عہدیداران اور لاکھوں سوگواران کی شرکت متوقع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور



































































































