دنیا
حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے قبل قیدیوں کی رہائی کے امکان کو ایک بار پھر مسترد کردیا

غزہ، حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے قبل قیدیوں کی رہائی کے امکان کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تحریک سرنگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے جہاں اس نے قیدیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
حماس کے ذرائع نے العربیہ اور الحادث کو بتایا کہ ہم ثالثوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے جنگ روکنا اولین ترجیح ہے۔ ذرائع نے کہا کہ جنگ کے خاتمے سےاسرائیل کے کسی بھی قیدی کی رہائی نہیں ہوگی۔
حماس کے ذرائع نے “کسی بھی معاہدے کے بارے میں بات کرنے کی تردید کی ہے جس میں تحریک کے رہ نماؤں کا غزہ چھوڑنا شامل ہے”۔ اس نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ “غزہ میں جنگ بندی سے پہلے کوئی بات چیت یا ڈیل نہیں ہیں”۔
قبل ازیں العربیہ اور الحدیث ذرائع نے اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے لیے ثالثوں کے ساتھ مصری تیاریوں کا انکشاف کیا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ مصر حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے بعد ایک نئے معاہدے کے تیاری کے لیے کام کر رہا ہے۔
العربیہ کے ذرائع نے عندیہ دیا کہ قاہرہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے نئی ملاقاتوں کے انتظامات پر کام کر رہا ہے، اس کے علاوہ مصر غزہ کے حوالے سے مفاہمت تک پہنچنے کے لیے اپنے پرانے اقدام میں بنیادی تبدیلیاں کرے گا۔
زمینی طور پر غزہ میں جنگ اس ہفتے اپنے چوتھے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے غزہ جنگ کے خطرناک نتائج کے باوجود کشیدگی میں اضافے کی اطلاعات آئی ہیں۔
تازہ ترین پیش رفت میں وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک 23,469 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 59,604 زخمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کی ہے۔
اس نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 112 فلسطینی شہید اور 194 زخمی ہوئے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان آنے کا امکان
تہران، عرب ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا میں امریکہ ایران معاہدہ پاکستان کی موجودگی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن: ذرائع ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو خصوصی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان جنیوا میں ملاقات کا امکان ہے جس میں معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کی لیگل ٹیم نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی جانب سے معاملات کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے اس ہفتے کے آخرتک معاہدے پر دستخط کا امکان ہے جس کا مقام یورپ ہوگا تاہم انہوں نے کسی یورپی ملک کا نام لینے سے گریز کیا تھا۔
اس سوال پر کہ امریکہ ایران معاہدے کی تفصیلات کیا ہیں، لیگل ٹیم نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان موجود ہے کہ اسرائیل معاملے کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کرےگا۔ ٹیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر بداعتمادی حد درجے تک موجود ہے، اس لیے ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ آخر کار نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ بعض مغربی میڈیا کا کہنا ہےکہ امریکہ ایران معاہدے کو اسلام آباد ایگریمنٹ کا نام دیا جارہا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے وقت پاکستانی ٹیم بھی موجود ہوگی، اس پاکستانی ٹیم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ قانونی امور کی ماہر ہے۔ اس نمائندے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار سے اس بات کی تصدیق یا تردید کا پوچھا تو خبر فائل کرنے تک جواب موصول نہیں ہوسکا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملے روک دیے، معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طے شدہ حملے روک دیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جس کے بعد انہوں نے بطور صدر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نکات اور تفصیلات پر تمام فریقین، جن میں امریکا، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیے، پاکستان، بحرین، کویت، اردن اور مصر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، اصولی اور تفصیلی سطح پر متفق ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق حتمی معاہدے پر دستخط تک بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی جبکہ معاہدے پر دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا آج رات ایران پر بہت سخت حملہ کرے گا اور جلد ہی ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے پر کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نیوی، ائیر فورس، ریڈار اور ہر طرح کا دفاع ختم ہوچکا ہے اور ہم آج رات ایران کو بہت شدید حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران کے خارگ جزیرے سمیت دیگر تیل کے اہم مراکز پر قبضہ کرلے گا اور ایران کی آئل اور گیس مارکیٹس پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ وینزویلا میں بھی ایسا کرچکا ہے اور اس کا نتیجہ امریکا اور وینزویلا دونوں کے لیے بہت اچھا رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
ہندوستان1 week agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا7 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
دنیا2 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ




































































































