ہندوستان
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ‘ ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

کرگل، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کرگل میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے دوران کہا کہ دیوالی ’دہشت گردی کے خاتمے‘ کا تہوار ہے جس کو کرگل نے ممکن بنایا ہے بتادیں کہ وزیر اعظم پیر کی صبح دیوالی کا تہوار فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کے لئے کرگل پہنچے انہوں نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا: ’آپ اب برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’فورسز بھارت کے تحفظ کا ایک ستون ہیں، میں اس کرگل کی فتح یاب سرزمین سے ملک کے عوام اور دنیا کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ کرگل جنگ کے فتح کے بعد منائی گئی دیوالی کے تہوار کو کبھی بھولا نہیں جا سکتا ہے جب ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو موثر جواب دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بھی ایسی جنگ نہیں ہوئی جب کرگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر چوٹی اور وسری چوٹیاں قوم کے بہادر جوانوں کی عظیم ہمت و حوصلے کی گواہ ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا: ’دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ‘ ہے اور کرگل نے اس کو ممکن بنایا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’کرگل میں ہمارے فورسز نے دہشت گردی کو کچل دیا خوش قسمتی سے میں اس کا چشم دید گواہ ہوں، یہاں مجھے میرے پرانے فوٹو دکھائے گئے جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات آسانی سے سمجھی جا سکتی ہے کہ جب ایک قوم کے بہادر جوان اپنے مادر وطن کے ساتھ اس قدر لگاؤ رکھتے ہوں تو ملک کا مقدر کیسا ہوگا۔
انہوں نے فوجی جوانوں کی طرف مخاطب ہو کر کہا: ’آپ کے بدولت ہی لوگ اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کرگل کی اگلی چوکیوں پر بھی ہمارے جوانوں کو بہترین رابطہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کی وساطت سے وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ بات کرسکتے ہیں اور چھٹیوں پر بر وقت اپنے گھر پہنچ سکتے ہیں۔
نریندر مودی نے کہا کہ دو دن قبل آئی ایس آر او نے ایک ساتھ 36 سیٹالائٹس لانچ کیں۔
انہوں نے کہا: ’جب آپ ایسی خبریں سنتے ہیں تو فخر سے آپ کی چھاتی بڑھ جاتی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت کی معشیت بڑھ رہی ہے اور دنیا کا ہر ملک ہمیں عزت کی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے داخلی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور نکسل واد کو جڑ سے اکھاڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’ایک وقت نکسل واد نے ملک کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن آج ہم اس کو کافی حد تک ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک نے رشوت کے خلاف ایک بڑی جنگ شروع کردی ہے جس میں بڑی فتح حاصل کی جا رہی ہے اور آج سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ ثمر آور ثابت ہو رہا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ’آتما نر بر بھارت‘ کے ٹارگیٹ کے حصول کے لئے بھی کوششیں جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورسز نے ملک میں ہی چار سو قسموں کے ہتھیار تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کو کبھی ترجیح نہیں دی ہے بلکہ جنگ ہمیشہ ہماری آخری اوپشن رہی ہے لیکن جب ہمیں چلینج کیا جاتا ہے تو ہماری فوج موثر جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دیوالی کا تہوار مختلف علاقوں میں فوجی جوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔
انہوں نے سال2019 میں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی، بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں کمی کے بعد سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ سے تجارتی صارفین کے لیے رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج سے 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,930 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون میں اس کی قیمت 3,113.50 روپے تھی۔ اس طرح اس کی قیمت میں 183.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی شرح مختلف ہے، جو کمپنیوں کی لاگت اور مقامی عوامل کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔
ادھر گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں اس کی قیمت بدستور 942 روپے برقرار ہے۔
اس سے قبل یکم جون کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی دہلی میں اس وقت فی سلنڈر 42 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ 7 جون کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 29 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
مغربی ایشیا میں جاری بحران کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے سے گزشتہ تین ماہ کے دوران تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ تاہم عام صارفین کو ریلیف دینے کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا تھا۔ اب بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشیل ایل پی جی سلنڈر سستا کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
وزیر اعظم نے ‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ڈے’ اور ‘ڈاکٹرز ڈے’ پر مبارکباد دی، ‘وکست بھارت’ کی تعمیر میں ان کے کردار کو سراہا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ڈے’ اور ‘نیشنل ڈاکٹرز ڈے’ کے موقع پر ملک کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور ڈاکٹروں کو مبارکباد دی اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ان کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے ملک کو ترقی یافتہ قوم بنانے کی سمت میں ان کے اہم کردار کا ذکر کیا وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر الگ الگ پوسٹس میں، ان شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کے عزم اور مہارت کی تعریف کی اور انہیں ہندوستان کی معیشت اور عوامی صحت کو مضبوط کرنے والا اہم ستون قرار دیا۔ ‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ڈے’ پر پوری سی اے برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ شفافیت اور پیشہ ورانہ عمدگی کے تئیں ان کی عہدبستگی نے انہیں ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں قابل اعتماد شراکت دار بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری سی اے برادری کو ‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ڈے’ کی مبارکباد۔ وہ طویل عرصے سے ہندوستان کے اقتصادی سفر میں قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ شفافیت اور پیشہ ورانہ عمدگی کے تئیں اپنے عزم سے وہ ہمارے مالیاتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، کاروباروں کی مدد کرتے ہیں، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیتے ہیں اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔
مسٹر مودی نے ملک کی ترقی میں ان کے وسیع تعاون پر کہا کہ ان کی مہارت اقتصادی ترقی اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم جیسے جیسے ‘وکست بھارت’ بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں، ان کی کوششیں ایسا ماحول بنانے میں مدد کرتی ہیں جہاں کاروبار فروغ پا سکیں اور سب کے لیے مواقع کا دائرہ وسیع ہو سکے۔
واضح رہے کہ 1949 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت ‘دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا’ (آئی سی اے آئی) اپنے قیام کی یاد میں یکم جولائی کو ‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ڈے’ مناتا ہے۔ مالیاتی رپورٹنگ، آڈیٹنگ، ٹیکسیشن، کارپوریٹ گورننس اور ریگولیٹری تعمیل میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، جو انہیں ہندوستان کے کاروباری اور اقتصادی نظام کا اٹوٹ حصہ بناتا ہے۔
مسٹر مودی نے ‘نیشنل ڈاکٹرز ڈے’ پر ڈاکٹروں کی انتھک خدمات، ہمدردی اور عزم کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ڈے پر ہمارے سرگرم ڈاکٹروں کو مبارکباد، جن کی سخت محنت، ہمدردی اور لگن ہندوستان کے حفظان صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کی انتھک کوششوں نے، جو اکثر مشکل ترین حالات میں ہوتی ہیں، لاتعداد لوگوں کا اعتماد اور شکریہ حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان کے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کی توسیع پر بھی بات کی اور طبی تعلیم کی صلاحیت میں نمایاں اضافے کی طرف اشارہ کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں، ہندوستان نے ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ میڈیکل کالجوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹوں میں کافی توسیع ہوئی ہے۔ یہ بے مثال ترقی مستقبل کے ڈاکٹروں کے لیے بڑے مواقع پیدا کر رہی ہے، ایک مضبوط ہیلتھ کیئر ورک فورس تیار کر رہی ہے اور یہ یقینی بنا رہی ہے کہ معیاری طبی دیکھ بھال ملک کے ہر کونے تک پہنچے۔
ہندوستان کے طویل مدتی ترقیاتی اہداف میں طبی برادری کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے نتائج کو بہتر بنانے اور معیاری علاج تک رسائی کو بڑھانے میں ڈاکٹر ہمیشہ مرکز میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیسے جیسے ‘وکست بھارت’ کی تعمیر کی سمت میں کام کر رہے ہیں، ہمارے ڈاکٹر بیماریوں سے بچاؤ والی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے، طبی تحقیق کو آگے بڑھانے، جدت طرازی کو اپنانے اور سب کے لیے سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ہندوستان میں ہر سال یکم جولائی کو ‘نیشنل ڈاکٹرز ڈے’ طبی پیشہ ور افراد کے تعاون کو عزت دینے اور معروف طبیب اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بدھان چندر رائے کے یوم پیدائش اور برسی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن عوامی صحت کے تحفظ میں ڈاکٹروں کی انمول خدمات کا اعتراف کرتا ہے اور خاص طور پر بحران کے وقت ان کے عزم کی ستائش کرتا ہے۔ وزیر اعظم کا یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب حکومت 2047 تک ہندوستان کو ‘وکست بھارت’ میں تبدیل کرنے کے اپنے وژن کے اہم اجزاء کے طور پر صحت کی دیکھ بھال کی توسیع، طبی تعلیم کی اصلاحات، اقتصادی ترقی اور پیشہ ورانہ عمدگی پر مسلسل زور دے رہی ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
بی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
نئی دہلی، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھگوان رام کے نام کا سیاسی استعمال کیا ہے مسٹر کیجریوال نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر بی جے پی واقعی بھگوان رام کو مانتی تو ان کے مندر سے چوری جیسا واقعہ نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ رام مندر میں چوری کے واقعے سے ملک کا ہر سناتنی دکھی ہے ان کا الزام تھا کہ بی جے پی نے اقتدار اور سیاسی فائدے کے لیے سناتن کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی ہی حقیقی معنوں میں سناتن کی اقدار پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں اور محلہ کلینکوں کی تعمیر سناتن کی خدمت اور عوامی بہبود کے جذبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ملک کی سچی سناتنی پارٹی ہے، جو معاشرے کے آخری شخص تک تعلیم اور صحت جیسی سہولیات پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو خود کو بڑا سناتنی بتاتے ہیں، وہ گزشتہ ڈھائی سال میں ایک بار بھی رام مندر میں درشن کے لیے نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر میں چوری کے اصل قصورواروں کو بچایا جا رہا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ بھگوان رام ہر جگہ موجود اور قادرِ مطلق ہیں اور وہ چندے کی چوری کرنے والوں کو ضرور سزا دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت قصورواروں کے خلاف کارروائی نہیں کرنے والی ہے، اس لیے رام بھکتوں کو حکومت بدلنے پر غور کرنا چاہیے، تاکہ چندے کی مبینہ چوری کے ملزموں کو سزا مل سکے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا7 days agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں







































































































