تازہ ترین
سردار پٹیل کے ارادوں کے سامنے کچھ بھی ناممکن نہیں تھا: امت شاہ

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے پختہ ارادوں کے سامنے کچھ بھی ناممکن نہیں تھا اور انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے وقف کر دی۔
پیر کو یہاں نیشنل اسٹیڈیم میں سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ رن فار یونٹی (اتحاد کی دوڑ) کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرشاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے آزادی کے بعد جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی اور اپنی ساری زندگی ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کےلئے وقف کردی۔ ان کا نام آتے ہی آج کے ہندوستان کا نقشہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔ یہ ان کے منفرد سیاسی اور پرعزم ارادوں کا نتیجہ ہے کہ آزادی کے بعد ہندوستان اتحاد کے دھاگے میں بندھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ملک دشمن طاقتوں نےہندوستان کو تقسیم کرنے کی سازش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن یہ سازش بھی سردار پٹیل کے ارادوں کو ناکام نہیں بناسکی۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جس طرح سے پورا ملک عزم کے ساتھ ترقی کر رہا ہے اور سال 2047 میں ہم آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر سردار پٹیل کے خوابوں کا ہندوستان بنانے میں کامیاب رہیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ برسوں سے سردار پٹیل کو فراموش کرنےکی کوششیں کی گئیں، لیکن سردار پٹیل آج بھی ملک کی نوجوان طاقت کے لیے تحریک کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے تقریب میں موجود لوگوں سے قومی اتحاد کا حلف لیا اور رن فار یونٹی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والوں کو رن فار یونٹی کے موقع پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
دنیا
امریکی بحریہ کے سکرٹری کا استعفیٰ: محکمہ جنگ
ماسکو، امریکی محکمہ جنگ (وار ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سکرٹری جان فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: “سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔” بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
نیوز پورٹل ‘ایکسیس کے مطابق فیلن کی رخصتی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیلن کے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے بتائے جاتے ہیں۔
منگل کے روز ہی فیلن نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بحریہ کے مستقبل اور ‘گولڈن فلیٹ’ جیسے بڑے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
یو این آئی۔ اسپوتنک۔ ایم جے
ہندوستان
کھڑگے کی تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے ووٹرز سے بڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ لڑائی شہریوں کے حقوق کو محفوظ بنانے اور وفاقی ڈھانچے، مساوات، انصاف، آزادی اور منطق پسندی کے دفاع کے لیے ہے۔
تمل ناڈو کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے اور ان طاقتوں کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت ہے جو ریاستوں کے حقوق کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں نکلیں اور ریاست کے مستقبل کو مضبوط بنائیں۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر انہوں نے تمام شہریوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی طرح کے خوف یا دباؤ میں آئے بغیر ووٹ ڈالیں، کیونکہ “آپ کا ووٹ ہی آپ کی آواز ہے۔”
مسٹر کھڑگے نے آئین کی راہ پر چلتے ہوئے جمہوریت کی روح کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال عظیم رہنماؤں کی سرزمین رہی ہے جنہوں نے جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کی، اور ان اقدار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خاص طور پر کہا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ حقیقی ترقی ریاست کے ہر کونے تک پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
دنیا
شرقِ اوسط ’نازک موڑ‘ پر کھڑا ہے: ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے بعد چین کا انتباہ
بیجنگ، چین نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے کی غرض سے جنگ بندی میں جو توسیع کی ہے، اس کے بعد شرقِ اوسط کی صورتِ حال ایک ’نازک موڑ‘ پر ہے۔
ٹرمپ نے منگل کے روز تہران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی تاہم کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا، “موجودہ علاقائی صورتِ حال جنگ اور امن کے درمیان منتقلی کے ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے؛ اہم ترین ترجیح دشمنی کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔” گو نے جنگ بندی کے بارے میں سوال پر براہِ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ بیجنگ “تعمیری” کردار ادا کرتا رہے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی









































































































