دنیا
شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک

کابل، شمالی افغانستان پیر کی علی الصبح 6.3 شدت کے طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور تقریباً 150 زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع صوبائی حکام کی طرف سے دی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز مزار شریف شہر کے قریب خلم سے تقریباً 22 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب میں تھا۔ یہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:59 بجے آیا جو 28 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ مزار شریف میں 150 افراد زخمی ہوئے ہیں، جہاں کی آبادی تقریباً 523000 ہے۔
مزار شریف کے قریب پہاڑی علاقے سمنگان صوبے میں محکمہ صحت کے ترجمان صمیم جویندا نے کہا، “اب تک کل سات افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے سبھی کو صحت کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔”
یہ تازہ ترین زلزلہ 31 اگست کو پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی افغانستان میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے کے دو ماہ بعد آیا ہے، جس میں 2,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
طالبان حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 میں آنے والے زلزلوں میں کم از کم 4000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغانستان میں مہلک زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، خاص طور پر کوہ ہندوکش میں جہاں ہندوستانی اور یوریشین خطوں کی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
6 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایڈمرل کوپر نے کہا ہے کہ 6 ایرانی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل کوپر کا کہنا ہے کہ ایرانی کشتیوں پر حملے اپاچی، سی ہاک ہیلی کاپٹرز سے کیے گئے۔
امریکہ حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ایک راستہ صاف کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی ایڈمرل کا ایرانی کشتیوں کو ڈبونے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل میں عیسائیوں کے خلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ
تل ابیب، مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ایک فرانسیسی راہبہ پر حالیہ حملہ عیسائی برادری کے لیے کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ بڑھتے ہوئے تشدد کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں مقیم عیسائیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ہمارے خلاف ہراسانی، حملوں اور توہین آمیز رویوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں عیسائیوں کے خلاف 31 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال 113 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں زیادہ تر مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، روزمرہ کی بنیاد پر تھوکنا، گالیاں دینا اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی جیسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس پر اعتماد نہ ہونے کے باعث کئی واقعات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور قوم پرستانہ رجحان اس صورتِ حال کی بڑی وجہ ہے، خاص طور پر شدت پسند مذہبی اور آبادکار گروہوں کو ان واقعات میں ملوث قرار دیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
ایران کی یو اے ای پر حملوں کی تردید
تہران، ایرانی فورسز کے ذرائع نے یو اے ای پر حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز ذرائع نے یو اے ای پر حملوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے اور نہ ہی حملے کا کوئی منصوبہ تھا ایک ایرانی فوجی اہلکار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ کے پاس تیل کی تنصیبات پر حملے کا کوئی پہلے سے منصوبہ بند پروگرام نہیں تھا اور جو کچھ ہوا وہ آبنائے ہرمز کے ممنوعہ راستوں سے غیر قانونی طور پر بحری جہازوں کے گزرنے کے لیے امریکی فوج کی مہم جوئی کا نتیجہ تھا اور اس کے لیے امریکی فوج کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
مزید کہا کہ امریکی حکام کو سفارتی عمل میں طاقت کے استعمال کے بدصورت رویے کو ختم کرنا چاہیے اور تیل کے اس حساس خطے میں فوجی مہم جوئی کو روکنا چاہیے جو دنیا کے تمام ممالک کی معیشتوں کو متاثر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گزشتہ روز ایران پر بلیسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرون حملوں کا الزام لگایا تھا۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق 4 مئی کو حملے ایران کی جانب سے کیے گئے۔ فضائی دفاعی کارروائی کے دوران 12 بیلسٹک، 3 کروز میزائل، 4 ڈرون تباہ کیے گئے، اور ایرانی حملے ناکام بنائے گئے۔
یو این آئی۔ ع ا
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر1 day agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
جموں و کشمیر6 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو










































































































