تازہ ترین
شمالی کمانڈ کے فوجی سربراہ اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

موجودہ صورتحال کے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے مختلف اہم امور کا احاطہ کرنے کے مقصد کے تحت راج بھون سرینگر میں لیفٹیننٹ گور نر اور فوجی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور دیگر کئی اہم سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق فوج کے شمالی کمانڈ کے سربراہ،لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے بدھ کو راج بھون سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر،گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔
راج بھون کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر اور لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے جموں و کشمیر میں مروجہ سلامتی منظرنامے اور سکیورٹی کے مجموعی انتظامات سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطا بق لیفٹیننٹ گورنر نے انسداد شدت پسندی کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے مابین قریبی اور موثر ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پرزور دیا، اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر انداز میں نمٹنے پر بھی زور ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے فوج کی طرف سے مؤثر اقدامات کئے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے جموں وکشمیرمیں کووڈ۔19 وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جامعہ اقدامات کرنے کو سراہا۔اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 15 کور، لیفٹیننٹ جنرل، بی ایس راجو بھی موجود تھے۔
دنیا
ایران امریکہ معاہدے کے ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ہم ایران امریکہ معاہدے کے ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے۔
سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران امریکا معاہدے کا متن جمعہ تک جاری کر دیا جائے گا، وائٹ ہاؤس کی کوشش ہے کہ متن جمعہ سے پہلے جاری کیا جا سکے کیونکہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
امریکی نائب صدر نے بتایا کہ قطری اور پاکستانی حکام نے متن فوری جاری نہ کرنے کی درخواست کی، لیکن ہم ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے کیونکہ ہم امریکی عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ تاریخی معاہدے میں کیا ہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری پروگرام روکا تو اسے عالمی معیشت میں دوبارہ شامل کیا جائے گا، تہران کو ملنے والے فوائد سے مراد اس کی معیشت پر عائد پابندیوں میں ریلیف ہے، اس کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور مراعات طرز عمل بدلنے سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ یہ معاہدہ امریکی عوام کیلیے بہترین ڈیل ہے، تہران کے ساتھ معاہدہ ہے کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل بحال ہوتی جا رہی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، قیمتوں میں حالیہ اضافہ قلیل مدتی تھا امریکی خاندانوں کی مشکلات کا احساس ہے۔
انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، معاہدہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور دہشت گردی فنڈنگ روکنے کا فریم ورک طے کرے گا۔
امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تہران دوبارہ پروگرام شروع نہ کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران امریکہ معاہدے سے اسرائیلی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے اسرائیل کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی مخصوص شرائط کا علم نہیں ہے لیکن اس سفارتی پیشرفت سے اسرائیل کے فوجی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ معاہدے کے ساتھ یا معاہدے کے بغیر، نہ آج اور نہ کل، ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی تباہی کے خطرے کو دور کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اپنے امریکی دوستوں کے ساتھ مل کر ہم نے اسرائیل کی تاریخ کے سب سے بڑے مشن کا آغاز کیا، ہم نے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو ناکام بنا دیا، ان کے رہنماؤں کے سر قلم کیے، ایٹمی فیکٹریوں کو کچل دیا، ان کے میزائلوں اور میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو تباہ کیا، ان گنت صنعتوں اور فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کر دیا۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا جو کہ سیکڑوں بلین ڈالرز اور کچھ اندازوں کے مطابق 1 ٹریلین ڈالرز کے قریب ہے، ایران کی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا ہے اس کی تعمیرِ نو میں انہیں کئی دہائیاں لگیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی، کٹھوعہ میں چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ریاست کے ضلع کٹھوعہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری مہم (“وار آن ڈرگز”) کے تحت معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں، جموں و کشمیر پولیس نے لکھن پور کے بسوہلی موڑ علاقے کے پاس سے 1 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، تھانہ لکھن پور کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بسوہلی موڑ پر ناکہ بندی اور خصوصی تلاشی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا۔ اس موٹر سائیکل کو ساحل ورما نامی شخص چلا رہا تھا جو کٹھوعہ کا رہائشی ہے، جبکہ اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی مکیش کمار بھی سوار تھا۔
تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس (کٹھوعہ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمی کے بارے میں پولیس کو ہیلپ لائن نمبر 112 یا 09858034100 پر فوری اطلاع دیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کی شناخت کو مکمل طور پر صیغہ راز (خفیہ) میں رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران



































































































