تازہ ترین
جب تک خصوصی پوزیشن بحال نہیں ہوتی الیکشن لڑنا ناممکن: آغا روح اللہ

اگر پارٹی اسٹیٹ ہوڈ کے مطالبے پر رہی تو میرا راستہ دوسرا ہوگا:آغا روح اللہ
خبراردو:-
سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ترجمان اعلیٰ آغا روح اللہ مہدی نے بدھ کے روز واضح کیا کہ اگر پارٹی (این سی) صرف اسٹیٹ ہوڈ کا مطالبہ کرتی ہے اور دفعہ370،35(اے) خاموشی اختیار کرتی ہے،تو اُن کا رستی دوسرا ہوگا۔
کشمیر نیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے کہا کہ جب تک جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال نہیں کی جاتی تب وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ان کا کہناتھا ’میرے موقف میں ابہام نہیں،میں نے بار بار کہا ہے کہ میں تب تک الیکشن نہیں لڑوں کا جب تک دفعہ370اورآرٹیکل35(اے) کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال نہیں کیا جاتا‘۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے1947میں انڈین یونین کیساتھ مشروط الحاق کیا،اور اس میں علاقائی اٹانامی اسٹیک ہولڈرس کے درمیان بنیادی جز تھا لیکن بد قمستی سے ہماری اٹانامی کو گزشتہ7دہائیوں کے دوران وقت وقت پر نقصان پہنچایا گیا اور5اگست2019کو بچی کچھی خصوصی پوزیشن کو بھی چھین لیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کا گزشتہ برس لیا گیا فیصلہ غیر آئینی تھا۔
آغا روح اللہ نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کی جانب سے ایک قومی اخبار میں کالم لکھنے کے بعد پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے اسٹیٹ ہوڈ کی بحالی کے مطالبے کو عام قرار دیا۔آغا روح اللہ مہدی نے مزید کہا کہ نئی دہلی دفعہ370اور35(اے) کی تنسیخ کرکے ہمارے حقوق چھین لئے جبکہ انڈین یونین کیساتھ الحاق کی بنیاد یہی ہے۔انہوں نے بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اسٹیٹ ہوڈ کا مطالبے کر نے سستی سیاست سے تعبیر کیا۔
انہوں نے کہا ’دفعہ370اور 35اے کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ہندوستان نے جموں وکشمیر کیساتھ کئے گئے ہر ایک وعدے کو توڑ دیا‘۔انہوں نے کہا کہ خصوصی پوزیشن کی بحالی تک الیکشن لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں آغا روح اللہ نے کہا کہ پارٹی کے مستقبل کے بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا،ہم بیٹھیں گے اور جموں وکشمیر کے عوام کے مفادات کے حق میں فیصلہ لیں گے۔
ان کا کہناتھا ’میں اس وقت کچھ کہہ نہیں سکتا ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انتظار کریں اور مستقبل کالائحہ عمل ترتیب کا موقع دیں،اگر پارٹی کی جانب سے کوئی منفی موقف سامنے آیا،تو لوگ میرے موقف سے بخوبی واقف ہیں،میں دوسری راہ اختیار کروں گا‘۔
دنیا
مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واضح کردوں کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں، اگر ڈیل نہ ہوتی تو پوری دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصری صدر کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے، متنازع ڈیم کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے، مصر کے ڈیم پروجیکٹ میں امریکہ مدد کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کے فنڈز کی رپورٹس غلط ہیں، امریکہ ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا، حزب اللّٰہ سے نمٹنے کے لیے شامی رہنما سے بات کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں فوری پابندیوں میں نرمی شامل نہیں، ایران پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق بعد میں بات کریں گے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے بریک تھرو پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور
بیجنگ، چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
وانگ یی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، تمام متعلقہ فریقین کی اولین ترجیح جنگ بندی کا مکمل نفاذ اور لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین خطے میں پائیدار علاقائی سلامتی ڈھانچے کی بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اداروں میں زیادہ نمائندگی ملنی چاہیے۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضگی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے، جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کر دیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ
ماسکو، روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور علاقائی و دو طرفہ امور پر مشاورت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
ایران اور روس نے مفاہمت کے لیے یو این سلامتی کونسل کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا امریکا کی ذمے داری ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران





































































































