دنیا
ظہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے 26 ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے، امریکی اخبار میں انکشاف

نیویارک، امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ظہران ممدانی کو نیویارک کا میئر بننے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے اپنے کروڑوں ڈالر خرچ کر ڈالے۔
امریکی اخبار فوربز نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ظہران ممدانی کو نیویارک کا میئر بننے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے زور لگایا اور اس مشن کے لیے انہوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔
امریکی اخبار فوربز نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ نیو یارک انتخاب میں 26 ارب پتیوں یا ارب پتی خاندانوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی تاکہ ظہران ممدانی کو کامیابی سے روکا جا سکے جن کی پوزیشن تمام سرویز میں سب سے مستحکم تھی۔
رپورٹ کے مطابق سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے مزید پندرہ لاکھ ڈالر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کی صرف 2 ارب پتیوں ایلزبتھ سمنز اور گِٹ ہَب کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنرنے حمایت کی اور ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کی ارب پتی ایلزبتھ سمنز اور گِٹ ہَب کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنر نے حمایت کی، ایلزبتھ سمنز نے ڈھائی لاکھ اور ٹام پریسٹن ورنر نے 20 ہزار ڈالر تک رقم عطیہ کی۔
ادھر نیویارک کے مال دار کاروباری افراد نے ظہران ممدانی کی جیت کے بعد محتاط حمایت کا اعلان کردیا، معروف ارب پتی اور ممدانی کے سخت ناقد بل ایکمین کا لہجہ بھی نرم پڑگیا اور انہوں نے ممدانی کو تعاون کی پیش کش کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
سنگاپور، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ گئی ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 101.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ برینٹ کروڈ آئل 107.70 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔
روئٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی دیکھی گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کرے گا۔ تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی عدم موجودگی کے باعث قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں۔
برینٹ کروڈ فیوچرز 64 سینٹ یا 0.59 فی صد کمی کے بعد 107.53 ڈالر فی بیرل پر آئے، جب کہ جمعہ کو یہ 2.23 ڈالر کم ہو کر بند ہوئے تھے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل 84 سینٹ یا 0.82 فی صد کمی کے ساتھ 101.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچا، جو جمعہ کو 3.13 ڈالر کی کمی کے بعد مزید نیچے آیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا صدر ٹرمپ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا ’’ایران، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے مفاد میں ہم نے ان ممالک کو بتایا ہے کہ ہم ان کے جہازوں کو ان محدود آبی راستوں سے محفوظ طریقے سے نکالنے میں رہنمائی کریں گے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔‘‘
ادھر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تاحال محدود ہے اور کسی امن معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے، جس کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کے آخر میں بھی جاری رہے، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مؤقف کا جائزہ لے رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ترجیح قرار دیا ہے، جب کہ ایران نے تجویز دی ہے کہ جنگ کے خاتمے اور خلیجی جہاز رانی پر عائد پابندیوں کے خاتمے تک جوہری معاملات کو مؤخر کر دیا جائے۔ دوسری جانب اوپیک پلس نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ جون میں سات رکن ممالک کے لیے یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث اس اضافے کے عملی اثرات محدود رہ سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن، امریکی صدرٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ فریڈم” پیر سے شروع ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے غیر جانبدار ممالک کے بحری جہازوں کو گزارنے کے لیے آبنائے ہرمز میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے امریکہ ایک خصوصی انسانی ہمدردی پر مبنی آپریشن شروع کر رہا ہے، جسے “پروجیکٹ فریڈم” کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی پیغام میں لکھا کہ جن ممالک کا تنازع سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے ہم سے مدد مانگی ہے، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں گے تاکہ وہ کاروبار کرسکیں۔
امریکی صدر نے بتایا کہ پروجیکٹ فریڈم پیر کی صبح مشرقِ وسطیٰ وقت کے مطابق شروع ہوگا، بحری جہازوں اور عملے کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ محفوظ نیوی گیشن ہونے تک ہم ان ممالک کی پوری طرح مدد کرتے رہیں گے۔
غیرجانبدار ممالک نے ہم سے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنس گئے ہیں، وہاں پھنسنے والے متعدد ممالک بےقصور اور معصوم ہیں، ایسے غیرجانبدار ممالک کے جہاز بھی پھنسے ہیں جو ایران، مشرق وسطیٰ اور ہمارے لیے بھی اچھے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں ایران سے ہماری بات چیت سب کے لیے مثبت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے بہت سے بحری جہازوں میں خوراک کی کمی ہے، اگر کسی نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 18 ہلاک
نیروبی، کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں شدید بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق متعدد علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
رِفٹ ویلی سمیت کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کینیا میں مارچ سے جاری بارشوں نے پہلے ہی 100 سے زائد جانیں لے لی ہیں۔ کینیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو گئی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا7 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا1 week agoامریکہ کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم











































































































