جموں و کشمیر
’’ عوام کی آواز‘‘ قسط سوم | امن، سکون اور ترقی یوٹی کا مقصد اور مستقبل

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاہے کہ یونین ٹریٹری میں ‘جوں کی توں صورتحال’ برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا جانتی ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ امن اور ترقی پسند ہیں اور حکومت بھی ان کی امیدوں پر کھرا اتر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘عوام کی آواز’ کی تیسری قسط میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘پچھلے کچھ مہینوں سے جس طرح سے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے ، موسم سرما میں بڑی تعداد میں سیاح یہاں آئے ، جس طرح سے کورونا کا ہم سب نے مقابلہ کیا ہے یہ کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگا ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘ان لوگوں نے معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کا کام کیا اور غلط افواہیں پھیلانے کی کوششیں کیں۔ میں ان افواہوں کو پوری ذمہ داری سے خارج کرتا ہوں۔ آج جو جموں و کشمیر کی صورتحال ہے وہی بنی رہنے والی ہے ۔ میں اس بات کو پھر سے دہرانا چاہتا ہوں’۔منوج سنہا نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض لوگوں نے کئی برسوں تک یہاں کے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا، نوجوان کو گمراہ کیا اور زندگی کو مشکل بنایا۔انہوں نے کہا: ‘امن، سکون اور ترقی ہی اب جموں و کشمیر کا مقصد اور مستقبل ہے ‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مفاد خصوصی عناصر نے دنیا کے سامنے کشمیر کی پہچان الگ ہی بنا دی تھی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُنہوں نے اَپنی محنت سے جموں وکشمیر کے مستقبل کے لئے سنگ بنیا د رکھا ہے ۔آج جموںوکشمیر مساوی معاشرے کی حیثیت سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ اِس کا سہرا ان وارئیروں کو جاتا ہے جنہوں نے اَپنے آپ کو اس مقصد کے لئے وقف کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یوٹی میں کووِڈ صورتحال بہتر ہو رہی ہے اوریہ صرف ان ہی لوگوں کی اِجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ اعلان میں 12,600کروڑ روپے ضلع کیپکس بجٹ تاریخی ہے اور گزشتہ برس کے بجٹ 5134 کروڑ روپے کے مقابلے میں دوگنا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں خطے میں بجلی کی بندش / کٹوتیوں کے مسئلے پر لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کی تکلیف کے ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینوں سے اِنتظامیہ آئندہ 4برسوں میں اختیارات کی کھوج کرنے اور گزشتہ 74 برسوں میں پیداواری بجلی کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے ۔ اِس کے لئے 52,821کروڑ روپے پہلے منظور ہوچکے ہیں۔گزشتہ دومہینوں سے وہ اِس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر شخص صحت مند رہے ، ٹیکے لگائے اور کووِڈ رہنما خطوط اور پروٹوکول پر من و عن عمل پیرا رہیں۔اُنہوں نے کہاکہ نہ صرف آکسیجن بستروں کی تعداد میں اِضافہ ہوا بلکہ 15,000ایل ایم پی آکسیجن کی گنجائش تین گنا سے زیادہ بڑھا کر53,000 ایل پی ایم کردی گئی ہے جو آنے والے دِنوں میں 90 ہزار ایل پی ایم تک کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہم کرونا سے متاثرہ کاروبار ، صنعت اور سیاحت کے شعبوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں اور ان کی سہولیت کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔ جموں وکشمیر کے فن و ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ ‘‘اُنہوں نے کہا کہ وَبائی اَمراض کی وجہ سے نئی صنعتی سکیم کی رفتار بھی رُک گئی تھی ۔ اَب آنے والے وقتوں میں اسے زمینی سطح پر کوششیں تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زیڈ موڈ ٹنل کا کام ابھی مکمل ہوا ہے جس سے سونہ مرگ کے لوگوں کو کافی سہولیت ہوگی اور جلد ہی 8 کلومیٹر طویل بانہال ۔ قاضی گنڈ ٹنل بھی شروع کی جائے گی جس سے سری نگر اور جموں کے مابین موسمی رابطہ قائم ہوگا۔آج جموںوکشمیر اِنتظامیہ مکمل طور پر اِی ۔ آفس میں منتقل ہوگئی ہے اور اس طرح سینکڑوں برس پرانے دربار اقدام کا عمل ختم ہوگیا ہے ۔اَب جموں اور سری نگر دونوں سیکرٹریٹ بارہ ماہ تک کام کرسکتے ہیں ۔
جموں و کشمیر
سِنہا نے 4,822 یاتریوں کے پہلے قافلے کو بابا برفانی کی مقدس گپھا کے لیے روانہ کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کے روز بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے عقیدت مندوں کے پہلے قافلے کو مقدس گپھا کی جانب روانہ کیا۔
پہلے قافلے میں 4,822 یاتری 259 ہلکی اور بھاری گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ شری امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر بالتال اور پہلگام کے دونوں بیس کیمپوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، مجموعی طور پر 2,510 یاتری روایتی پہلگام راستے سے سفر کر رہے ہیں، جبکہ 2,312 یاتریوں نے مختصر بالتال راستہ اختیار کیا ہے۔ پہلے قافلے میں 3,707 مرد یاتری، 816 خواتین، 16 بچے، 246 سادھو اور 37 سادھویاں شامل ہیں۔ قافلے میں 106 بسیں، 39 درمیانی موٹر گاڑیاں (ایم ایم وی)، 111 ہلکی موٹر گاڑیاں (ایل ایم وی) اور تین دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔
منوج سِنہا نے مقدس یاترا پر روانہ ہونے والے تمام یاتریوں کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ “شری امرناتھ جی یاترا ایک ایسا مقدس ذریعہ ہے جہاں عقیدت اور روحانی بیداری کا حسین امتزاج ہوتا ہے۔ میں تمام یاتریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ، خوشگوار اور روحانی طور پر اطمینان بخش سفر کی دعا کرتا ہوں۔ یہ مقدس یاترا سب کے لیے بے پناہ خوشی اور الٰہی سکون کا باعث بنے۔”
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے مناسب سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی، رہائش اور دیگر تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، مقامی برادری اور دیگر متعلقہ اداروں نے ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکری پانے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف چارج شیٹ
سرینگر، جموں و کشمیر پولیس کی اقتصادی جرائم کے ونگ (ای او ڈبلیو) نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر محکمہ صحت میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے الزام میں چار لوگوں کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بھرتی گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے تقریباً 12 برس بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اقتصادی جرائم کے ونگ کے مطابق ملزمان کے خلاف رنبیر تعزیرات ہند (آر پی سی) کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی)، 468 (جعل سازی) اور 471 (جعلی دستاویز کا استعمال) کے تحت فردِ جرم داخل کی گئی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ یہ معاملہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ چار امیدواروں نے سروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) کے ذریعے محکمہ صحت میں مختلف عہدوں پر تقرری فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر حاصل کی تھی۔ ای او ڈبلیو کے مطابق، دستاویزات کی تصدیق کے دوران ملزمان کی طرف سے پیش کردہ سرٹیفکیٹس جعلی پائے گئے اور انتخاب کے وقت فراہم کیے گئے ریکارڈ سے ان کا میل نہیں ہوا۔ اس کے بعد چاروں کی تقرریاں منسوخ کر دی گئیں۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے جعلی سرٹیفکیٹس کا استعمال کر کے دھوکہ دہی سے سرکاری نوکری حاصل کی اور متعلقہ حکام کو گمراہ کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر بدھ کو پہلگام میں سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق آئی جی پی نے ضلع اننت ناگ میں یاترا کے راستے پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی گرڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یاترا کے آغاز سے قبل مضبوط تیاری، باہمی تال میل کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔
اس دوران پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایکس رے اسکریننگ پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے یاتریوں اور ان کے سامان کی جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں کے لیے محفوظ اور سہل یاترا کو یقینی بنانے کی خاطر باریک بینی سے جانچ کرنے، تمام ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے اور معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔
مسٹر بردی نے ننوان بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، اہلکاروں کی تعیناتی، نگرانی کے نظام، داخلی کنٹرول کے اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور یاترا کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی ستائش کی۔
کثیر سطحی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر بردی نے افسران کو ہائی الرٹ رہنے، مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل مضبوط کرنے اور تمام حفاظتی ضوابط پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سالانہ یاترا کو پُرامن اور محفوظ انداز میں مکمل کرانے کے لیے فعال پولیسنگ، مسلسل نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی پر زور دیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت








































































































