دنیا
غزہ: پانی کیلئے انتظار میں کھڑے بچوں پر اسرائیلی بمباری، 17 بچے شہید

غزہ، غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے پانی کے حصول کے لیے آئے 17 بچے شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں سنگین صورتحال ایندھن کی کمی کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی 8 مختلف ایجنسیوں نے اپنے آپریشنز بند کردیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق غزائی کمی کا شکار ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی لیڈر حزبِ اختلاف یائر لاپڈ نے غزہ کے علاقے رفح میں کیمپ کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ایسا کنسٹریشن کیمپ قرار دیا ہے جہاں سے نکلنے کی فلسطینیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 58 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 520 ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مرنے والوں کی تعداد 4,278 تک پہنچ گئی
بیروت، لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے قصبوں عیتا الجبل اور بیت یاحون میں متعدد گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 مارچ سے 30 جون 2026 تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 278 ہو گئی ہے، جبکہ 12 ہزار 196 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں اس وقت تیز کیں جب حزب اللہ نے 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کیے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگ مزید شدت اختیار کر گئی۔
اسرائیلی فوج نے اسرائیل-لبنان سرحد کے ساتھ لبنانی حدود کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ایک بفر زون قائم کر رکھا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ شمالی اسرائیل کی آبادی کو حزب اللہ کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد دیہاتوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مقامی آبادی کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا، جبکہ چھاپوں کے دوران متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کے زیرِ استعمال سرنگوں اور دیگر عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مارچ 2026 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث لبنان میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ حزب اللہ کے حملوں میں اب تک کم از کم 32 اسرائیلی فوجی اور چار شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی لبنان میں ہوئیں۔
امریکہ کی ثالثی میں 19 جون کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود دونوں جانب سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری مذاکرات پر بارہا اعتراض کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ ان مذاکرات کا فریق نہیں ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں امریکی سپریم کورٹ کے پیدائشی شہریت (برتھرائٹ سٹیزن شپ) کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے “بہت بڑی غلطی” قرار دیا۔
انہوں نے اس فیصلے کو “انتہائی مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس معاملے میں اپنے تمام قانونی متبادل پر کام جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس امریکی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا قانونی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے منگل کو صدر ٹرمپ کے اس صدارتی حکم کو مسترد کر دیا، جس کا مقصد پیدائشی شہریت کے حق کو محدود کرنا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے پہلے ہی دن اس سلسلے میں ایک اہم حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر یا عارضی طور پر مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار طور پر امریکی شہریت حاصل نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کے اس حکم نامے پر ابتدا میں نچلی عدالتوں نے روک لگا دی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ غیر قانونی طور پر مقیم یا عارضی ویزے پر موجود افراد کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار امریکی شہریت دینے کا نظام ختم کیا جائے۔
تاہم سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پیدائشی شہریت کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں: ایران
تہران، ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہرمز میں بیرونی مداخلت مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گی۔
منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے پر عملدرآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے بات چیت ہوگی۔
ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے میں شامل منجمد اثاثوں کی واپسی پر بھی بات ہوگی۔انھوں نے کہا کہ قطری ثالث کاروں کے ساتھ دوحہ میں بدھ کو بات چیت کا امکان ہے، مفاہمتی یادداشت کے پہلے پیراگراف میں ہی لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا امریکی وعدہ موجود ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، لبنان سے متعلق ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے، امریکا کی جانب سے وعدوں کی پاسداری مفاہمتی یادداشت کے متن سےجانچی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ میں اگلے کچھ روز تک کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کا منصوبہ نہیں۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ رافیل گروسی سیاسی بیان بازی بند کریں، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں، ورلڈ کپ کو انتہائی سیاسی رنگ دیا گیا، امریکا نے میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے چینل عسکری نہیں سیاسی ہیں، حتمی معاہدے کی بات چیت سے پہلےمفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب میں خلیج عرب ممالک کے ڈائیلاگ فورم کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، آبنائے ہرمز کے انتظامات پر اپنے حقوق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف





































































































