دنیا
غزہ پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 26,637 ہوئی

غزہ، اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 215 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26,637 ہو گئی ہے۔
وزارت نے پیر کو ایک میڈیا بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 215 فلسطینیوں کو جاں بحق اور 300 سے زائد کو زخمی کیا۔ تنازع کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد کم از کم 65,387 ہے۔
وزارت نے کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، لیکن ایمبولینس اور بچاؤ عملہ کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکتیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ صیہونی بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔
دریں اثنا، فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی گولہ باری سے کم از کم پانچ فلسطینیوں کی موت ہوگئی ۔
یواین آئیْ م س
دنیا
منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے کی خبروں پر ایران کا ردِعمل
تہران، امریکہ کے ایران کے منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے کی خبروں پر ایران کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ علاقائی حکومتیں معاوضے کا مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ منجمد ایرانی اثاثے نہ امریکہ کے لیے جنگی سامان ہیں، نہ اس کے اتحادیوں کے لیے کوئی فنڈ ہیں۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کو فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خلیجی ممالک ایران کی جانب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکیں گے۔ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ٹیم کو خلیجی ممالک کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں: امریکی صدر
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روک دیں۔ دوسری جانب ایران کے شہر تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، ایران کے جنوب مغرب میں ماہشہر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے، ماہشہر کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نیوتم ایئر بیس، تل انوف پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی ایئر بیس پر حملے ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے، کسی بھی صورتِ حال اور تمام محاذوں پر وسیع آپریشنز کے لیے تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے خارجہ امور علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ جارحانہ طرز عمل کو روکیں، یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں۔
علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایک روز قبل ہوئی پیش گوئی کے مطابق ذات السلاسل طرز کا میزائل ردِعمل شروع ہو چکا ہے، بیروت میں جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی نے ہماری جوابی کارروائیوں کی پہلی کڑی کو متحرک کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ باب المندب میں موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے دشمن کو کسی غلط اندازے میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔
علی اکبر ولایتی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مرکزی مزاحمتی نظام دونوں آبی گزرگاہوں کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا5 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
کھیل6 days agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل





































































































