تازہ ترین
فاروق عبد اللہ کا چیف الیکشن کمیشن کے نام مکتوب روانہ

ڈی ڈی سی امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے پر زور دیا
سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبد اللہ نے چیف الیکشن کمیشن کے کے شرما کو ڈی ڈی سے امیدوار کو سیکورٹی کے بہانے انتخابات سے دور رکھنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔انہوں ں مزکورہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے صدر فاروق عبد اللہ نے ہفتہ کو الیکشن کمشنر جموں کشمیر کے کے شرما کو ایک خط لکھ کر ڈی ڈی سی انتخابات کے اْمیدواروں کو حفاظت فراہم کرنے پر زور دیا۔
ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر کے کے شرما کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے انہیں غیر بی جے پی ڈی ڈی سی امیدواروں کو سلامتی کابہانہ بنا کرانتخابات سے دوررکھا جا رہا ہے جو یہاں آزادنہ اور منصفانہ انتخابات کو منعقد کرنے کی عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے بارے میں آپ کو تحریری طور پر مطلع کر رہا ہوں کہ ایک عجیب و غریب کی صورت حال منظر عام پر آگئی۔اے جی ڈی کے ذریعہ کھڑے ہونے والے امیدواروں کو فوری طور پر سیکیورٹی کے نام پر“محفوظ مقامات” پر بھیج دیا جاتا ہے جن کی نقل وحمل محفوظ مقامات تک محدود ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے خط میں کے کے شرما کو لکھا ہے کہ مزکورہ امیدواروں کو ان لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا ہے جن سے وہ ووٹ مانگے گے۔
نیشنل کانفرنس صدر نے مزید لکھا ہے کہ ہماری جماعتیں ماضی میں برسر اقتدار رہی ہیں اور انہیں حکومت کی سربراہی کرنے اور چلانے کا موقع ملا ہے۔ ہم سیکیورٹی کے دائرے میں درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہیں جہاں ایک جگہ تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن حکومت کے پاس ایسی ڈھانچے موجود تھے جس نے تمام مدمقابل کے تحفظ کو یقینی بنایا اس بات سے قطع نظر کہ وہ جس نظریہ کی حمایت کرتے ہیں یا جن جماعتوں نے ان کی نمائندگی کی ہے۔
سیکورٹی کے دائرے میں موجودہ صورتحال امتیازی طور پر کچھ منتخب لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے اور دوسروں کو قید بنانے کی طرف مبنی ہے۔اپنے خط میں فاروق نے لکھاکہ کسی بھی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جمہوری اداروں کی اْن بنیادوں کو تبدیل کرے جن کی پرورش ہزاروں سیاسی کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن لڑنے والے اْمیدواروں کیلئے سیکورٹی کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ وادی کے اندر خاص کر تین دہائیوں سے بہت ہی دردناک واقعات پیش آتے رہے ہیں۔انہوں نے لکھا”وادی میں جمہوریت کا سفر خون سے لبریزہے،اس میں ہزاروں سیاسی کارکنان کا لہو شامل ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جانیں دیں“۔نہوں نے مزید لکھا کہ سیکورٹی کو بہانہ بناکر جمہوری اصولوں کو تبدیل کرنا ان قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے۔( کے این ایس)
دنیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار منظرعام پر آگئے
تہران، احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے۔
احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کے سابق کمانڈر محمد پاکپور کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد یکم مارچ 2026 کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر منتخب کیا گیا تھا اور وہ جنگ کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے۔
سابق سپریم لیڈر کا جسد خاکی جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر شہید آیت اللہ خامنہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز، جسد خاکی تہران پہنچا دیا گیا
تہران، ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا جسد خاکی کا تابوت تہران پہنچا دیا گیا۔
28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں خاندان کے کئی افراد کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور شہید کے جسد خاکی کے تابوت کو دارالحکومت تہران کی جامع مسجد میں پہنچا دیا گیا ہے۔
شہید رہبر اعظم کا جسد خاکی امام خمیننی حسینیہ سینٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی پر امام حسین ؓ کے روضہ مبارک کا سرخ پرچم اوڑھا دیا گیا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں عوام اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر اور ماتمی ماحول ہے۔ جب کہ تعزیتی تقریبات میں مجموعی طور پر لاکھوں ایرانی عوام، رہنما اور معزز شخصیات ان کا آخری دیدار کریں گی۔
تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ ہیں جبکہ لاکھوں افراد کی شرکت کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی تیاریاں مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر میں آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب علامتی مٹھی بھی نصب کر دی گئی ہے جو آخری رسومات کی تیاریوں کا حصہ ہے جبکہ ملک بھر میں سوگ کی فضا نمایاں ہے۔
دریں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نے امتِ مسلمہ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ تاہم یہ سرخ سفر کا اختتام نہیں بلکہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور پُر امید ہو کر ابھرتی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آخری رسومات میں بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات تین شہروں میں 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ ان کی آخری رسومات اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد سمیت کئی ملک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
شہید آیت اللہ خامنہ کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
جموں و کشمیر7 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز





































































































