تازہ ترین
”ڈاکوکی طرح جموں کشمیر کے وسائل کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے“:محبوبی مفتی

https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/501338200805489/?t=7
کہانئے کشمیر کا مزدور طبقہ پریشان،نالہ رنبی آرہ پر جانے سے پولیس نے روک لیا
سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سرپرست اعلیٰ و سابق وزیر اعلی جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے بتایا سرکار طاقت کے بل پر جموں وکشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔جبکہ آئین اور جھنڈا چھینے کے بعدیہاں کے وسائلکے ساتھ ساتھ دوسری چیزیں اسی طرح ہم سے چھینی جا رہی ہیں۔
دورہ پلوامہ کے دوران اگر چہ انہوں نے نالہ رنبی آرہ پر جانے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس کی جانب سے انہیں وہاں کی طرف پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سنیچر کے روز بتایا کہ حکومت طاقت کے بل پر جموں وکشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔جبکہ آئین اور جھنڈے کے بعد یہاں کے قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ دوسری چیزیں اسی طرح سے چھینی جا رہی ہیں‘۔محبوبہ نے بتایا جس طرح کہیں ڈاکو آکر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں وکشمیر کو بھی دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا 5 اگست کے بعد یہاں لوگوں کو گھروں سے باہر جانے نہیں دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔
انہوں نے بتایا یہاں کے مقامی لوگوں کو نالوں سے ریت اور باجر نکالنے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے جبکہ غیر مقامی لوگوں کو اس حوالے سے ٹھیکہ پر دیا ہے جو بعد میں یہی مٹریل ہمیں مہنگے داموں فروخت کی جا رہے ہیں۔محبوبہ مفتی نے بتایا اس کارروائی سے یہاں لوگوں ککی ایک بڑی تعداد بے روز گار ہوئی ہے جن کی حاکت قابل رحم بنی ہوئی ہے۔پی ڈی پی سرپرست نے بتایا مجھے یہاں کیوں جانے نہیں گیا ہے کیا میں کوئی ملی ٹنٹ ہوں۔؟
انہوں نے بتایا جہاں نالے میں ایک فٹ باجرنکالنا تھا وہاں بیس سے پچیس فٹ نکالے گئے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کو وسائل کو لوٹ کر تباہ و برباد کیا جا ارہا۔انہوں نے بتایا میں دیکھنا چاہتی تھی کہ آخر ہمارے نالوں کے ساتھ کیا ہو رہاہے۔لیکن مجھے وہاں جانے نہیں دیا گیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے بتایا جموں کا بھی یہی حال ہے جہاں لوگ اس طریقہ کار سے عوام کا روز گار چھین لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا جموں و کشمیر کو کنگال بناگیا ہے اور غیر ریاستی لوگ یہی باجر اور ریت ہمیں 500سو کے بجائے10ہزار میں فروخت ہوتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے سوال کیا ہے کیا یہی نیا کشمیر ہے؟۔سابق قوزیر اعلیٰ نے بتایا میں آج اس صورت حال کو دیکھنے گئی تھی تاہم مجھے یہاں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا ہے اگر یہاں مزدور طبقے کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو کل یہی لوگ تشدد پر اتر آئے ہیں تو اس کے لئے کون زمہدار ہوں۔محبوبہ پلوامہ میں ایک پارٹی ورکر کے گھر بھی تعزیت پرسی کے لئے گئی ہے۔
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو نے بیرونِ ملک ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کی اقتصادی جرائم کی روک تھام سے متعلق شاخ (ای او ڈبلیو) نے بحرین میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر متعدد نوجوانوں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں سری نگر کے ایک تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
سال 2021 کے اس مقدمے میں سری نگر کے جامع مسجد علاقے کے عالی کدل کے رہائشی فیاض احمد زرگر کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم سری نگر کے کران نگر میں میسرز ایچ آر چوائس انٹرنیشنل ایجوکیشن کنسلٹنسی چلاتا تھا اور اس نے شکایت کنندہ کو بحرین میں ملازمت دلانے کا جھوٹا یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم نے اسی طریقۂ واردات سے متعدد دیگر ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو بھی مبینہ طور پر دھوکہ دیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے متاثرین سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں ملازمت کی فراہمی کا یقین دلانے کے لیے جعلی تقرری نامے، ویزے، فضائی ٹکٹ اور دیگر فرضی دستاویزات فراہم کیے۔
متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کے آن لائن انٹرویو اور طبی معائنے بھی کرائے گئے اور ان سے معاہدوں پر دستخط کروائے گئے، تاہم بعد میں نہ تو انہیں کوئی ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی ان سے وصول کی گئی رقم واپس کی گئی۔
کرائم برانچ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام الزامات درست پائے گئے۔ ای او ڈبلیو کے مطابق ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ملزم کو چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
دنیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار منظرعام پر آگئے
تہران، احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے۔
احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کے سابق کمانڈر محمد پاکپور کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد یکم مارچ 2026 کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر منتخب کیا گیا تھا اور وہ جنگ کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے۔
سابق سپریم لیڈر کا جسد خاکی جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر شہید آیت اللہ خامنہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز، جسد خاکی تہران پہنچا دیا گیا
تہران، ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا جسد خاکی کا تابوت تہران پہنچا دیا گیا۔
28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں خاندان کے کئی افراد کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور شہید کے جسد خاکی کے تابوت کو دارالحکومت تہران کی جامع مسجد میں پہنچا دیا گیا ہے۔
شہید رہبر اعظم کا جسد خاکی امام خمیننی حسینیہ سینٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی پر امام حسین ؓ کے روضہ مبارک کا سرخ پرچم اوڑھا دیا گیا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں عوام اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر اور ماتمی ماحول ہے۔ جب کہ تعزیتی تقریبات میں مجموعی طور پر لاکھوں ایرانی عوام، رہنما اور معزز شخصیات ان کا آخری دیدار کریں گی۔
تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ ہیں جبکہ لاکھوں افراد کی شرکت کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی تیاریاں مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر میں آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب علامتی مٹھی بھی نصب کر دی گئی ہے جو آخری رسومات کی تیاریوں کا حصہ ہے جبکہ ملک بھر میں سوگ کی فضا نمایاں ہے۔
دریں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نے امتِ مسلمہ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ تاہم یہ سرخ سفر کا اختتام نہیں بلکہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور پُر امید ہو کر ابھرتی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آخری رسومات میں بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات تین شہروں میں 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ ان کی آخری رسومات اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد سمیت کئی ملک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
شہید آیت اللہ خامنہ کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا7 days agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا





































































































