تازہ ترین
فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر کورونا وائرس سے ہلاک

مشہور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے سبب 76سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
لورینزو 1995 سے 2000 تک ریال میڈرڈ کے صدر رہے تھے اور ان کی سربراہی میں کلب نے دو مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ان کے بیٹے لورینزو سانز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد چل بسے ہیں، تاہم وہ اس انداز میں زندگی کے اختتام کے ہرگز مستحق نہ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد دنیا کے سب سے بہترین اور دنیا کے بہادر ترین افراد میں سے ایک تھے، ان کے لیے ریال میڈرڈ اور ان کے اہلخانہ ہی سب کچھ تھے۔
لورینزو سینز جونیئر خود بھی باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی ہیں اور تین دن قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔
لورینزو 1980 کی دہائی سے ریال میڈرڈ کے بورڈ کا حصہ تھے اور 1995 میں رامون مینڈوزا کی جگہ کلب کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
پھر 1998 میں 32سال بعد ریال میڈرڈ نے پہلی مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور پھر دو سال بعد دوبارہ پیرس میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ان کے بعد فلورینٹینو پیرز ریال میڈرڈ کے نئے صدر بن گئے جن کے دودہائیوں پر مشتمل عہد میں میں ریال میڈرڈ نے پانچ مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تاہم ان میں سے اکثر گزشتہ پانچ سے 6 برسوں میں جیتی گئیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والا یہ وائرس اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔
چین میں 3ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اب اس وائرس سے یورپ میں تیزی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔
اٹلی میں تقریباً ساڑھے پانچ ہزار افراد کی ہلاکت کے بعد اسپین میں بھی اب تک اس وائرس سے 1700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا
کامیاب مذاکرات کی صورت میں ایران مستقل طور پر تبدیل ہو جائے گا: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے امریکہ کو نقصان نہیں ہوگا، صدر ٹرمپ ایرانی حملے کا جواب فوجی کارروائی سے دیں گے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں بھی امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور اس کی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ تاہم، امریکہ کی یہ خواہش ضرور ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔
نائب صدر نے خبردار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں کوئی بھی ایرانی حملہ ہوا تو اس کا جواب بھرپور فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ایران مستقل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام کے اندر کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنی سینتالیس سالہ پالیسی کو ایک غلطی سمجھتے ہیں اور اب ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
ایران میں جہاں ایک طرف تبدیلی کے حامی لوگ موجود ہیں، وہیں دوسری طرف سخت گیر عناصر بھی اس کی مزاحمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے بیانات کو نہیں بلکہ اس کے عملی اقدامات کو اہمیت دیتا ہے اور فی الحال ایران کی جانب سے مثبت اور منفی دونوں طرح کے اشارے مل رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پابندیاں ختم، تیل کی فروخت کی رقم براہ راست بینک میں وصول کر رہے ہیں: باقر قالیباف
تہران، ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تیل، مرکزی بینک اور تیل کی فروخت سے متعلق تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی فروخت کی رقم براہِ راست بینک میں وصول کر رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے ٹول فری گزرنے کی سہولت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، تہران آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے حقوق سے کسی صورت دست بردار نہیں ہوگا، آبنائے پر خودمختاری ایران اور عمان کے پاس ہے، گزرگاہ ایران کے قوانین کے تحت چلے گی۔
انھوں نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکا اور اسرائیل کی شکست کی دستاویز ہے، صہیونی حکومت مفاہمتی یادداشت کی شدید مخالف ہے، مفاہمتی یادداشت کے بعد اسرائیل نے لبنان پر شدید حملے کیے، جس کے باعث سوئٹزرلینڈ جانا پڑا۔
اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا ہماری اہم ترجیح لبنانی جنگ بندی تھی، سوئٹزرلینڈ اجلاس کے بعد لبنان پر حملوں میں کمی آئی ہے، لبنان کی قومی خودمختاری کے لیے ایران، امریکہ اور لبنان کی مشترکہ کمیٹی قائم ہوگی۔
باقر قالیباف نے چین کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ پابندیوں کے دوران ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ خیال رہے کہ 2025 میں ایران کی 80 فی صد سے زائد تیل برآمدات چین کو گئیں۔ یہ خریداری زیادہ تر چینی نجی ریفائنریوں کے ذریعے رعایتی قیمتوں پر ہوتی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’صہیونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ترکیہ کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے: اردوان
انقرہ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ترکیہ کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
اپنے ردعمل میں طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں صہیونی حکومت کے الزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہماری تاریخ مظلوموں کو پناہ دینے سے بھری پڑی ہے، ماضی میں نازی ظلم سے بھاگنے والے ہوں یا کوئی اورہم نے پناہ دی۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکمرانوں کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہماری تاریخ نسل کشی، قتل عام، جبر اور نوآبادیاتی نظام سے پاک ہے ہماری ہزاروں سالہ تاریخ صرف انصاف اورہمدردی کی تاریخ ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ ہماری شاندار تاریخ میں صرف انصاف اور ہمدردی کی جھلک نظر آتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoامریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا7 days agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں






































































































