جموں و کشمیر
نظام تعلیم ،خواتین کو بااختیار بنانے اور اقتصادی شعبوں میں ایک قابل ذکر تبدیلی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ڈروخوف اور بداعتمادی کے بیانےے کو ختم کرنا مشترکہ ذمہ داری، جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئے صبح کا گواہ
منفی ذہنیت اور غلط بیانیوں کو ختم کرنا لازمی
کہا آرمی گڈ ول اسکولوں کا معیاری تعلیم ،پیشہ ورانہ تربیت اور سماجی ومعاشی بہتری کے کاموںمیں کلیدی رول
شوپیان :جے کے این ایس : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر خاص طور پر تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور اقتصادی شعبوں میں ایک قابل ذکر تبدیلی سے گزر رہا ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ اب جموں وکشمیرکی تعلیم یافتہ خواتین نوکری کی تلاش کرنے والی نہیں ہیں ، وہ نوکری فراہم کرنے والی بن گئی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمی گڈ ول اسکول شوپیاں اور جنوبی کشمیر کے5دیگر مراکز میں پیشہ ورانہ تربیت کی تکمیل کے بعد بیٹیوں کو مبارکباد دی۔اورساتھ ہی انہوںنے خواتین کو بااختیار بنانے کے اس شاندار اقدام کے لئے ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر وکاس اورسیواسنستھاسن اور ہندوستانی فوج کو مبارکباددی ۔شوپیاں میں اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدلتی ذہنیت اور غلط بیانیوں کو ختم کرنے پر زور دیا جس نے کبھی آرمی گڈ ول اسکول جیسے اقدامات کے ساتھ کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ شکنی کی تھی۔انہوںنے یاددہانی کراتے ہوئے کہاکہ ایک وقت تھا جب لوگوں سے کہا جاتا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو آرمی گڈ ول سکولوں میں نہ بھیجیں۔ خوف اور بداعتمادی پیدا کرنے کے لیے بیانیے بنائے گئے تھے۔ منوج سنہا نے حاضرین سے سوالیہ اندازمیں کہاکہ لیکن میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر ہمارے بہادر فوجی ہماری سرحدوں کی حفاظت کر سکتے ہیں تو وہ ہمارے بچوں کو تعلیم دینے میں مدد کیوں نہیں کر سکتے؟۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈہ گزشتہ پانچ سالوں میں اپنی بنیاد کھو چکا ہے، اور لوگ اب ان اداروں میں فراہم کی جانے والی تعلیم کی قدر اور معیار کو تسلیم کرتے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ آرمی گڈ ول اسکول دور دراز اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بہت سے لوگوں کےلئے امید اور مواقع کی علامت بن گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکاکہناتھاکہ آج ان اسکولوں کے طلبہ صرف مضامین ہی نہیں سیکھ رہے ہیں،بلکہ وہ ذمہ دار شہری بن رہے ہیں، ، اور بہت سے مسابقتی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے خطے میں خواتین کی طرف سے کی گئی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر بھر میں ہزاروں خواتین نے سیلف ہیلپ گروپس میں شمولیت اختیار کی ہے اور اب وہ نوکری کی تلاش کرنے والی نہیں ہیں ، وہ نوکری فراہم کرنے والی بن گئی ہیں، جس سے آگے سے تبدیلی آئی ہے ۔قومی دیہی روزی روٹی مشن (این آر ایل ایم)، امید، اور تیجسوینی جیسی فلیگ شپ اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یہ پروگرام صرف مالیاتی اوزار نہیں ہیں بلکہ تبدیلی کے پلیٹ فارم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کے ذریعے، خواتین کو ہنر پر مبنی تربیت، مالی امداد اور رہنمائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس سے وہ اپنے کاروبار قائم کرنے اور سماجی اور اقتصادی آزادی حاصل کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔مقامی سیلف ہیلپ گروپس، خاص طور پر دیہی پٹی جیسے شوپیاں میں، باغبانی، فوڈ پروسیسنگ، ٹیلرنگ، اور زرعی کاروبار جیسے شعبوں میں سرگرم ہیں۔منوج سنہا نے مزید کہاکہ ان کے چہروں پر اعتماد سب کچھ بتاتا ہے، وہ خود پر یقین رکھتے ہیں، اور وہ مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کی معیشت گزشتہ پانچ سالوں میں دوگنی ہو گئی ہے، یہ ایک کارنامہ اچھی حکمرانی، بہتر امن و امان، اور ترقیاتی عمل میں عوامی شرکت میں اضافہ سے ممکن ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ترقی صرف تعداد میں نہیں ہے ،یہ بہتر سڑکوں، اسکولوں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور ذریعہ معاش میں ظاہر ہوتی ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ یہ رجحان اس سال بھی جاری رہے گا۔
جموں و کشمیر
سِنہا نے 4,822 یاتریوں کے پہلے قافلے کو بابا برفانی کی مقدس گپھا کے لیے روانہ کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کے روز بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے عقیدت مندوں کے پہلے قافلے کو مقدس گپھا کی جانب روانہ کیا۔
پہلے قافلے میں 4,822 یاتری 259 ہلکی اور بھاری گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ شری امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر بالتال اور پہلگام کے دونوں بیس کیمپوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، مجموعی طور پر 2,510 یاتری روایتی پہلگام راستے سے سفر کر رہے ہیں، جبکہ 2,312 یاتریوں نے مختصر بالتال راستہ اختیار کیا ہے۔ پہلے قافلے میں 3,707 مرد یاتری، 816 خواتین، 16 بچے، 246 سادھو اور 37 سادھویاں شامل ہیں۔ قافلے میں 106 بسیں، 39 درمیانی موٹر گاڑیاں (ایم ایم وی)، 111 ہلکی موٹر گاڑیاں (ایل ایم وی) اور تین دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔
منوج سِنہا نے مقدس یاترا پر روانہ ہونے والے تمام یاتریوں کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ “شری امرناتھ جی یاترا ایک ایسا مقدس ذریعہ ہے جہاں عقیدت اور روحانی بیداری کا حسین امتزاج ہوتا ہے۔ میں تمام یاتریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ، خوشگوار اور روحانی طور پر اطمینان بخش سفر کی دعا کرتا ہوں۔ یہ مقدس یاترا سب کے لیے بے پناہ خوشی اور الٰہی سکون کا باعث بنے۔”
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے مناسب سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی، رہائش اور دیگر تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، مقامی برادری اور دیگر متعلقہ اداروں نے ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکری پانے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف چارج شیٹ
سرینگر، جموں و کشمیر پولیس کی اقتصادی جرائم کے ونگ (ای او ڈبلیو) نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر محکمہ صحت میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے الزام میں چار لوگوں کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بھرتی گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے تقریباً 12 برس بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اقتصادی جرائم کے ونگ کے مطابق ملزمان کے خلاف رنبیر تعزیرات ہند (آر پی سی) کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی)، 468 (جعل سازی) اور 471 (جعلی دستاویز کا استعمال) کے تحت فردِ جرم داخل کی گئی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ یہ معاملہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ چار امیدواروں نے سروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) کے ذریعے محکمہ صحت میں مختلف عہدوں پر تقرری فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر حاصل کی تھی۔ ای او ڈبلیو کے مطابق، دستاویزات کی تصدیق کے دوران ملزمان کی طرف سے پیش کردہ سرٹیفکیٹس جعلی پائے گئے اور انتخاب کے وقت فراہم کیے گئے ریکارڈ سے ان کا میل نہیں ہوا۔ اس کے بعد چاروں کی تقرریاں منسوخ کر دی گئیں۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے جعلی سرٹیفکیٹس کا استعمال کر کے دھوکہ دہی سے سرکاری نوکری حاصل کی اور متعلقہ حکام کو گمراہ کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر بدھ کو پہلگام میں سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق آئی جی پی نے ضلع اننت ناگ میں یاترا کے راستے پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی گرڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یاترا کے آغاز سے قبل مضبوط تیاری، باہمی تال میل کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔
اس دوران پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایکس رے اسکریننگ پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے یاتریوں اور ان کے سامان کی جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں کے لیے محفوظ اور سہل یاترا کو یقینی بنانے کی خاطر باریک بینی سے جانچ کرنے، تمام ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے اور معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔
مسٹر بردی نے ننوان بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، اہلکاروں کی تعیناتی، نگرانی کے نظام، داخلی کنٹرول کے اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور یاترا کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی ستائش کی۔
کثیر سطحی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر بردی نے افسران کو ہائی الرٹ رہنے، مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل مضبوط کرنے اور تمام حفاظتی ضوابط پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سالانہ یاترا کو پُرامن اور محفوظ انداز میں مکمل کرانے کے لیے فعال پولیسنگ، مسلسل نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی پر زور دیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت








































































































