تازہ ترین
وادی میں مقامی اخبارات کی اشاعت بند ہو نے کا اند یشہ، اخبارات کی فروخت میں کمی بھی درج

وادی کشمیر میں مقامی اخبارات کی اشاعت بند ہونے کا اندیشہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ زمینی سطح پر لاک ڈاؤن کے دوران پولیس وفورسز اہلکار معاؤن مدیروں،سب ایڈیٹروں،رپورٹروں،وفوٹو جرنسلٹوں کے علاوہ اخبارات سے منسلک دیگر تکنیکی عملے کے شناختی کارڈ،لازمی پاس تصور کرنے سے انکار کررہے ہیں اور وہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کی جانب سے جاری پاس کو ہی صحیح تصو ر کررہے ہیں۔ادھر آئی جی پی کشمیر زون،وجے کمار نے لازمی اور ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفتر وں سے پاسز حاصل کریں۔ادھر ہاکروں نے بھی کورونا وائرس کے خوف سے اخبارات کی ترسیل وتقسیم کرنے اپنے خد شات وتحفظات کا اظہار کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون،وجے کمار نے کہا ہے کہ لازمی خدمات سے وابستہ ملازمین ضلع ترقیاتی کمشنروں نے سے لازمی پاسز حاصل کریں،اُسکے بعد ہی اُنہیں لاک ڈاؤن کے دوران نقل وحرکت کی اجازت دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ناکوں پر شناختی کارڈوں کو پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار لازمی پاسز تسلیم نہیں کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ ملازمین کام کرنے والی جگہوں کے نزدک ہی قیام کریں اور اپنی مسافت کو کم کریں۔یہ اپیل آئی جی کشمیر پی زون کی جانب سے ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کومزید سخت کردیا ہے۔ تاکہ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔یاد رہے کہ حکومت نے بھی سبھی سرکاری دفاتر کو14اپریل تک بند کرنے احکامات صادر کئے ہیں اور صرف لازمی خدمات سے منسلک کو ہی کھلا رکھا گیا اور لازمی کو باری باری ڈیوٹی دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس دوران وادی کشمیر میں مقامی اخبارات کی اشاعت بند ہونے کی اندیشہ لاحق ہوگیا ہے کیو نکہ اخبارات سے منسلک تکنیکی عملے کے شناختی کارڈوں کو لازمی خدمات سے منسلک پاسز تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔مرکزی حکومت یہاں تک وزیر اعظم نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران صحافیوں کی آزاد نقل وحرکت کو یقینی بنانے پر ضرور دیا ہے۔کئی اخبارات سے وابستہ عملے نے ٹیلی فون پر یہ شکایت کی،زمینی سطح پر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار اُنکے شناختی کارڈ تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں،اور اُن سے مختلف ناکوں پر ضلع ترقیاتی کمشنروں کی جانب سے جا ری کئے گئے پاسز طلب کئے گئے۔ادھر ہاکروں نے بتایا لاک ڈاؤن میں اخبارات کی فروخت میں کافی کمی آئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ لوگ اخبارات خرید نے سے خوف محسوس کررہے ہیں جبکہ وہ بھی مہلک مرض لگنے کا خوف محسوس کررہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ اخبارات یا دودھ کی تھیلی سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا، لیکن لوگ کسی طرح کا خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے اس لیے اخبارات خریدنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے عام لوگ کافی دہشت میں ہیں اور اس بات کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا میں اخبارات کی فروخت میں 80 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔ قارئین میں دراصل اس بات کو لے کر خوف ہے کہ اخبارات کے ذریعہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ان کے گھروں میں بھی ہو سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انھوں نے ہاکروں سے کہہ دیا ہے کہ وہ اخبارات لانا بند کر دیں۔خبر رساں ادارہ اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مغربی بنگال میں اخبار فروخت کرنے والے ایک ہاکر نے بتایا کہ ’ہمارے بیشتر خریداروں نے اخبار لینا بند کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے ذریعہ وائرس ان کے گھروں میں داخل ہو جائے گا‘۔ہاکر نے مزید کہا کہ’بیشتر سوسائٹیوں میں تو ہمیں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔‘کولکاتا میں اخبار کے ایک ڈسٹریبیوٹر امت گوسوامی نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اخبارات کی فروخت میں کمی کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’بکری تقریباً 80 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔
اخبار کے خریدار کورونا سے گھبرائے ہوئے ہیں اور وہ کسی طرح کا خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے‘۔یہاں قابل ذکر ہے کہ عالمی صحت ادارہ یعنی ڈبلیو ایچ او نے پہلے ہی یہ بات واضح کر دی ہے کہ اخبارات یا کسی کاغذ اور دودھ کی تھیلی سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں میں ایک خوف پیدا ہو گیا ہے کہ اگر کسی انفیکشن زدہ شخص نے اخبار چھو دیا تو پھر کورونا وائرس ان کے گھروں میں بھی اخبار کے ذریعہ پہنچ جائے گا۔ حالانکہ کئی ماہرین اور ڈاکٹروں نے بھی الگ الگ اپنے بیانات میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اخبار یا کسی کاغذ کے ذریعہ کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات نہ کے برابر ہیں۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے مابین غیر براہ راست مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے:قطر
دوحہ، قطر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مفاہمت کی یادداشت سے متعلق مسائل مثبت انداز میں حل ہو گئے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی میں آج دوحہ میں امریکی اور ایرانی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
لوُسرن کے سربراہی اجلاس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئےان مذاکرات میں اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے دائرہ کار میں شامل امور پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ الانصاری نے مزید کہا کہ فریقین نے آنے والے وقت میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اگلی میٹنگ ایران کے مرحوم رہبر اعلی کی آخری رسومات کی تکمیل کے بعد جلد از جلد منعقد کی جائے گی۔
امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی قطر میں ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہیں۔ ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح پر جاری مذاکرات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ دونوں اہلکار واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے لیے منگل کے روز دوحہ میں موجود تھے۔
گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے معاہدے نے 60 روزہ مذاکراتی عمل کی راہ ہموار کی تھی۔ تاہم، یہ عمل آبنائے ہرمز کے آس پاس پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام سے متعلق بحث و تکرار کی وجہ سے ایک مشکل آغاز کا شکار ہوا تھا۔ اے ایف پی نے ایک نامعلوم سفارت کار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ثالثوں کے ذریعے ہونے والے مذاکرات گزشتہ روز بھی جاری رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکہ کی زیر قیادت علاقائی سکیورٹی اجلاس پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام، امریکی فوج کے زیرسایہ رہنے سے نہیں آئے گا، یہ علاقائی ممالک کی خودمختاری، نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے اور خطے سے امریکی فوجی انخلا، اس کی مداخلت ختم کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔
دوسری جانب امریکی سینٹکام کے مطابق بحرین میں امریکا کی زیرقیادت 12 ممالک کے فوجی سربراہان کا علاقائی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم








































































































