تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں 25 سالہ نوجوان کا مبینہ قتل، دو افراد گرفتار

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں پیر کی صبح ایک 25 سالہ موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور قتل کر دیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس واقعے کے فوراً بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بڈگام کے کرژھوارہ علاقے میں پیر کی صبح ایک25 سالہ موٹر سائیکل سوار کے سر پر کند چیز سے حملہ کر دیا گیا۔
مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال خانصاحب منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت فیاض احمد نجار ولد عبدالرشید نجار ساکن گرویٹھ کے بطور ہوئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ فیاض احمد نجار ولد عبدالرشید نجار ساکن گرویٹھ نامی شخص کی موت کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت طاہر بشیر خان ولد بشیر احمد خان اور ہلال احمد لون ولد عبدالغنی لون ساکنان کرژھوارہ بڈگام کے بطور کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ دو ملزموں نے متوفی کے سر پر وار کیا ہے جس کے بعد اس کو نازک حالت میں علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
یو این آئی ۔ایم افضل۔ شا پ۔
جموں و کشمیر
سری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے 2020 میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق صدر مبین احمد شاہ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔
حکام کے مطابق سی آئی کے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے کے بچھوارہ میں واقع مبین احمد شاہ کی رہائش گاہ پر کارروائی کی، جہاں ریونیو محکمہ کے افسر کی موجودگی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی انجام دی گئی۔
ضبط کی گئی جائیداد میں بچھوارہ اسٹیٹ میں واقع 12 مرلہ اراضی شامل ہے۔
حکام نے بتایا کہ مبین احمد شاہ دسمبر 2019 سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملائیشیا میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج ایف آئی آر نمبر 07/2020 کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
حکام نے فی الحال مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
بڈگام میں ایک کروڑ سے زائد کی مبینہ دھوکہ دہی
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے بڈگام ضلع میں بینکاری لین دین میں مبینہ دھوکہ دہی اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) قرض کی حد میں غیر مجاز اضافہ کرکے ایک کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 141 روپے کی خردبرد کے الزام میں جموں و کشمیر بینک کے ایک سابق یومیہ اجرتی ملازم کے خلاف فردِ جرم پیش کر دی ہے۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ اقتصادی جرائم ونگ نے یہ فردِ جرم سری نگر کی انسدادِ بدعنوانی عدالت کے ایڈیشنل اسپیشل جج کے روبرو پیش کی۔ یہ مقدمہ 2018 میں رنبیر تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات اور انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ملزم کی شناخت بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے ہنجورہ گاؤں کے رہنے والے رؤف محمد وانی کے طور پر کی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق رؤف محمد وانی، جو دادا اوم پورہ، چاڈورہ میں جموں و کشمیر بینک کی ایک کاروباری شاخ میں یومیہ اجرتی ملازم کے طور پر کام کرتا تھا، نے مبینہ طور پر صارفین کے کھاتوں سے غیر قانونی طور پر رقوم نکالیں، اجازت کے بغیر کسان کریڈٹ کارڈ قرض کی حد میں اضافہ کیا اور بینک کی اسناد کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 141 روپے کی خردبرد کی۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے یہ دھوکہ دہی اپنے اور اپنے اہل خانہ کو ناجائز مالی فائدہ پہنچانے کے لیے کی، جس کے نتیجے میں بینک کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کرائم برانچ نے عدالتی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت میں فردِ جرم پیش کر دی ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
وادیٔ کشمیر میں 6 سے 19 جولائی تک اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے وادیٔ کشمیر کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 6 جولائی سے دو ہفتوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ تعطیلات کے دوران تمام اسکول بند رہیں گے اور 20 جولائی سے دوبارہ کھلیں گے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، “وادیٔ کشمیر میں موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 6 جولائی سے 19 جولائی 2026 تک گرمیوں کی تعطیلات رہیں گی۔ اسکول 20 جولائی 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔”
محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت نے جاری گرمی کی لہر کے دوران طلبہ، اساتذہ اور اسکولی عملے کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے طلبا، اساتذہ اور اسکول ملازمین سے کہا کہ تعطیلات کے دوران اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، شدید گرمی میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس وقفے کو مطالعہ، آرام اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مثبت انداز میں استعمال کریں۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران وادیٔ کشمیر میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف





































































































