تازہ ترین
پوری دنیا کورونا وبا سے پریشان

ہلاکتوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز، متاثرین کی تعداد72 لاکھ
سرینگر: پوری دنیا کورونا وبا کے جاری قہر سے پریشان ہے اور روزانہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد4لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک20 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں 37 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
روس میں بھی کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اس وائرس سے ا ب تک پونے5لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ5971لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ ہے اور ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سیاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد764 ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں ہونے والی اموات کی تعداد2067سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں بھی اس وائرس کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ وہاں اب تک اس بیماری سے پونے تین لاکھ لوگوں سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اٹلی میں اب تک اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33ہزار لوگوں سے زیادہ ہو چکی ہے۔اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد27ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
ہندوستان
ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز تبصرے پر مودی کا ردعمل ضروری ہے: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز بیان کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ کی اس کوشش پر ردعمل دینے کے لیے مسٹر مودی کو وقت نکالنا چاہیے۔
مسٹر کھرگے نے جمعرات کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ مسٹر مودی کے دوست ‘نمستے ٹرمپ’ نے ہندوستان کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے، لیکن مسٹر مودی نے اب تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کرنے والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر حکومت کے موقف پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ امریکہ کی ترقی میں ہندوستانیوں کا رول اہم رہا ہے، لہٰذا اس معاملے کو امریکی حکومت کے سامنے اعلیٰ سطح پر اٹھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے پاکستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے ڈھانچے، ‘آپریشن سندور’ کے دوران ثالثی کے دعوے، ‘برکس ختم ہو چکا ہے’ جیسے بیانات کے ساتھ ساتھ ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگانے جیسے معاملے پر حکومت کا خاموشی اختیار کرنے کا رویہ ملک کے مفاد میں نہیں رہا ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مسٹر مودی کو اپنے مصروف انتخابی شیڈول کے درمیان 140 کروڑ ہم وطنوں کے اعزاز میں امریکی صدر کے مبینہ توہین آمیز بیان اور دباؤ ڈالنے کی کوشش پر ردعمل دینے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
سمندر میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں : ایران
تہران، ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔
غلام حسین محسنی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کی کشتیاں اور جدید زیرآب ڈرونز امریکی جہازوں کی تباہی کےلیے تیار ہیں، سمندری غاروں میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں ہے۔
ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ امریکی جہازوں نے حدپار کی تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے امریکہ اب آبنائےہرمز کے قریب آنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے جہازوں کا انجام دیکھ چکا ہے ایران کے قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹینکر “میجیسٹک ایکس”ہندوستانی سمندر میں تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ جہاز ایران کے لیے تیل اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ امریکی فوج نے جہاز تحویل میں لینےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی اہلکاروں کو جہاز کے ڈیک پر کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، نہ اس کا خواہاں ہے: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، نہ اس کاخواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی وہ اس کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہری جنگ بندی کے فیصلے پر ناراض تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ دشمن کو مزید سخت سبق سکھایا جائے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ جنگ بندی کو اپنی جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک حملہ آور کو عبرتناک سزا نہیں مل جاتی، ایران اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ دشمن نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور لبنان میں بھی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک دشمن کی جانب سے ٹھوس ضمانتیں نہیں مل جاتیں، تب تک کسی بھی قسم کے مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایران اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند












































































































