تازہ ترین
پولیس نے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک کردیا

سری نگر7 دسمبر(یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز کھریو اونتی پورہ میں مبینہ طور ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے کے پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 19 اور 20 اگست 1202 کو اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ غلام محمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دناک محلہ کھریو کے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جو علاقے میں ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 50 آر آر، 185بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نےعلاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا تاہم ملی ٹینٹ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر غلام نبی نجار کے رہائشی مکان میں منتقل ہوگئے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ اس مکان میں بھی ملی ٹنٹوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اس دوران سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور اُن کی بعد میں شناخت مصیب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور مزمل احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنان چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 57/ 2021کے تحت کھریو پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نظام الدین نجار ولد غلام احمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو (مکان مالک کا بیٹا ) مہلوک ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت میں ملوث رہا ہے۔
بیان کے مطابق پولیس نے 21 اگست 2021 کو نظام الدین کی بھی گرفتاری عمل میں لائی اور اس ضمن میں ایک کیس درج کیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 25 یو اے (پی ) ایکٹ کے تحت ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے اور اُنہیں گھر میں پناہ دینے کی پادائش میں مکان کو منسلک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد مذکورہ حکم کی تعمیل میں تفتیشی آفیسر کو دئے گئے اختیارات کے تحت 25 یو اے (پی) ایکٹ 1967کی رو سے غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک کھریو کا رہائشی مکان اٹیچ کیا گیا۔
پولیس نے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ملی ٹینٹ یا اُن کے مدد گاروں کو پناہ دینے یا اُنہیں کسی بھی طریقے سے مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ملوثین کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دنیا
ایران نے اپنے اثاثوں کےحوالے سے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایرانی اثاثوں کےحوالے سےامریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔
باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ ایران بحال اثاثوں سے امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا ہم صرف دہائیوں کے عدم اعتماد کی فصل کاٹ رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس صرف ٹوٹے وعدے اور فضول باتیں ہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب تک کوئی رقم دی گئی اور نہ فنڈ ریلیز کیے گئے ہیں۔ امریکہ، ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا اور رقم امریکی کسانوں کو دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پوسٹ پر لکھا کہ کہا کہ ایران میں خوراک کی قلت ہے۔ امریکی کسانوں سے فنڈ کے بدلے مکئی، گندم اور سویابین خرید کر ایران بھیجی جائے گی، تمام اشیا صرف امریکا سے ہی خریدی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ایران کوئی ٹیکس نہیں لے رہا۔ غلط معلومات فراہم کی گئیں تو مذاکرات فوری ختم کر دیے جائیں گے۔
دریں اثنا ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کے دوران امریکی معائنہ کار بھی اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے ساتھ شامل ہوں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی معاہدہ کرتے ہیں، اسے تحریری شکل میں لاتے ہیں، اور پھر باہر جا کر کہہ دیتے ہیں کہ یہ سچ نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خلیجی خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے سے ہی عالمی توانائی کی سپلائی کا تحفظ ممکن ہے: ایران
نئی دہلی، ایران کے وزیر تیل محسن پاکنزاد نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں دیرپا استحکام اور عالمی توانائی کی سپلائی کی سلامتی خطے سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور امریکی فوجی اڈوں کو ختم کرنے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
گروگرام میں برکس کے وزرائے توانائی کے 11ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر پاکنزاد نے کہا کہ ایران محفوظ اور سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے برکس کے اراکین کے درمیان توانائی کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اسرائیل جنگ کے دوران ملک کے تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل انفراسٹرکچر پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے عالمی توانائی کی سلامتی کے خلاف “اندھی جنگ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، تیل کی صنعت کے کارکن ہلاک ہوئے، ماحولیاتی نقصان پہنچا، سپلائی چین میں خلل پڑا، اور خلیج فارس کے علاقے میں ہزاروں خاندانوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مسٹر پاکنزاد نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے نتائج نے توانائی کی منڈی میں عدم استحکام، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، اور دنیا بھر میں زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب، جغرافیائی سیاسی خطرات، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، آب و ہوا کے چیلنجز، اور سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کے لیے وسیع تر بین الاقوامی تعاون اور عملی پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ تیل اور قدرتی گیس 2050 تک عالمی توانائی کی ضروریات کا نصف سے زیادہ حصہ لے گی۔
ایرانی وزیر نے ‘برکس انرجی سیکیورٹی پارٹنرشپ’ بنانے کی تجویز بھی پیش کی جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان توانائی کی قدر کے سلسلے میں لچک، پائیداری اور تعاون کو بڑھانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 11ویں برکس وزرائے توانائی کی میٹنگ 25-26 جون کو ہو رہی ہے۔ برکس 11 بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کو اکٹھا کرتا ہے، جن میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، ہندوستان، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا، ورنہ ذلت اور شکست سے دوچار ہوگا: ایران
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ لبنانی سرزمین استقامت اور مزاحمت کا میدان ہے۔ اگر اسرائیل لبنان سے خود نہیں نکلتا تو وہ ذلت اور شکست سے دوچار ہو کر بھاگے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
کھیل6 days agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا3 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں







































































































