تازہ ترین
پونچھ میں لائن آف کنٹرول پرتناؤ؛ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ٹینکوں کی گشت

خبراردو:
بھارتی فضائیہ کی طرف سے سرحد پار جیش کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھارت سمیت ریاست جموں وکشمیر میں سیکورٹی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحد پار کئے گئے حملے کے فوراً بعد ریاست جموں وکشمیر میں سیکورٹی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی کو بڑھاتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ادھر سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کے انتظامات معمول کے مطابق ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں تمام اہم اور حساس سیکورٹی تنصیبات کے ارد گرد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ادھر گزشتہ دنوں سے وادی کشمیر میں پولیس کی طرف سے پکڑ دھکڑ کے سلسلے کے پیش نظر عوامی حلقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جارہا ہے۔ شبانہ چھاپوں کے دوران پولیس نے ابھی 300مذہبی و آزادی پسند لیڈران کو اپنے گھروں سے گرفتار کرتے وہئے وادی کے مختلف تھانوں میں مقید کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز سے مقید افراد میں سے درجنوں کی تعداد میں لیڈران و کارکنان کو سرینگر سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ چند دنوں سے پولیس نے جماعت اسلامی، تحریک حریت اور جے کے ایل ایف سمیت دیگر آزادی پسند جماعتوں کے سربراہان اور کارکنان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جبکہ اس دوران سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس دفعہ 35Aکی شنوائی قریب آنے کے ساتھ ہی ریاستی سرکار نے وادی کشمیرکے تمام اضلاع و تحصیلات میں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کردیا ہے۔
اس سلسلے میں مرکزی سرکار نے امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گزشتہ دنوں 20ہزار نئے اہلکاروں کو وادی روانہ کردئے ہیں جبکہ سرینگر سے سی آر پی ایف اہلکاروں کو تبدیل کرتے ہوئے ہاں 15برس بعد بی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ ادھر گزشتہ کئی دنوں سے دوران شب جنگی طیارگشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوامی حلقوں میں خوف و ڈر کا ماحول پایا جارہا ہے۔ پلوامہ کے لیت پورہ میں پیش آئے خود کش حملے کے بعد بھارت پاک مناقشے میں بھی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے جس دوران گزشتہ کئی روز سے سرحد پر بھی طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ادھر سوم اور منگل کی درمیانی شب صبح 03:30بجے بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کو پار کرتے ہوئے مظفر آباد کے بالاکوٹ علاقے میں گھنے جنگلات میں قائم جیش محمد کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پائی جاری کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحد پار سرجیکل سٹرائیک کے بعد ملک بھر کے علاوہ ریاست جموں وکشمیر میں تمام سیکورٹی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ فوج و فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کے بعد پونچھ میں لائن آف کنٹرول پرطرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد سرحد پر رہائش پذیر آبادی کے درمیان خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ عینی شاہدین نے کے این ایس کو بتایا کہ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر منگل وار کو فوجی ٹینکیں گشت کردی دیکھی گئیں جنہیں تناؤ اور کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب لے جایا جارہا تھا۔
ادھر بھارت پاک تعلقات میں مزید خرابی پیدا ہونے کے نتیجے میں عوامی حلقے انتہائی پریشان ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتھال سے نبرد آزما ہونے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت فہم و فراست سے کام نہیں لے گی تو اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے اور یوں خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جارہی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔
جموں و کشمیر
گلمرگ گونڈولا کیبل کار سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال
سرینگر، جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گونڈولا (کیبل کار) سروس ایک ماہ کی بندش کے بعد جمعرات کو دوبارہ شروع کر دی گئی۔یہ سروس گزشتہ ماہ 25 مئی کو اس وقت معطل کر دی گئی تھی جب پہلے مرحلے کے روپ وے میں تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 300 سیاح ہوا میں پھنس گئے تھے۔ بعد ازاں ایک بڑے ریسکیو آپریشن کے ذریعے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
اس واقعے کے دوران کیبل کار کارپوریشن کے عملے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو محفوظ نکالا۔بعد ازاں حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمود احمد شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بتایا کہ ابتدائی تکنیکی رپورٹ اور فرانسیسی کمپنی پوما(اصل آلات بنانے والی کمپنی) کی جانب سے تسلی بخش سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوبارہ آغاز سے قبل تمام حفاظتی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے تاکہ سیاحوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے اس ریسکیو آپریشن میں شامل اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ ہر ریسکیور کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ان کے مطابق اس واقعے کے دوران تقریباً 52 کیبنز ہوا میں پھنس گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر سیاحوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
1998 میں شروع ہونے والی یہ کیبل کار سروس ہندوستان اور فرانس کی مشترکہ ٹیکنالوجی کے تحت قائم کی گئی تھی اور اسے دنیا کے بلند ترین کیبل کار نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ دو مراحل پر مشتمل ہے۔
۔پہلا مرحلہ: گلمرگ سے کنگڈوری
دوسرا مرحلہ: افروات چوٹی (12,000 فٹ سے زائد بلندی)
حکام کے مطابق سروس کی بحالی سے گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو خطے کی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
ایران نے اپنے اثاثوں کےحوالے سے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایرانی اثاثوں کےحوالے سےامریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔
باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ ایران بحال اثاثوں سے امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا ہم صرف دہائیوں کے عدم اعتماد کی فصل کاٹ رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس صرف ٹوٹے وعدے اور فضول باتیں ہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب تک کوئی رقم دی گئی اور نہ فنڈ ریلیز کیے گئے ہیں۔ امریکہ، ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا اور رقم امریکی کسانوں کو دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پوسٹ پر لکھا کہ کہا کہ ایران میں خوراک کی قلت ہے۔ امریکی کسانوں سے فنڈ کے بدلے مکئی، گندم اور سویابین خرید کر ایران بھیجی جائے گی، تمام اشیا صرف امریکا سے ہی خریدی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ایران کوئی ٹیکس نہیں لے رہا۔ غلط معلومات فراہم کی گئیں تو مذاکرات فوری ختم کر دیے جائیں گے۔
دریں اثنا ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کے دوران امریکی معائنہ کار بھی اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے ساتھ شامل ہوں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی معاہدہ کرتے ہیں، اسے تحریری شکل میں لاتے ہیں، اور پھر باہر جا کر کہہ دیتے ہیں کہ یہ سچ نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خلیجی خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے سے ہی عالمی توانائی کی سپلائی کا تحفظ ممکن ہے: ایران
نئی دہلی، ایران کے وزیر تیل محسن پاکنزاد نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں دیرپا استحکام اور عالمی توانائی کی سپلائی کی سلامتی خطے سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور امریکی فوجی اڈوں کو ختم کرنے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
گروگرام میں برکس کے وزرائے توانائی کے 11ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر پاکنزاد نے کہا کہ ایران محفوظ اور سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے برکس کے اراکین کے درمیان توانائی کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اسرائیل جنگ کے دوران ملک کے تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل انفراسٹرکچر پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے عالمی توانائی کی سلامتی کے خلاف “اندھی جنگ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، تیل کی صنعت کے کارکن ہلاک ہوئے، ماحولیاتی نقصان پہنچا، سپلائی چین میں خلل پڑا، اور خلیج فارس کے علاقے میں ہزاروں خاندانوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مسٹر پاکنزاد نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے نتائج نے توانائی کی منڈی میں عدم استحکام، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، اور دنیا بھر میں زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب، جغرافیائی سیاسی خطرات، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، آب و ہوا کے چیلنجز، اور سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کے لیے وسیع تر بین الاقوامی تعاون اور عملی پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ تیل اور قدرتی گیس 2050 تک عالمی توانائی کی ضروریات کا نصف سے زیادہ حصہ لے گی۔
ایرانی وزیر نے ‘برکس انرجی سیکیورٹی پارٹنرشپ’ بنانے کی تجویز بھی پیش کی جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان توانائی کی قدر کے سلسلے میں لچک، پائیداری اور تعاون کو بڑھانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 11ویں برکس وزرائے توانائی کی میٹنگ 25-26 جون کو ہو رہی ہے۔ برکس 11 بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کو اکٹھا کرتا ہے، جن میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، ہندوستان، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین4 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا7 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
ہندوستان2 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
کھیل7 days agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی






































































































