تازہ ترین
چیف جسٹس کو انتخابی کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے: راہل گاندھی

نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ اس نے انتخابی کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے چیف جسٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے غیر جانب دار انتخاب کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی میں وزیرِ اعظم، لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں، لیکن حکومت نے چیف جسٹس کو کمیٹی سے نکال کر ایک مرکزی وزیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا، اس کی وجہ حکومت کو بتانی چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’’ہندوستان کے عوام تین انتہائی اہم اور سیدھے سوال پوچھ رہی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کو الیکشن کمشنر کے انتخابی پینل سے کیوں ہٹایا گیا گزشتہ عام انتخابات سے قبل انتخابی کمیشن کو تقریباً مکمل قانونی استثنیٰ کیوں دیا گیا اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کو صرف 45 دن میں ڈیلیٹ کرنے کی کیا ضرورت پیش آگئی
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ان سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے اور اصل جواب یہی ہے کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کا ذریعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ایف اے
دنیا
آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ایران
تہران، ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آج آبنائے ہُرمُز عبور کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے آبنائے ہُرمُز عبور کرنے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے 2 امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز پروجیکٹ فریڈم کے لیے بحیرہ عرب میں سرگرم ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
ہندوستان
آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لبریز ہوا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو ریاست کے کئی دہائیوں کے انتظار کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج سے بنگال خوف سے آزاد ہوا” اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں آیوشمان کارڈ اب تقسیم کیے جائیں گے اور دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر مودی پانچ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں تین ریاستوں مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی-نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی تاریخی کامیابی پر شام کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ وجے یوتسو سماروہ خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر نتن نبین، سابق صدر راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود خوشی اور جوش وخروش سے بھرپور کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے مغربی بنگال کی جیت کو حب الوطنی کے گیت وندے ماترم کے مصنف رشی کوی بنکم چند چٹوپادھیائے کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ آج جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھر کے خوابوں کی تکمیل کا دن ہے۔
ڈاکٹر مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، “انہوں نے (ڈاکٹر مکھرجی) جس مضبوط اور خوشحال بنگال کا خواب دیکھا تھا، وہ کئی دہائیوں سے پورا ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ آج 4 مئی 2026 کو بنگال کے لوگوں نے ہم بی جے پی کارکنوں کو وہ موقع دیا ہے۔”
مسٹر مودی نے اعلان کیا، “بنگال کی تقدیر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لیس ہوا ہے۔” ریاست کے آگے بڑھنے کے سفر میں تعاون کے جذبے کے ساتھ تمام جماعتوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، “آج جب بنگال تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، میں بنگال کی ہر سیاسی پارٹی سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں، بنگال میں پچھلی دہائیوں میں سیاسی تشدد کی وجہ سے نہ جانے کتنی زندگیاں برباد ہوگئیں۔ میرا واضح ماننا ہے کہ آج سے بنگال کی ان انتخابی عادات میں تبدیلی آنی چاہیے۔
جاری یواین آئی۔الف الف
دنیا
چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے: امریکہ
تہران، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دیا ہے کہ چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھولنے کی حمایت کرے، آبنائے ہرمز کا تنازع امریکہ ایران مذاکرات میں اہم معاملہ بن چکا ہے۔
ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا6 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو











































































































