تازہ ترین
کشمیر میں چلہ کلاں کی آمد پر برف و باراں کا امکان

سری نگر، محمکہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 21 دسمبر سے شروع ہونے والا سخت ترین سردیوں کے لئے مشہور 40 روزہ چلہ کلاں اپنی آمد کا اعلان وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے کر سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 16 اور 17 دسمبر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 18 اور 19 دسمبر کو مطلع جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 20دسمبر کی شام سے 21 دسمبر کی دو پہر تک وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 22 سے 28 دسمبر تک وادی میں موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہ 29 سے 31 دسمبر تک شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اس دوران وادی کے کئی علاقوں اور جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر کی شام سے 21 دسمبر کی دوپہر تک ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوسکتی ہے جس کے پیش نظر ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی جس سے سردیوں کا زور بڑھ گیا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.9ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالتریب منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دارس میں شبانہ درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
یو این آئی ایم افضل۔
دنیا
چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے: امریکہ
تہران، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دیا ہے کہ چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھولنے کی حمایت کرے، آبنائے ہرمز کا تنازع امریکہ ایران مذاکرات میں اہم معاملہ بن چکا ہے۔
ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی نے مغربی بنگال کی جیت کو یادگار قرار دیا، آسام، پڈوچیری، تمل ناڈو اور کیرالہ کے کارکنوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیئے یادگار قرار دیتے ہوئے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مسٹر مودی نے پیر کو ووٹوں کی گنتی میں آسام اور پڈوچیری اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی-قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کا سہرا بی جے پی کی گڈ گورننس اور کارکنوں کی محنت کو دیا اور ان ریاستوں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کیرالہ اور تمل ناڈو کے لوگوں کو ان کے مسائل پر کام کرنے کا بھروسہ دلایا ہے اور انتخاب میں انتھک محنت کے لیے پارٹی کارکنوں اور پارٹی کی حمایت کرنے والے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں اداکار وجے کی پارٹی ٹی وی کے اور کیرالہ میں متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک کئی پوسٹس میں اسمبلی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کے بارے میں لکھا، “مغربی بنگال میں کمل کھل اٹھا ہے!” وزیر اعظم نے کہا کہ “مغربی بنگال اسمبلی کے 2026 کے انتخابات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ عوام کی طاقت کی جیت ہوئی ہے اور بی جے پی کی گڈ گورننس کی سیاست کامیاب ہوئی ہے۔ میں مغربی بنگال کے ہر شہری کو سلام کرتا ہوں۔”
انہوں نے لکھا کہ مغربی بنگال کے عوام نے بی جے پی کو شاندار عوامی مینڈیٹ دیا ہے۔ مینڈیٹ پر پورا اترنے کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “میں انہیں (مغربی بنگال کے عوام کو) یقین دلاتا ہوں کہ ہماری پارٹی مغربی بنگال کے لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ہم ایسی حکومت فراہم کریں گے جو معاشرے کے تمام طبقات کے لیے مواقع اور وقار کو یقینی بنائے۔” وزیر اعظم نے کہا کہ “مغربی بنگال میں بی جے پی کی ریکارڈ توڑ جیت نسلوں سے ان گنت کارکنوں کی کوششوں اور جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔ برسوں سے انہوں نے زمینی سطح پر سخت محنت کی ہے، ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کے بارے میں بات کی ہے۔ وہ ہماری پارٹی کی طاقت ہیں۔”
مسٹر مودی نے آسام میں بی جے پی اتحاد کی جیت کا سہرا آسام کے عوام کے درمیان انتھک محنت کرنے والے تمام بی جے پی-این ڈی اے کارکنوں کو دیتے ہوئے کہا کہ “گزشتہ ایک دہائی میں ہماری پارٹی اور اتحاد کی پیش رفت قابلِ ستائش ہے۔ ان کی کوششوں سے ہی ہمارا مثبت ایجنڈا عوام کے دلوں میں جگہ بنا پایا ہے۔” انہوں نے پڈوچیری میں اتحاد کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “مجھے پڈوچیری کے این ڈی اے کارکنوں پر بہت فخر ہے، جنہوں نے زمینی سطح پر غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔ وہ مسلسل عوام کے درمیان رہے ہیں اور ہمارے وژن اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے۔ اسی وجہ سے عوام نے ہمیں ایک بار پھر نوازا ہے۔”
وزیر اعظم نے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی حمایت کرنے والے تامل ناڈو کے ووٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “ہم عوام کے مسائل کے حل اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔” انہوں نے اداکار وجے کی پارٹی ‘ٹی وی کے’ کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت تمل ناڈو کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ مسٹر مودی نے کیرالہ میں بی جے پی-این ڈی اے کو ووٹ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم کیرالہ کی ترقی کے لیے اہم مسائل اٹھاتے رہیں گے اور ترقی پذیر کیرالہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔”
مسٹر مودی نے کیرالہ میں جیت کے لیے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کو بھی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کیرالہ کے لوگوں کی ترقیاتی خواہشات کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
کیرالہ میں یو ڈی ایف کی جیت پر راہل نے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا
نئی دہلی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کیرالہ میں متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کی جیت کے بعد ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا، “کیرالہ کے لوگوں کا شکریہ” انہوں نے اس جیت کو “فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ” قرار دیا اور کہا کہ کیرالہ کے عوام نے جس اعتماد کے ساتھ یو ڈی ایف کو منتخب کیا ہے، وہ ذمہ داری کو مزید بڑھاتا ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم میں شامل تمام لیڈروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک مشکل لیکن منظم مہم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ میں صلاحیت اور بے پناہ امکانات موجود ہیں، اور اب یو ڈی ایف حکومت کے پاس ایک واضح وژن ہے جس کے ذریعے ان صلاحیتوں کا صحیح استعمال کیا جائے گا۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی کیرالہ جا کر اپنے “کیرالہ پریوار” سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (ایم سی پی) کی قیادت والی حکومت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے موجودہ رجحانات کے مطابق کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف نے کیرالہ میں اچھی خاصی برتری حاصل کر لی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی









































































































