جموں و کشمیر
کشمیر میں 4 اور 5 نومبر کو برف و باراں کا امکان

سری نگر، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4 اور 5 نومبر کو ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے جس کے ساتھ ہی وادی کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 4 نومبر کی رات کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم نومبر سے 3 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 نومبر کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں 4 نومبر کی شام سے 5 نومبر کی دوپہر تک بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد میں 6 نومبر سے 12 نومبر تک موسم ایک بار پھر عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ 4 نومبر کی رات کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 5 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی مطلع صاف رہا اور ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا گیا جبکہ دوسری طرف کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں مخلتف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
محکمہ صحت میں جعلی بھرتی معاملہ: ملازم گرفتار
سری نگر، جموں و کشمیر کی کرائم برانچ کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے پیر کے روز تلاشی مہم کے دوران محکمہ صحت میں 2017 کے جعلی بھرتی معاملے میں ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کر لیا۔ حکام نے یہ معلومات فراہم کیں۔
یہ معاملہ ایف آئی آر نمبر 19/2017 سے متعلق ہے، جو رنبیر تعزیراتِ ہند (آر پی سی) کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت کرائم برانچ کشمیر (جو اب ای او ڈبلیو کشمیر کے طور پر کام کر رہی ہے) میں درج کیا گیا تھا۔
ای او ڈبلیو کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ محکمہ صحت میں سینئر اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات ہے اور سری نگر کے شہید گنج علاقے کے ٹنکی پورہ کا رہائشی ہے۔ اسے ایک عادی مجرم قرار دیا گیا ہے، جو کئی جعلی معاملات میں ملوث رہا ہے۔
اس کیس کی شروعات محکمہ صحت کے نائب ڈائریکٹر کشمیر سے موصولہ اطلاع پر ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ بڈگام کے مجہامہ علاقے کے رہائشی بشیر احمد صوفی نے جعلی طریقوں سے “ہیلتھ ایجوکیٹر” کے طور پر سرکاری ملازمت حاصل کر لی تھی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ صوفی نے اس عہدے کے حصول کے لیے جعلی تبادلہ حکم نامہ اور ایک من گھڑت “آخری تنخواہ سرٹیفکیٹ” پیش کیا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم نے بارہمولہ کے بلاک شیری میں غیر قانونی طور پر ملازمت حاصل کی اور مسلسل تنخواہ بھی لیتا رہا، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔
ای او ڈبلیو کی مزید تحقیقات میں ایسی جعلی تقرریوں میں شاہنواز میر کے کردار کا بھی انکشاف ہوا۔ حکام نے بتایا کہ اس طرح کے کئی دیگر معاملات میں بھی اس کی ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ ان میں سے کچھ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر میں چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔
حکام نے بتایاکہ “ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور موجودہ کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔”
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
ایل جی نے کھلاڑیوں سے ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے سفیر بننے کی اپیل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے سفیر بنیں اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کشمیر یونیورسٹی میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مضبوط اسپورٹس کلچر کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہر طالب علم کو صحت مند اور فعال طرزِ زندگی اپنانے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی جیتا جاگتا مظہر ہے، جو تنوع میں اتحاد، نظم و ضبط، بہترین کارکردگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ“یہ چیمپئن شپ ہمیں اس کھیل کی اصل روح کو زندہ رکھنے کی ذمہ داری بھی دیتی ہے، جو محض مقابلے سے بالاتر ہو کر ہمیں اعلیٰ انسانی اقدار سے جوڑتی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ نہ صرف مقابلوں کی شاندار کارکردگی بلکہ دوستی کے رشتوں، رکاوٹوں کو توڑنے اور ایک متحد، پُرعزم اور ہمدرد ہندوستانی خاندان کے احساس کو تازہ کرنے کے لیے یاد رکھی جائے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ووشو کا سخت نظم و ضبط نوجوانوں کی مضبوطی اور استقامت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں حریف دوست بن جاتے ہیں اور اساتذہ ملک کے مستقبل کی رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے موبائل فون سے مختصر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ منشیات کے خلاف بیداری پھیلائی جا سکے اور دوسروں کو مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
اے سی بی نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں ایس ایم سی اہلکاروں سمیت 11 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے ایک معاملے میں سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے چار اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے، حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ چارج شیٹ ایڈیشنل اسپیشل جج، انسداد بدعنوانی، سری نگر کی عدالت میں پیش کی گئی، جو 2020 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں ہے، جسے جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آر پی سی کی دفعہ 120-بی کے تحت درج کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ جواہر نگر، گونی خان، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور وزیر باغ میں بغیر مناسب اجازت کے چھ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق ہے، جو مبینہ طور پر ایس ایم سی اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی۔
اے سی بی کے مطابق زبانی اور دستاویزی شواہد پر مبنی تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے ہیں اور اہلکاروں اور فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان سازش کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکومت سے قانونی اجازت حاصل کرنے کے بعد چارج شیٹ عدالت میں دائر کی گئی ہے تاکہ عدالتی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت 16 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر24 hours agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
جموں و کشمیر6 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں










































































































