تازہ ترین
کیجریوال حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو دہلی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جس میں حکمراں پارٹی کو 58 ووٹ ملے۔
دہلی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ‘تحریک اعتماد’ پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ان لوگوں نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف پوری طرح سے من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی کہ انہوں نے شراب پالیسی میں پیسے کھائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوامی زندگی میں ہیں۔ عوامی زندگی میں آدمی کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فوراً منیش سسودیا نے بیان دیا کہ میں ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہوں۔ سی بی آئی اور ای ڈی جو بھی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں، انہیں جانچ کرنی چاہئے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سسودیا نے یہ دھمکی نہیں دی کہ میں آپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔ سی بی آئی نے 14 گھنٹے تک اس رقم کی تلاش کی۔ سب کچھ دیکھا گدے اور تکیے کو پھاڑ دیا اور دیواروں کو بھی چیک کیا۔ لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چلا اور 14 گھنٹے کی طویل تفتیش کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے منیش سسودیا سے چھ سات گھنٹے تک گہرائی سے پوچھ گچھ کی۔ میں ٹی وی پر دیکھ رہا تھا کہ یہ لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ جواب کیوں نہیں دے رہے؟ جبکہ اس نے تمام جوابات دیئے۔ سی بی آئی والوں نے پوچھے گئے تمام سوالوں کے تمام جوابات دیے اور سی بی آئی اہلکار پوری طرح مطمئن ہو کر ان کے گھر سے نکل گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سی بی آئی منیش سسودیا کے گاؤں گئی۔ وہاں کے سبھی گاؤں والوں سے پوچھا کہ منیش سسودیا نے کوئی جائیداد، مکان یا زرعی زمین خریدی ہے، لیکن وہاں بھی سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ پھر ان کے لاکر چیک کرنے گئے۔ سی بی آئی نے محسوس کیا تھا کہ لاکر میں زیورات، رقم اور جائیداد کے کاغذات ہوں گے۔ لیکن لاکر میں تقریباً 70-80 ہزار روپے کے چند زیورات ہی ملے۔ سب کچھ چیک کرنے کے بعد بھی کچھ نہیں ملا۔
جموں و کشمیر
سری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے 2020 میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق صدر مبین احمد شاہ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔
حکام کے مطابق سی آئی کے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے کے بچھوارہ میں واقع مبین احمد شاہ کی رہائش گاہ پر کارروائی کی، جہاں ریونیو محکمہ کے افسر کی موجودگی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی انجام دی گئی۔
ضبط کی گئی جائیداد میں بچھوارہ اسٹیٹ میں واقع 12 مرلہ اراضی شامل ہے۔
حکام نے بتایا کہ مبین احمد شاہ دسمبر 2019 سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملائیشیا میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج ایف آئی آر نمبر 07/2020 کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
حکام نے فی الحال مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
بڈگام میں ایک کروڑ سے زائد کی مبینہ دھوکہ دہی
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے بڈگام ضلع میں بینکاری لین دین میں مبینہ دھوکہ دہی اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) قرض کی حد میں غیر مجاز اضافہ کرکے ایک کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 141 روپے کی خردبرد کے الزام میں جموں و کشمیر بینک کے ایک سابق یومیہ اجرتی ملازم کے خلاف فردِ جرم پیش کر دی ہے۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ اقتصادی جرائم ونگ نے یہ فردِ جرم سری نگر کی انسدادِ بدعنوانی عدالت کے ایڈیشنل اسپیشل جج کے روبرو پیش کی۔ یہ مقدمہ 2018 میں رنبیر تعزیراتِ ہند کی مختلف دفعات اور انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ملزم کی شناخت بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے ہنجورہ گاؤں کے رہنے والے رؤف محمد وانی کے طور پر کی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق رؤف محمد وانی، جو دادا اوم پورہ، چاڈورہ میں جموں و کشمیر بینک کی ایک کاروباری شاخ میں یومیہ اجرتی ملازم کے طور پر کام کرتا تھا، نے مبینہ طور پر صارفین کے کھاتوں سے غیر قانونی طور پر رقوم نکالیں، اجازت کے بغیر کسان کریڈٹ کارڈ قرض کی حد میں اضافہ کیا اور بینک کی اسناد کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 141 روپے کی خردبرد کی۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے یہ دھوکہ دہی اپنے اور اپنے اہل خانہ کو ناجائز مالی فائدہ پہنچانے کے لیے کی، جس کے نتیجے میں بینک کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کرائم برانچ نے عدالتی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت میں فردِ جرم پیش کر دی ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
وادیٔ کشمیر میں 6 سے 19 جولائی تک اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے وادیٔ کشمیر کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 6 جولائی سے دو ہفتوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ تعطیلات کے دوران تمام اسکول بند رہیں گے اور 20 جولائی سے دوبارہ کھلیں گے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، “وادیٔ کشمیر میں موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 6 جولائی سے 19 جولائی 2026 تک گرمیوں کی تعطیلات رہیں گی۔ اسکول 20 جولائی 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔”
محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت نے جاری گرمی کی لہر کے دوران طلبہ، اساتذہ اور اسکولی عملے کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے طلبا، اساتذہ اور اسکول ملازمین سے کہا کہ تعطیلات کے دوران اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، شدید گرمی میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس وقفے کو مطالعہ، آرام اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مثبت انداز میں استعمال کریں۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران وادیٔ کشمیر میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف





































































































