کھیل
گلین میکسویل اور بین ڈوارشئیس کی ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی

سڈنی، آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے گلین میکسویل اور بین ڈوارشئیس کو واپس بلا یا ہے اورتیز گیندباز مہلی بیئرڈ مین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ کے لئے جیک ایڈورڈز کوبھی بلایا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے دونوں وائٹ بال اسکواڈز میں تبدیلیوں کی تصدیق کرتے ہوئے مارنس لیبوشگن کو تیسرے ون ڈے سے ریلیز کر دیا ہے۔ لیبوشگن منگل کو گابا میں شروع ہونے والے کوئنز لینڈ کے لیے این ایس ڈبلیو کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میچ کی تیاری کریں گے۔ اس کے علاوہ جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ دونوں ہی ٹی20 سیریز کے آخری مرحلے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ 10 نومبر سے ایس سی جی میں شروع ہونے والے وکٹوریہ کے لیے این ایس ڈبلیو کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ہیزل ووڈ صرف پہلے دو ٹی20 ہی کھیلیں گے، جب کہ ایبٹ ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 کے بعد اسکواڈ سے رخصت ہوجائیں گے۔
میتھیو کونمین پہلے ایک روزہ میچ میں کھیلے تھے، لیکن ایڈم زیمپا کی واپسی کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں دوسرے ون ڈے میں انہیں جگہ نہیں ملی تھی، انہیں تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پرتھ ون ڈے میں کھیلنے والے جوش فلپ کو بھی ایلکس کیری کی واپسی کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر کردیا گیا تھا، لیکن جوش انگلس کی فٹنس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، انہیں ٹی20 سیریز کے لیے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میکسویل آخری تین ٹی ٹوئنٹی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں واپس آئیں گے، گزشتہ ماہ کے آخر میں نیٹ پریکٹس کے دوران ان کی کلائی زخمی ہو گئی تھی۔ ڈوارشئیس پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہو گئے تھے لیکن انہیں کوئنز لینڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تیسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کوپر کونلی، جیک ایڈورڈز، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھیو کونیمن، مچل اوون، جوش فلیپ (وکٹ کیپر)، میٹ رین شا، میتھو شارٹ، مچل اسٹارک، اور ایڈم زیمپا۔
ٹی20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ (پہلے تین میچوں کے لیے دستیاب)، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین (آخری تین میچوں کے لیے دستیاب)، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشئیس (آخری دو میچوں کے لیے دستیاب)، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ (پہلے دومیچوں کے لیے دستیاب)، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل (آخری تین میچوں کے لیے دستیاب) جوش انگلیس (وکٹ کیپر)، میتھیو کونمین، جوش فلپ (وکٹ کیپر)، مچل اوون، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹونیس، اور ایڈم زیمپا۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف
چنئی، نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پنجاب کنگز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو آغاز میں درست ثابت ہوتا نظر آیا۔ دوسرے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن کو محض 7 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔: ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد آیوش مہاترے اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ رتوراج 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہیں وجے کمار ویشاک نے آؤٹ کیا۔
سرفراز خان نے صرف 12 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں شیوم دوبے نے ناقابلِ شکست 45 رنز (27 گیندیں، 5 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پنجاب کے بالرز چنئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔وجے کمار ویشک سب سے کامیاب بالرز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو یانسن، زیویئر بارٹلیٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب 210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ چنئی کی اسپن باؤلنگ اور ہوم گراؤنڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔م اع
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر6 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا6 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا6 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا2 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا6 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا6 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ







































































































