تازہ ترین
گوتابایا راج پکشے سری لنکا کے اگلے صدر ہوں گے

خبراردو:
راج پکشے کی پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے صدارتی انتخابات میں جیت کا دعوی کیا ہے اور پرامن پولنگ کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا
سری لنکا کے سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پپلز فرنٹ کے امیدوار گوتابایا راجپکشے ملک کے اگلے صدر ہوں گے۔ سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے کل پولنگ ہوئی۔ اتوار کو اب تک ہوئی ووٹوں کی گنتی میں راج پکشے 50.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے اہم حریف ساجت پریم داسا کو 43.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اسی دوران راج پکشے کی پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے صدارتی انتخابات میں جیت کا دعوی کیا ہے اور پرامن پولنگ کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ پریم داسانے انتخابات میں میں شکست قبول کرلی ہے۔
سری لنکا میں حکمراں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے امیدوار ساجت پریم داسا نے صدارتی انتخابات میں اتوار کو اپنی شکست قبول کرلی اور اپنے حریف راج پکشے کو مبارکباد بھی دی۔ پریم داسا نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے فیصلے کا احترام کرنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ میں گوتابایا راج پکشے کو سری لنکا میں ساتواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نصف ووٹوں کی گنتی ہوگئی ہے مسٹر راج پکشے 50.7ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ ان کے اہم حریف مسٹر پریم داسا کو 43.8فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ملک میں پولنگ کے لئے تقریباََ12,845مرکز بنائے گئے تھے اور 35امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔
یہ الیکشن ملک کی تاریخ میں سب سے مہنگا الیکشن تھا۔ اس کی لاگت تقریباََ 7.5ارب سری لنکائی روپے (4.1کروڑ ڈالر) ہے۔ بڑا بیلٹ پیپر بڑی بیلیٹ پیٹیاں، انتخابی ڈیوٹی پر سیکڑوں فاضل ملازم اور پانی، ٹیلی فون اور بجلی کے بل جیسے فاضل خرچ ایسے عنصر ہیں جنہوں نے انتخابی بل کو بڑھا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پرامن انتخابات کرانے کیلئے 60,000سے زیاد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے سری لنکا کے سابق وزیر دفاع گوتابایا راج پکشے کو صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے راج پکشے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستان اور سری لنکا اور ان کے شہریوں کے درمیان نزدیکی اور قریبی تعلقات مضبوط ہوں اور ہمارے علاقے میں امن وخوشحال کےلئے آپ کے ساتھ مل کام کروں۔‘‘
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































