تازہ ترین
ہندوستان-برطانیہ ایف ٹی اے پر بات چیت میں پیش رفت ہوگی: رشی سنک

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دوپہر نو منتخب برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں اپنے ملک کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہاں برطانوی ہائی کمیشن نے اطلاع دی کہ مسٹر سنک نے آج دوپہر ٹیلی فون پر مسٹر مودی سے بات کی۔ مسٹر مودی نے ہندوستان کے 1.3 بلین ہندوستانیوں کی طرف سے انہیں وزیر اعظم بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسٹر سنک نے کہا کہ وہ برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان تاریخی روابط کے عینی شاہد ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہمارے تعلقات کو انتہائی قریبی تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے دوران مسٹر سنک نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں وزیر اعظم مودی کی قیادت کی ستائش کی۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی، دفاعی اور اقتصادی شراکت داری کے مواقع کا بھی خیر مقدم کیا۔
مسٹر سنک نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے آپریشن سندور کی سالگرہ پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ “جب ہم آپریشن سندور کی سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہم ان وردی پوش مردوں اور خواتین کو عقیدت سے سلام پیش کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی بہادری نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔”
انہوں نے کہاکہ”آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ”یہ ہندوستان کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
امن معاہدہ: ایران کا آج امریکی تجاویز پر جواب دینے کا امکان
واشنگٹن، ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل ظاہر کئے جانے کا امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی سی این کے مطابق ایران کی جانب سے آج جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر آج ردعمل دیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ایران کی جانب سے ثالثوں کو امریکی تجاویز کا جواب دیا جائے گا۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی اہلکاروں نے بتایا اس معاملے پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے اور جب کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو ثالث کو مطلع کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا بہترین موقع ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ ممکن ہے کہ اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے یہ معاہدہ ہو جائے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دیکھتے ہیں معاہدے سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو مذاکرات کے لیے بھیجنے کا امکان نہیں، ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو دوبارہ بمباری کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرا دی
تہران، ایران نے کہا ہے کہ اس کی بندرگاہیں آبنائے ہرمز اور علاقائی سمندروں میں موجود تجارتی جہازوں کو ہر قسم کی بحری خدمات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی بحری جہازوں کو جہاز رانی سے متعلق خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بندرگاہیں خصوصاً آبنائے ہرمز میں موجود جہازوں کو ضروری سپورٹ اور بحری سہولیات مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکہ اور اس کے خلیجی اتحادیوں کی قرارداد کو مسترد کر دیں۔
ایرانی مشن کے مطابق یہ قرارداد بحران کے حل کے بجائے سیاسی مقاصد اور ناقص محرکات پر مبنی ہے۔
ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا واحد قابل عمل حل مستقل جنگ بندی اور سمندری ناکہ بندی کے خاتمے میں ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب











































































































