دنیا
انڈونیشیا کے تنمبر جزائر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جکارتہ، انڈونیشیا کے تنمبر جزائر کے علاقے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
جی ایف زیڈ جرمن جیولوجیکل ریسرچ سینٹر نے بتایا کہ تنمبر جزائر کے علاقے میں اتوار کو گرین وچ وقت کے مطابق 22:44 پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 7.53 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 130.73 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
یہ قبول نہیں کرینگے کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو: مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، اس آبی گزرگاہ سے کوئی بھی ملک ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔
بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ جائیں گی جہاں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پائیدار امن چاہتے ہیں جو حقیقی ہو اور ہماری اور ہمارے اتحادیوں کی سیکیورٹی اور خوش حالی کو نقصان نہ پہنچاتا ہو، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ ہو جو ہمارے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہو۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں ہمارے اتحادیوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے، امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں، مگر کسی بھی قیمت پر معاہدہ نہیں چاہتے۔
دوسری جانب ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایم او یو سے متعلق امریکا کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی کے مطابق ایسے بیانات ایرانی عوام کے عدم اعتماد کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو ایم او یو کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
وینزوئیلا میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ
کراکس، زلزلے سے وینزوئیلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وینزوئیلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزوئیلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وینزوئیلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، زلزلے میں اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزوئیلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزوئیلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، ایران۔امریکہ مذاکرات پر تبادلۂ خیال
ریاض، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت اور طے شدہ مفاہمتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی مذاکرات اور سفارت کاری ہی ایسے مؤثر ذرائع ہیں جو خطے کے ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور پائیدار استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے مختلف مراحل اور حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے حوالے سے تہران کے مؤقف اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
سعودی عرب نے اس موقع پر ایران اور امریکہ کے درمیان ایک جامع اور مستقل معاہدے تک پہنچنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان7 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا7 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے






































































































