ہندوستان
حکومت نقلی بیج اور جراثیم کش ادویات کے خلاف سخت قانون لائے گی: شیوراج سنگھ چوہان

نئی دہلی، حکومت کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جلد ہی سیڈ ایکٹ متعارف کرائے گی نیز حکومت نقلی بیج اور جراثیم کش ادویات کے خلاف سخت کارروائی کرکے کسانوں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنائے گی ان خیالات کا اظہار زراعت ،کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں’’قومی ایف پی کنکلیو 2025‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کسانوں، ایف پی او کے اراکین اور حصہ لینے والے اداروں کی کاوشوں کی ستائش کی اور ان سے زور دے کر کہا کہ وہ کسانوں کو پیداکاروں سے صنعکاروں اور تاجروں میں تبدیل کریں تاکہ پورا فائدہ براہ راست ان تک پہنچ سکے۔
جناب چوہان نےکسانوں کے مفادات کے تحفظ کے تئیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پختہ عزم کے لیے کسانوں کی جانب سے اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت ذریعۂ معاش اور قومی غذائی تحفظ دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری توجہ کسانوں کے فائدے کے لیے مربوط کھیتی پر مرکوز ہے۔ صرف اناج پر انحصار کرنا کافی نہیں ہوگا؛ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے۔‘‘
مسٹر چوہان نے قیمت کے تفاوت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو اکثر ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں ملتی، جبکہ صارفین زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فرق کو کم کیا جانا چاہیے۔
کسانوں سے ویلیو ایڈیشن کی طرف بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، ’’کسانوں کو صرف پیداکنندہ ہی نہیں رہنا چاہیے بلکہ زراعت کے ذریعے صنعتکار بننا چاہیے۔ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔‘‘
جاری۔ یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
بنگال اور تمل ناڈو میں دوبارہ پولنگ کی کوئی سفارش نہیں کی گئی:الیکشن کمیشن
نئی دہلی،
الیکشن کمیشن کے حکام نے ہفتے کے روز واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے 23 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے حوالے سے کسی بھی مقام پر دوبارہ ووٹنگ کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔
ریاست کی 294 رکنی اسمبلی کے پہلے مرحلے کے تحت 152 نشستوں کے لیے اس ہفتے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔ ان نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 44,376 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ چند مقامات پر اکا دکا واقعات کے علاوہ ووٹنگ کا عمل پرامن رہا۔
تمل ناڈو کی تمام 234 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں انتخابات مکمل کر لیے گئے۔ اس مقصد کے لیے ریاست بھر میں 75,064 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، دونوں ریاستوں میں رائے دہندگان کی جانب سے بھرپور جوش و خروش دیکھا گیا اور پولنگ کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ کسی بھی مرکز سے دھاندلی یا سنگین بے ضابطگی کی شکایت موصول نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
بی جے پی کے دورِ حکومت میں اب متاثرہ کو ہراساں کرنے کا نیا نظام بن گیا ہے: پرینکا گاندھی
نئی دہلی،
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں ایک لڑکی کے قتل سے پہلے اس کی شکایت درج کرنے میں تامل برتنے اور پھر بدمعاشوں کی جانب سے متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں اب یہ ایک نیا نظام بن گیا ہے۔
سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں محترمہ واڈرا نے لکھا: “اتر پردیش کے غازی پور میں ایک لڑکی کے قتل کے معاملے میں پہلے ایف آئی آر درج کرنے میں آنا کانی، پھر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں ملنا اور بدمعاشوں کے ذریعے لاقانونیت پھیلانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف مظالم انتہا پر ہیں۔”
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی راج میں اب یہ ایک “غیر اعلانیہ قانون” بن گیا ہے کہ جب بھی کسی خاتون پر ظلم ہوتا ہے تو الٹا متاثرہ شخص کو ہی مزید ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر خواتین کی حفاظت کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بارے میں وزیراعظم کی بڑی بڑی باتیں محض دکھاوا ہیں۔
انہوں نے اناؤ، ہاتھرس، پریاگ راج اور اب غازی پور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی خواتین کے ساتھ ناانصافی ہوئی، بی جے پی اپنی پوری طاقت کے ساتھ ظالم کے حق میں اور مظلوم کے خلاف کھڑی ہو گئی۔
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ملک بھر کی خواتین یہ “اندھیر نگری” دیکھ رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
مئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
مئو،
اتر پردیش کے ضلع مئو میں دوہری گھاٹ تھانہ علاقے کے تحت ہفتے کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہی ایک اسکارپیو کار سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، گورکھپور کا رہنے والا ایک خاندان اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کرکے رانچی سے واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ ہفتے کی صبح مئو ضلع میں ‘برسات پور اہیرانی ہائی وے’ پر اسکارپیو بے قابو ہو کر اپنی لین سے نکل کر دوسری طرف چلی گئی اور سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ونے شریواستو،ارچنا،کریتارتھ شریواستو،رویندر یاد اورپرشوتم کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال روانہ کر دیا ہے۔ یو
این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا7 days agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی







































































































