ہندوستان
وزیراعظم نریندر مودی نے مسائل پر گفتگو کے بجائے صرف ڈرامہ بازی کی ہے: ملکارجن کھڑگے

نئی دہلی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اصل مسائل پر بات کرنے کی بجائے ایک بار پھر ’ڈرامے بازی‘ کر کے پارلیمنٹ کے وقارکو مجروح کیا ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے حقیقی مسائل اٹھانے کی بجائے ایک بار پھر ’ڈرامے بازی کی ڈیلیوری‘ دی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 11 برسوں سے حکومت نے کس طرح پارلیمانی نظام اور پارلیمانی وقار کو کمزور کیا ہے، اس کی تفصیل بہت طویل ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’’گزشتہ مانسون سیشن میں کم از کم 12 بل انتہائی عجلت میں منظور کیے گئے، بعض 15 منٹ سے بھی کم وقت میں اور کچھ تو بغیر کسی بحث کے۔ پورا ملک پہلے ہی دیکھ چکا ہے کہ کس طرح آپ نے کسان مخالف کالے قوانین، جی ایس ٹی اورانڈین سول ڈیفنس کوڈ جیسے بلوں کو پارلیمنٹ میں جلد بازی میں پاس کرایا۔ جب اسی پارلیمنٹ میں منی پور کا مسئلہ اٹھا تو آپ اس وقت تک خاموش رہے، جب تک اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کی۔‘‘
انہوں نے انتخابی فہرستوں کےکی جامع نظر ثانی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ایس آئی آر کے دوران کام کے غیر معمولی بوجھ کی وجہ سے بوتھ لیول افسران مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں۔ اپوزیشن ’ووٹ چوری‘ سمیت دیگر اہم مسائل کو ایوان میں اٹھانا چاہتی ہے اور ہم اسے مسلسل اٹھاتے رہیں گے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ’’بی جے پی کو اب اپنا من گھڑت ڈرامہ ختم کرنا چاہئے اور عوام کے اصل مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کرنی چاہیے۔ سچائی یہی ہے کہ عام آدمی بے روزگاری، مہنگائی، معاشی عدم مساوات اور قومی وسائل کی لوٹ سے پریشان ہے، جب کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اقتدار کے تکبر میں ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔‘‘
یو این آئی ۔ م ع
ہندوستان
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر ترقی کے لیے جوڈیشل آفیسر کی عرضی مسترد کی، کہا کہ وہ کولیجیم کو ہدایت نہیں دے سکتے
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے پیر کو ہماچل پردیش کے ایک جوڈیشل آفیسر کی اس عرضی کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے پر غور کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے زبانی طور پر تبصرہ کیا کہ جج کے طور پر ترقی سے متعلق معاملات میں ہائی کورٹ کولیجیم کو کوئی عدالتی ہدایت جاری نہیں کی جا سکتیدرخواست گزار اروند ملہوترا، جو اس وقت دھرم شالہ میں فیملی کورٹ کے پرنسپل جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے دلیل دی کہ ہائی کورٹ کولیجیم نے ان سے جونیئر افسران کے ناموں کی سفارش کی تھی، جن کی ترقیوں کو بعد میں سپریم کورٹ کولیجیم نے منظوری دے دی تھی۔
درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ بلبیر سنگھ نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ نے ستمبر 2024 میں ہماچل پردیش ہائی کورٹ کولیجیم کو ہدایت دی تھی کہ وہ جج کے عہدے پر ترقی کے لیے درخواست گزار اور ایک اور جوڈیشل آفیسر کے ناموں پر دوبارہ غور کرے۔
انہوں نے عرض کیا کہ جہاں دوسرے افسر کے معاملے میں اس ہدایت پر عمل کیا گیا، وہیں درخواست گزار کے سلسلے میں ایسی کوئی نظر ثانی نہیں کی گئی۔ تاہم، جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس جے مالیا باگچی کی بنچ نے اس دلیل کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پر ایسا کوئی مواد موجود نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ ہائی کورٹ کولیجیم نے درخواست گزار کی امیدواری کو مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے سینئر کونسل کے اس بیان کو ریکارڈ پر لیا کہ درخواست گزار دفعہ 32 کے تحت دائر کی گئی رٹ پٹیشن کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم، درخواست گزار نے ہائی کورٹ کی متعلقہ اتھارٹی سے انتظامی سطح پر رجوع کرنے یا دیگر عدالتی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت مانگی۔ عدالت نے اس بیان کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے عرضی کو نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ کولیجیم نے 3 جون کو جوڈیشل افسران چراغ بھانو سنگھ، بھوپیش شرما اور یوگیش جسوال کے ناموں کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دینے کے لیے منظوری دی تھی۔
اس سے قبل، 2024 میں، ڈسٹرکٹ ججز چراغ بھانو سنگھ اور اروند ملہوترا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ہائی کورٹ کولیجیم نے جج کے عہدے پر ترقی کے لیے سفارشات پیش کرتے وقت ان کی میرٹ اور سینیرٹی کو نظر انداز کیا تھا۔ اس سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ان کی امیدواری پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
وزیر خارجہ جے شنکر منگولیا اور کوریا کے چار روزہ دورے پر
نئی دہلی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پیر سے منگولیا اور جنوبی کوریا کے چار روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ منگل تک منگولیا کا دورہ کریں گے دورے کے دوران وزیر خارجہ منگولیا کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اپنی ہم منصب وزیر خارجہ بی بٹسیٹسیگ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اس کے بعد وہ بدھ کو جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ جمعرات کو جیجو میں امن اور خوشحالی کے لیے جیجو فورم میں کلیدی خطبہ بھی دیں گے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
دیہی مزدوری کے اعداد و شمار میں حکومت کر رہی ہے ہیرا پھیری : کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت دیہی مزدوری کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرکے مصنوعی اضافے سے الجھن پیدا کر رہی ہے، جبکہ حقیقی مزدوری کا اضافہ پچھلے چار برسوں میں سب سے کمزور سطح پر ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج مسٹر جےرام رمیش نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ کانگریس نے 2024 میں ہی متنبہ کر دیا تھا کہ حکومت نے ریزرو بینک کے ذریعے روزگار کی تشریح بدل کر مالیاتی سال 2018 کے بعد 16.8 کروڑ نئی نوکریاں پیدا ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اب حکومت دیہی مزدوری کے اعداد و شمار کے ساتھ بھی ویسا ہی کھیل کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کی سست روی کی بنیادی وجہ حقیقی مزدوری کا ٹھہراؤ ہے، جس سے کھپت کا اضافہ گھٹا ہے اور نجی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔ اس کا اثر ملک کے مزدور طبقے پر بھی پڑا ہے۔ مسٹر رمیش نے الزام لگایا کہ جون 2025 سے مارچ 2026 کے درمیان دیہی مزدوری کی شرح نمو میں دکھایا گیا تیز اضافہ طریقہ کار میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیبر بیورو نے بغیر کسی عوامی اطلاع کے نیا سیمپلنگ فریم ورک اپنایا جس کے تحت شمال مشرقی ریاستوں، قومی دارالحکومت دہلی اور گوا کے مزدوروں کو نمونے میں شامل کیا گیا۔ ان کے مطابق ان علاقوں کی اوسط مزدوری پرانے نمونے کے مقابلے میں 50 سے 55 فیصد زیادہ ہے، جس سے اعداد و شمار میں مصنوعی اچھال دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حقیقی مزدوری کی شرح نمو تقریباً 4.3 فیصد ہے، جو گزشتہ چار برسوں میں سب سے کمزور اضافہ ہے اور یہ پورا معاملہ “اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی سیاست” کو ظاہر کرتا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور




































































































