جموں و کشمیر
آپریشن سندور نے دشمن کے تمام منصوبے چکنا چور کئے : آئی جی بی ایس ایف

سری نگر ،بارڈر سیکیورٹی فورس کے آئی جی اشوک یادو نے پیر کو سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وادی کشمیر سے متصل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رواں برس ہونے والی تمام دراندازی کی کوششوں کو فوج کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعے ناکام بنایا گیا ہے، جبکہ مئی میں شروع کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستانی پوسٹوں اور دہشت گرد لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنا کر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ہمہامہ سرینگر میں پریس بریفنگ کے دوران آئی جی بی ایس ایف کشمیر اشوک یادو نے بتایا کہ فورس نے 343 کلو میٹر طویل ایل او سی پر مؤثر اور مکمل غلبہ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں سال 2025 میں دراندازی کی ایک بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی گئی۔
انہوں نے کہا، ’اس سال بی ایس ایف نے فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کے ذریعے ایک مضبوط آپریشنل برتری قائم رکھی۔ مشترکہ نگرانی اور کارروائیوں کے نتیجے میں وادیٔ کشمیر سے دراندازی کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے آٹھ دراندازوں کو ہلاک کیا گیا۔‘
آئی جی بی ایس ایف نے اس سال کی سب سے بڑی کامیابی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 سے 10 مئی تک ’آپریشن سندور‘ کا پہلا مرحلہ انجام دیا گیا، جس کے دوران پاکستانی فوجی پوسٹوں اور دہشت گرد لانچنگ پیڈز پر درست اور بھرپور گولہ باری کی گئی۔
ان کے مطابق:’بی ایس ایف کے تمام یونٹس، بشمول آرٹلری ریجمنٹس، نے فوج کے ساتھ مل کر دشمن کی اگلی چوکیوں اور بنکروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور کئی لانچنگ پیڈز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔‘
آئی جی نے بتایا کہ آپریشن کی کامیابی کو وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان نے سراہا۔
یادو نے مزید بتایا کہ بی ایس ایف نے امسال امرناتھ یاترا کے دوران اننت ناگ، کولگام، سرینگر اور گاندربل میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے یاترا کو مکمل طور پر پُرامن بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا، ’نائٹ سرویلینس سسٹمز، جدید ہتھیاروں اور نئے آلات کی شمولیت نے بی ایس ایف کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ بی اے ٹی کارروائیوں، دراندازی اور دشمن کی نئی حکمت عملیوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔‘
آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ فورس وادی کے لوگوں کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے۔ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کی سلامتی اور فلاح بی ایس ایف کی اولین ترجیح ہے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
ایل جی نے کھلاڑیوں سے ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے سفیر بننے کی اپیل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے سفیر بنیں اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کشمیر یونیورسٹی میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مضبوط اسپورٹس کلچر کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہر طالب علم کو صحت مند اور فعال طرزِ زندگی اپنانے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی جیتا جاگتا مظہر ہے، جو تنوع میں اتحاد، نظم و ضبط، بہترین کارکردگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ“یہ چیمپئن شپ ہمیں اس کھیل کی اصل روح کو زندہ رکھنے کی ذمہ داری بھی دیتی ہے، جو محض مقابلے سے بالاتر ہو کر ہمیں اعلیٰ انسانی اقدار سے جوڑتی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ نہ صرف مقابلوں کی شاندار کارکردگی بلکہ دوستی کے رشتوں، رکاوٹوں کو توڑنے اور ایک متحد، پُرعزم اور ہمدرد ہندوستانی خاندان کے احساس کو تازہ کرنے کے لیے یاد رکھی جائے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ووشو کا سخت نظم و ضبط نوجوانوں کی مضبوطی اور استقامت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں حریف دوست بن جاتے ہیں اور اساتذہ ملک کے مستقبل کی رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے موبائل فون سے مختصر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ منشیات کے خلاف بیداری پھیلائی جا سکے اور دوسروں کو مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
اے سی بی نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں ایس ایم سی اہلکاروں سمیت 11 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے ایک معاملے میں سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے چار اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے، حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ چارج شیٹ ایڈیشنل اسپیشل جج، انسداد بدعنوانی، سری نگر کی عدالت میں پیش کی گئی، جو 2020 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں ہے، جسے جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آر پی سی کی دفعہ 120-بی کے تحت درج کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ جواہر نگر، گونی خان، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور وزیر باغ میں بغیر مناسب اجازت کے چھ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق ہے، جو مبینہ طور پر ایس ایم سی اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی۔
اے سی بی کے مطابق زبانی اور دستاویزی شواہد پر مبنی تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے ہیں اور اہلکاروں اور فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان سازش کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکومت سے قانونی اجازت حاصل کرنے کے بعد چارج شیٹ عدالت میں دائر کی گئی ہے تاکہ عدالتی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت 16 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
سری نگر، ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے تحت جاری مہم میں سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پیر کے روز سری نگر میں ایک عادی منشیات فروش کی غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ رہائشی عمارت کو منہدم کر دیا، حکام نے بتایاکہ ’’پولیس کے مطابق ملزم محمد عرفان شیخ عرف ’اف‘، پامپوش کالونی، پلپورہ نورباغ کا رہائشی ہے اور وہ منشیات کے معاملات میں ملوث ایک معروف مجرم ہے، جس کے خلاف 2024 اور 2021 میں پولیس اسٹیشن صفاکدل اور سنگم میں این ڈی پی ایس کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ ‘‘
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ عمارت غیر قانونی طور پر اس زمین پر تعمیر کی گئی تھی جو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی اور ترقی دی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ تعمیرات قانونی اجازت کے بغیر کی گئی تھیں، جو محصولات کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے قریبی ساتھی اور خاندان کے افراد بھی وادی بھر میں مختلف این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث ہیں، جو ایک وسیع نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔
مصدقہ اطلاعات اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے تعاون سے یہ انہدامی کارروائی قانون کے مطابق انجام دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ منشیات کی کمائی سے بنائی گئی جائیدادوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے پورے نیٹ ورک، بشمول مالی اور لاجسٹک نظام، کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
جموں و کشمیر6 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
جموں و کشمیر16 hours agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد










































































































