دنیا
ٹرمپ نے قومی مفاد کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ کو 66 عالمی اداروں سے الگ کرلیا

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی مفاد کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کو 66 عالمی تنظیموں سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں سمیت ان 66 بین الاقوامی تنظیموں، ایجنسیوں اور کمیشنوں سے اب امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکم نامے کے مطابق یہ گروپ اب امریکی قومی مفادات کی خدمت نہیں کرتے ہیں۔
صدر کے دفتر نے ان تنظیموں کی شناخت بیکار، غیر موثر اور نقصان دہ اداروں کے طور پر کی ہے۔ امریکی انتظامیہ کا اس قسم کا جائزہ ابھی جاری ہے، جس سے مستقبل میں ایسی تنظیموں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ موجودہ حکم بنیادی طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کو نشانہ بناتا ہے جو آب و ہوا، مزدوری اور متعلقہ مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق، ایگزیکٹو آرڈر 14199 کے تحت حکومتی سطح پر کیے گئے جائزے میں 35 غیر اقوام متحدہ کی تنظیمیں اور 31 اقوام متحدہ سے متعلقہ ادارے پائے گئے جو امریکی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 7 جنوری کو جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ ان میں سے بہت سی تنظیمیں غیر ضروری، بدانتظامی یا خصوصی مفادات کے زیر کنٹرول پائی گئیں جو امریکی ترجیحات کے برعکس کام کر رہی ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکی عوام کی محنت کی کمائی ان اداروں کو بھیجنا اب قابل قبول نہیں ہے، کیونکہ اس کے بدلے میں ملک کو کچھ نہیں ملتا۔ بیان کے مطابق ٹیکس دہندگان کی اربوں ڈالر کی رقم امریکی عوام کی قیمت پر غیر ملکی مفادات کو دینے کا دور ختم ہو گیا ہے۔
انتظامیہ نے یہ بھی طے کیا کہ کچھ تنظیمیں امریکی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور آزادی کے لیے خطرہ کررہی تھیں، جب کہ دیگر امریکی مفادات سے متصادم نظریاتی ایجنڈوں کو آگے بڑھا رہی تھیں۔ حکام نے عالمی گورننس سسٹم پر بھی تنقید کی، جس پر تنوع، مساوات، شمولیت کے اقدامات، موسمیاتی پروگرام اور صنفی مساوات جیسی مہمات کا دبدبہ ہے۔
محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے جائزے ابھی جاری ہیں اور انتظامیہ ہر معاملے کی بنیاد پر مستقبل میں امریکی شرکت کا جائزہ لینا جاری رکھے گی۔ مسٹر روبیو نے یہ بھی کہا کہ امریکہ صرف وہاں تعاون کرے گا جہاں سے عوام کے مفادات وابستہ ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران پر تیل سے متعلق پابندیاں عارضی طور پر ہٹا دی گئیں: وینس
برگن اسٹاک (سوئٹزرلینڈ)، امریکہ نے پیر کے روز ایران پر تیل سے متعلق عائد پابندیوں کو عارضی طور پر ہٹا لیا ہے۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں آنے کی اجازت دے گا۔
مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر وینس نے کہا کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپس آنے کی اجازت دے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے عالیشان برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہونے والی بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر وینس نے کہا، ’’ہم نے ایک کامیاب حتمی معاہدے کے لیے بہت مضبوط بنیاد قائم کر دی ہے۔‘‘ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے ساتھ امریکہ۔اسرائیل جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’’جوہری معاملے پر بہت مختصر گفتگو ہوئی، لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیلی مذاکرات نہیں ہوئے۔‘‘
امریکہ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جو کہ دنیا کے زیادہ تر تیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے، اب جہاز رانی کے لیے “مکمل طور پر کھلا” ہے۔ ایران نے جنگ کے اوائل میں ہی اس آبی گزرگاہ کو بند کردیا تھا جس سے دنیا بھر میں معاشی بحران پیدا ہو گیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران امریکہ معاہدہ، پاکستان و شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کیں: قطر
دوحہ، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کیلئے پاکستان و دیگر شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کی گئیں۔
قطری وزیراعظم نے کہ اکہ ثالثوں نے مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کیے ابتدائی معاہدے کا ہدف جنگ روکنا اور مزید مذاکرات کےلیے بنیاد قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے اور آبنائےہرمزکی حیثیت، علاقائی سلامتی جیسےدیگر امور پر بھی بات جاری ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے خوب صورت پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں امریکہ ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے اور ایران اور امریکہ کے وفود آج واپس روانہ ہوں گے۔
مرکزی ثالث ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سوئس وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وطن واپسی کے لیے اڑان بھریں گے۔
پاکستان اور قطر نے امریکہ ایران مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز فوری ہوگا، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سید علی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19محرم الحرام کو تہران میں ہوگا
تہران،شہید سیدعلی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19 محرم الحرام کو تہران میں ہوگا اور 9 جولائی کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے فیملی ممبرز کے الوداعی مراسم اور نمازِ جنازہ کا تفصیلی پروگرام شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ان الوداعی مراسم کا آغاز 4 جولائی بروز ہفتہ (بمطابق 19 محرم الحرام) تہران میں ہوگا۔
انچارج مرکزی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ 6 جولائی کو ادا کی جائے گی، 8 جولائی بروز بدھ شہید سیدعلی خامنہ ای کے جنازے کو نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔
اس موقع پر شہید سید علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے ان 4 دیگر شہداء کی بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جن میں شہید کے داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری ، شہید کی بیٹی سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای ، موجودہ رہبرِ انقلاب کی زوجہ اور شہید کی بہو زہرا حداد عادل اور شہید کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی شامل ہیں۔
عراق میں مراسم کی ادائیگی کے بعد شہداء کو ایران میں مشہدِ مقدس لایا جائے گا، جہاں 9 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک (حرمِ مطہر) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس تاریخی اور بڑے جنازے میں دنیا بھر سے اعلیٰ مذہبی، سیاسی، علمی اور مختلف ممالک کے حکومتی عہدیداران اور لاکھوں سوگواران کی شرکت متوقع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور



































































































